Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سانس اور پھیپھڑوں کی تکالیف سے شفاء

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !ایک دفعہ مجھے سانس کی ایسی تکلیف شروع ہوئی جس میں لیٹ کر سانس لینے میں رکاوٹ ہونے لگی‘ ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے دل پر کوئی بوجھ ہے۔ گھر والوں سے بات کی انہوں نے کہا کہ ہم کارڈیالوجی یعنی دل کے ہسپتال میں دکھاتے ہیںلیکن میں نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا۔ ان دنوں میری قسمت اچھی تھی کہ مجھے کلینک میںآپ سے ملاقات کے لئے ٹوکن بھی مل گیا۔میں نے آپ سے  اپنا مسئلہ ذکر کیاتو آپ نے  ایک کپ گرم پانی میں دو چمچ عبقری دواخانہ کابے بی ٹانک استعمال کرنے کا فرمایا۔ الحمدللہ بے بی ٹانک کے صرف 2 یا 3 دن استعمال سے میری 80 فیصد بیماری ختم ہوگئی اور باقی ماندہ بھی چند دن میں ختم ہوگئی تھی۔ بے بی ٹانک کے اتنے حیرت انگیز شفائی اثرات دیکھ کر میں نے ایک صاحب کو جنہیں خشک کھانسی کا مسئلہ تھا ‘ انہیں بھی اسی دوا کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ اس دوائی کا تعارف کروایا انہوں نے ایک بوتل بے بی ٹانک منگوالی کچھ دنوں بعد انہیں فائدہ ہوا تو مزید بوتلیں منگوائیں۔ایک دن مجھ سے کہنے لگے کہ ریشہ نکلنے لگا ہے اور کھانسی میں بہت افاقہ ہوا ہے جبکہ کسی دوا سے آرام نہیں آرہا تھا۔ وہ بتا رہے تھے میں اس کو پانی کی جگہ دودھ میں ڈال کر بھی پیتا ہوں۔ اس کا ذائقہ بہت خوشگوار ہے۔(انیس نظامی ، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 658 reviews.