محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! آپ نے ہجویری محل بنا کر دکھی اور بے سہارا لوگوں پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ آپ سے ملاقات کرنے کے لئے سالوں سے کوشش کر رہا تھا لیکن ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے بد گمانی کا بھی شکار ہو جاتا لیکن مجھےغرض تھی جس کی وجہ سے طلب رہتی کہ کسی طرح آپ سے ملاقات ہو جائے اور میرے مسائل حل ہو جائیں۔جب آپ کے قریبی لوگوں سے سنا تو معلوم ہوا کہ شیخ الوظائف کی مصروفیات اتنی زیادہ ہیں کہ آپ گھر کو بھی زیادہ وقت نہیں دے سکتے‘ ذمہ داریاں اور مخلوق کی طبی روحانی خدمات کی مصروفیت بہت زیادہ ہے۔اس مصروفیت کے باوجود آپ لوگوں سے ملاقات کا وقت نکالتے ہیں ۔ لیکن ملاقات کے لئے پہلے مقررہ وقت پر فون کر کے ٹوکن لینا پڑتا ہے۔ ہر امیر اور غریب کے لئے ملاقات کا یہی طریقہ کار ہے۔ جس کو فون پر ٹوکن مل جائے وہ ملاقات کر سکتا ہے‘ بے شمار لوگ سالوں سے کوشش کر رہے لیکن ان کی ابھی تک ملاقات نہیں ہو سکی ۔ ایسے لوگوں کے لئے آپ نے اجتماعی نظام ترتیب دیا ہے تا کہ جس کے بھی مسائل ہوں انہیں ملاقات کے لئے انتظار نہ کرنا پڑے بلکہ ہر شخص آسانی سے شیخ الوظائف کے روحانی سلسلے کا فیض پا سکے۔اس لئےجادو جنات ، لاعلاج بیماریوں سے نجات پانے اور من کی مرادیں پانے کے لئے ہجویری محل بنایا گیا ہے۔ جو بھی مسئلہ یا مراد دل میں رکھ کر ہجوریری محل جائیں وہ ضرور بالضرور پوری ہو جاتی ہے۔وہاں تیر بہدف عملیا ت اور تعویزات کا انوکھا روحانی نظام ہے۔میں نے بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے ہجویری محل کا رخ کیا ۔ہم پر بہت زیادہ قرض تھا‘ دو بہنو ں کی شادی کی تھی جس کے انتظامات اور جہیز کی وجہ سے ہم نے کچھ لوگوں سے قرض لیا تھا۔ کافی عرصہ گزر نے کے بعد اب قرض دار قرض کی واپسی کے لئے دبائو ڈال رہے تھے۔ لیکن ہمارے پاس اتنی رقم نہیں تھی کہ قرض چکا سکیں۔میں نے ہجویری محل جا کراعمال کیے۔وہاں خدمت والوں کو دیکھا بہت جذبے سے خدمت کر رہے ہیں میرے دل میں بھی چاہت تھی کسی اللہ والے کے ہاں جا کر خدمت کروں ۔ میں نےگھر اطلاع کر دی کہ میں چند دن ہجویری محل میں رہوں گا۔ میں ہجویری محل کی خدمت میں لگ گیا وہاں جو سکون، چین راحت اور دل کا نور ملا وہ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا۔ دل ہی نہیں چاہتا تھا کہ یہاں کی خدمت کو چھوڑ کر واپس گھر جائوں۔مجھے ایسا قلبی سکون آج تک کہیں نہیں ملا تھا جو ہجویری محل کے قیام اور خدمت کے دوران ملا۔چند دن خدمت کے بعد مجبوراً گھر واپس آنا پڑا، گھر واپس آیا تو دل نہیں لگ رہا تھا مجھے ہجویری کی خوشبو اور وہاں کا منظر بار بار یاد آ رہا تھا۔ دن کو خوب خدمت ‘ صفائی اور پودوں کو پانی دینا اور رات کو پر سکون نیند سونا‘ اللہ کے لئے ہر طرح کی خدمت کو سعادت سمجھ کر کرنا‘ عجیب دل گداز یادیں بن کر رہ گیا تھا۔ پھراللہ نے خدمت کی برکت سے قسمت کے بند دروازے کھول دیے۔ ہمارا لاکھوں کا قرض چند دنوں میں ہی اتر گیا۔ ہمارے گھر رزق کی فراوانی ہو گئی ۔ کچھ دکانیں تھیں جو والد صاحب اور چچا وغیرہ کی مشترکہ تھیں لیکن اس جگہ کا تنازعہ چل رہا تھا۔جب میں خدمت سے واپس آیا تو وہ تنازعہ کا معاملہ ختم ہو گیا اور دکانیں بہت اچھے داموں فروخت ہو گئیں۔ سب قرضے اتر گئے‘ بہت سی ضروریات پوری ہو گئیں اور پھر بھی اچھی خاصی رقم بچ گئی۔(وسیم راجپوت ، سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں