محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری کے قارئین کے لئے ایک آزمودہ استخارہ لے کر حاضر ہوئی ہوں جو مجھے حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کی کسی کتاب سے ملا تھا۔میں نےزندگی کے مختلف معاملات میں اسے آزمایا اور مجرب پایا۔چند دن میں نتیجہ مل جاتا ہے۔آج یہ استخارہ عبقری قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔
زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو‘کوئی نیا کام شروع کرنا چاہتے ہوں‘رشتہ کے بارے میں فیصلہ کرنا ہو یا کوئی الجھن جس کے بارے میںحقیقت معلوم نہ ہو رہی ہو‘غرض یہ کہ زندگی کے کسی معاملے میں بھی فیصلہ کرنا چاہتے ہوں مگر یہ فیصلہ نہ کر پارہے ہوں کہ وہ کام آپ کے لئے بہتر ہے یا نہیں۔ان تمام معاملات میں استخارہ کریں اور جلد ہی اس کا نتیجہ آپ کے سامنےآجائے گا اور اس کام کی حقیقت آپ پر آشکار ہو جائے گی۔استخارہ کا طریقہ: بدھ، جمعرات اور جمعہ کی رات کو عشاء کی نماز کے بعداپنے تمام کاموں سے فارغ ہو کر پوری بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 300 مرتبہ پڑھ کر سورۃ الم نشرح معہ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 70مرتبہ پڑھنی ہے۔اس کے بعد اپنے منہ اور سینہ پر دَم کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ فلاں کام میں جو ہونے والا ہے وہ مجھ کو خواب میں یا غنودگی میں کسی آواز دینے والے کی آواز سے معلوم کرا دے‘‘۔ اس کے بعد درج ذیل درودشریف 100 مرتبہ پڑھیں:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ بِعَدَدٍ مَّعْلُوْمِ الَّکْ۔یہ عمل تین دن یعنی بدھ‘جمعرات اور جمعہ والے دن ہی کرنا ہے۔اِن شاء اللہ تین رات میں سے کسی نہ کسی ایک رات کے اندرمقصد حاصل ہو جائے گا۔اگر ان دنوں میں مقصد حاصل نہ ہو تو اگلے ہفتے انہی ایام میں یہ عمل دوبارہ کر لیں‘ان شاءاللہ خواب یا غنودگی کی حالت میں ہی معاملے کے بہتر ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چل جائے گا اور آپ ان شاءاللہ نقصان سے بچ جائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں