Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

دسمبرکے سولات

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم قارئین السلام علیکم!مجھے کھایا پیا بالکل نہیں لگتا۔ میں ایک وقت میں دو گلاس پانی پی جاتا ہوں اور کھانا بھی ٹھیک کھاتا ہوں لیکن جسم کو لگتا نہیں ہے۔ بار بار بیت الخلاء کی حاجت پیش آ تی ہے۔اگر کسی کے پاس اس کا کوئی دیسی علاج یا ٹوٹکہ ہو تو ضرور لکھیں۔ (نوید محبوب، منڈی بہائوالدین)
2) محترم قارئین میں نے تین چار سال پہلے اپنا نیا گھر بنایا۔ جب اس گھر میں شفٹ ہوئے تب سے بیماریوں نے مجھے میرے بچوں اور بیوی کو گھیر لیا ہے۔ میں چھوٹا سا کاروبار کرتا ہوں اور میری بیوی سکول میں بچوں کو پڑھاتی ہے۔ آمدن کا کچھ پتہ نہیں چلتا ایک طرف سے پیسےآتے ہیں تو دوسری طرف لگ جاتے ہیں۔میرا بیٹا دوسرے شہر ہاسٹل میں رہ کر پڑھتا تھا وہاں اس کی صحت ٹھیک تھی‘ جب یہ گھر آیا ہے تو اس کی صحت بھی خراب ہو گئی ہے۔ بڑی بیٹی پر جنات کا اثر ہو گیا ہے۔ عاملوں کے پاس جاتے ہیں تو وہ بتاتے ہیں کہ گھر پر جنات کا سایہ ہے۔چھوٹی بیٹی بھی ہر وقت بیمار رہتی ہے۔مجھے لگتا ہے ہمارے نئے گھر میں کوئی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے روز نئی مصیبت آتی ہے۔ اس سے کس طرح چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔تیربہدف اور بےخطا عمل بتائیے۔(جنید ،کوہاٹ )
3)السلام علیکم!میرا دو سال قبل روڈ ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا جس میں میرے پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ پیر کا آپریشن کروایا تھا جس کا زخم تین ماہ بعد خراب ہو گیا‘ زخم سے پانی رسنے لگا ۔ ڈاکٹر کے بتانے پر بھی کوئی توجہ نہ کی جس کی وجہ سے ہڈی بھی خراب ہو گئی۔ آپریشن کروا کر ہڈی کو نکال کر راڈ لگایا گیا ۔ زخم بار بار خراب ہو جاتا ہے اس کے لئے کوئی علاج بتا دیجیے۔(عبدالمنان، کراچی)
4)میرا مسئلہ یہ ہے کہ مادہ منویہ بالکل پتلا ہے۔ خاص لمحات کا وقت بہت کم ہے ۔ جسمانی درد‘ پٹھوں کا کھچائو اور اکڑائو بہت زیادہ ہے،کمر اور ٹانگوں میں بھی درد ہے ۔(م،ع)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 277 reviews.