کالے جادو کا ایک طاقتور وار جو ہنومان کے ذریعے ہوتا ہے جو برتن کو ریزہ ریزہ ‘ انسان کو بوٹی بوٹی‘ ہڈیوں کو چورہ چورہ دکان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ہے‘ گھر کو برباد ‘ ویران اور قبرستان بنا دیتا ہے‘ نسلیں سسکتی ہیں‘ روحیں تڑپتی ہیں‘ وجود منتشر ہوجاتا ہے‘ کھلی کلیاں بکھر جاتی ہیں‘ پھول مرجھا جاتے ہیں‘ قہقہے‘ سسکیوں میں بدل جاتے ہیں‘ کامیابیاں ناکامیوں میں بدل کر ہمیشہ کیلئے کالی مہریں لگ جاتی ہیں۔ ہنومان بندر کی شکل کا ایک وجود‘ جس کے اوپر بڑے بڑے بال لیکن چلتا انسانوں کی طرح ہے باقی تمام جسم بندر کی طرح ہے۔یہ کالے جادو کا خطرناک ترین وار ہے‘ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ہم اس خطرناک وار سے کیسے بچیں۔ خاص طور پر یہ خطرناک وار 5 انسانوں پر ہوتا ہے:1۔ نئی نویلی دلہن یا دولہا پر۔ 2۔ پیدا ہونے والے چھوٹے بچے پر۔ 3۔ ایسی بیٹی یابیٹا جو ترقی کی راہیں‘ تعلیمی منازل طے کررہا ہو‘ اس میں رکاوٹیں۔4۔چلتی روزی پر تیل ڈال کر جلا دیا جاتاہے۔ 5۔ گھر میں آگ‘ جلن‘ بیماریاں‘ دکھ‘ تکالیف‘ اور طوفان۔ بس یہ ہنومان کا کام ہے ۔
ہنومان کو فنا کردینے والاعمل
ہنومان سے بچنا ہر بندہ کے بس کا کام نہیں لیکن شیخ الوظائف کی نگرانی میں ہم ہنومان کے وار سے سوفیصد بچ سکتے ہیں ’’بس صرف اس ماہ دسمبر میں ہر اتوار والے دن دوپہر2 بجکر 50 منٹ سے لیکر4 بجکر40 منٹ کے درمیان پیپل کا ایک عددپتّا لیں‘اس کے اندر بڑے گوشت کا ایک ٹکڑا ڈالیں اور دائیں ہاتھ میں رکھ کرچالیس مرتبہ درج ذیل کلمات پڑھیں۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِo الٓرٰ تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِیْنِoاَلرَّحِیْم اَلرَّحِیْم اَلرَّحِیْم یَا اَللہُ یَا مَرِیْد۔پھر اس پتّے اور گوشت کو کسی کپڑے میں لپیٹ کر سمندر‘دریا‘نہر یا جھیل وغیرہ میں ڈال دیں اور اس دوران تصور کریں کہ شیطانی اثرات‘کالے جادو اورہنومان کے وار ختم ہو رہے ہیں۔نوٹ:اگر پیپل کا پتّا نہ ملے تو کوئی بھی پتا لے سکتے ہیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے کندھوں کا بوجھ ہلکا‘ جسم ہلکا‘ پریشانیاں اور بندشیں ٹوٹ رہی ہیں‘ ان شاء اللہ‘ بس عمل مکمل ہوا۔ یہ عمل بظاہر چھوٹا لیکن جو شخص ہنومان کے جادو میں جکڑا ہے یا اس سے بچنا چاہتا ہے وہ آنکھوں سے جلوے دیکھے گا‘ کمال دیکھے گا‘ مظاہر اورمناظر دیکھے گا اور اپنی زندگی میں سکھ‘ سکون دیکھے گا۔ عبقری آپ کو ہنومان سے بچنے کا ایک عمل ہر ماہ بتاتا رہے گا۔
عمل کا ہدیہ:اس ماہ کسی بھی دن پانچ کلو چاول پرایک تسبیح درود پاک کی پڑھ کر کسی مستحق کو صدقہ کردیں اور اس تمام عمل کا ثواب نبی کریم ﷺ کے چچا حضرت حمزہؓ اورحضرت خالد بن ولید ؓکی ارواح مبارکہ کو ہدیہ کردیں۔نوٹ:یہ عمل ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
قارئین!اس عمل سے بے شمار لوگ فائدہ پارہے اور اپنے مشاہدات لکھ کر بھیج رہے‘اگر آپ کو بھی اس عمل سے فائدہ ہوا تو بذریعہ خط ضرور لکھیں اور تفصیل سے لکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں