Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بیٹی کو امتحانات میں نمایاں کامیابی ملی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں حضرت علامہ لاہوتی پر اسراری دامت برکاتہم کا کالم بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ ہر ماہ شدت سے عبقری میگزین کاانتظار کرتا ہوں اور جیسے ہی نئے ماہ کا رسالہ آتا ہے‘ سب سے پہلے میں’’ جنات کا پیدائشی دوست ‘‘پڑھتا ہوں۔ علامہ صاحب سے میری خاص عقیدت ہے۔ عبقری کے توسط سے علامہ لاہوتی صاحب جیسی عظیم ہستی کی زندگی کے راز ہم تک پہنچے اگر عبقری نہ ہوتا تو شاید ہم لاہوتی دنیا سے کبھی آشنا نہ ہو سکتے۔
ہمیں کوئی مسئلہ پریشانی ہو تو علامہ صاحب کو خط لکھ کر مشورہ لیتے ہیں اور دعائوں کے لئے عرض کرتے ہیں تو ہمارا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔خط کے ساتھ علامہ صاحب کا کوپن ضرور لگاتے ہیں تا کہ یہ خط علامہ لاہوتی صاحب دامت برکاتہم تک پہنچے۔چند ماہ پہلے کی بات ہے میری بیٹی کے میٹرک کےامتحانات قریب تھے اور وہ سخت بیمار ہو گئی۔ اسے تیاری کرنے کا موقع ہی نہ مل سکا ‘ امتحانات سر پر آگئے۔میں نے علامہ لاہوتی دامت برکاتہم کو خط لکھ کر اپنا مسئلہ بیان کیا۔ میری بیٹی امتحانات تک ٹھیک تو ہوگئی لیکن تیاری بالکل نہیں تھی‘ مشکل سے امتحانات دیے‘ ہم پریشان تھے کہیں فیل نہ ہو جائے‘سال بھی ضائع ہو گا اور خاندان میں رسوائی بھی ہو گی۔مجھے جواب میں جو سات موتی دئیے گئے‘ان اعمال کی برکت تھی کہ جب نتائج کا اعلان ہوا تو میری بیٹی نمایاں نمبروں سے کامیاب ہو گئی ۔یہ علامہ لاہوتی دامت برکاتہم کو خط لکھنے کی برکت ہے اور ان کی دعائوں اور توجہات کا کمال ہے۔علامہ لاہوتی دامت برکاتہم کی ذات وہ عظیم ہستی ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے اپنے رازوں کو عیاں کر دیا ہے اور ان کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو ان رازوں سے آشنا کروا کر اپنی قدر ت کا کمال دکھایا ہے۔ میری بہت چاہت ہے کہ علامہ صاحب سے ملاقات کروں‘ ایسا ممکن تو نہ ہو سکا لیکن ان کی ذات سے جو نفع امت کو پہنچ رہا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔اللہ تعالیٰ شیخ الوظائف صاحب کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے جو اس کا ذریعہ بنے۔ (محمد رضا ، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 272 reviews.