Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

تسبیح خانہ میں آئے احباب کے بتائے تجربات!عبقری قارئین کے نام

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

سالوں پرانی بیماری چند دن میں ختم
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں اپنے شوہر کے ساتھ تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کے لئے آئی ہوں۔گزشتہ سال جب ہم میاں بیوی نے رمضان المبارک کا سارا مہینہ قیام کیا تھا اس وقت کافی پریشانیاں اور مسائل تھے لیکن رمضان گزارنے کی برکت سے ہماری مشکلات ٹل گئیں اور بہت سے مسائل حل ہو چکے ہیں۔آپ کا حکم تھا کہ رمضان تسبیح خانہ میں قیام کرنے والی خواتین بھی اپنے مشاہدات اور تجربات لکھ کر بھیجیں۔آج اپنا ایک آزمودہ طبی تجربہ تحریر کر رہی ہوں۔میرے بیٹے کو ہر سال سردی کے موسم میں رات کو سونے کے بعد نیند میں شدید کھانسی شروع ہو جاتی تھی اور بچہ کھانسی کرتے کرتے اُلٹی کر دیتا تھا اور نیند سے جاگ جاتا تھا۔ لیکن کھانسی رکنے کا نام نہ لیتی، مہنگے مہنگے علاج کروائے‘مختلف سیرپ اور ادویات استعمال کروائیں لیکن فرق نہ پڑتا تھا۔ اِسی طرح تین سال مسلسل سردی کے موسم میں یہ مسئلہ ہوتا رہا۔ عبقری رسالہ میں ایک ٹوٹکہ پڑھا اور آزمایا۔رات کو دودھ میں ایک چمچ شہد اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر بچے کو پلا دیا۔ اُس رات وہ سکون سے سویا پھر میں نے اُس کو ہر رات مسلسل کچھ دن یہی نسخہ استعمال کروایا جس سے اُس کی شدید کھانسی ختم ہوتی گئی۔ اب میں ہر سال اپنے بیٹے کو اسی طرح نیم گرم دودھ ،شہد اور چٹکی ہلدی ملا کر پلا دیتی ہوں ۔ساری سردیاں سکون سے گزر جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بخار‘گلا خراب اور اچھی نیند کے لیے رات سونے سے پہلے یہی نسخہ استعمال کرنے سےبچوں اور بڑوں کو یکساں فائدہ ہوتا ہے۔اس بات کا خیال رکھیں کہ دودھ پینے کے بعد کچھ اور نہیں کھانا، تین دن متواتر استعمال سے مکمل افاقہ ہوتا ہے۔
بچہ اغوا ہو گیا لیکن ایک گھنٹے میں بازیاب کروا لیا
السلام علیکم ! میں نے عبقری میں پڑھا کہ ہر جمعہ والے دن جمعہ کی نماز کےبعد درود ابراہیمی سورہ فاتحہ ایک دفعہ‘ آیت الکرسی ایک دفعہ‘ چار قل ایک ایک دفعہ اور پھر درود پاک ایک دفعہ پڑھنےسے پورا ہفتہ حفاظت رہتی ہے۔ میں ہر جمعہ یہ عمل کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ میر ابچہ اغوا ہو گیا تھا لیکن اس عمل کی برکت سے ہماری غیبی مدد ہوئی اور ایک گھنٹے کے بعد ہی بچہ بازیاب ہو گیا۔ حالانکہ ان دنوں یہ مسئلہ بہت زیادہ بن چکا تھا جس کا بچہ اغوا ہوتا وہ نہیں ملتا تھا۔بچے کو جب اغوا کر کے لے جارہے تھے تو اس کے پاس موبائل تھا ‘ اس نے موبائل راستہ میں پھینک دیا۔ہمیں موبائل بھی گلی سے مل گیا۔بچے کی سائیکل تھی وہ بھی ایک دکاندار آ کر سائیکل دے گیا۔یعنی اس عمل کی برکت سے جان ‘مال اور اولاد کی حفاظت ہوئی ۔میں جب بھی یہ عمل کرتا ہوں تو شیخ الوظائف ‘ ان کی نسلوں اور تسبیح خانہ کی حفاظت کی نیت لازمی کرتا ہوں جس کی وجہ سے مجھے فائدہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
پھوڑے اور پھنسیوں کے لئے آزمودہ مرہم
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم !میرے پاس ایک مرہم ہے جو پھوڑے اور پھنسیوں کے لئے بہت آزمودہ ہے۔چند بار ہی اس کے استعمال سے پھوڑے اور پھنسیاں ختم ہو جاتی ہیں۔نسخہ نوٹ فرما لیں۔ھوالشافی:مغز جمال گوٹہ 5 تولہ ، کپڑے دھونے والا صابن 1 ٹکی ،سندور 5 تولہ ، کاربالک ایسڈ 3 تولہ ،تلوں کا تیل 12 تولہ ۔طریقہ: پہلے مغز جمال گوٹہ کو باریک پیس لیں ۔پھر صابن کو باریک کر کے تمام دواؤں کو جمال گوٹہ میں ملا کر مزید کھرل کریں ۔ پھوڑے پر ایسے ہی لگا دیں یا کپڑے کی پٹی کے ساتھ باندھ دیں ۔یہ مرہم سخت پھوڑے بھی ختم کردیتی ہے ۔
جریان اور خواتین کی نسوانی بیماریوں کا علاج
السلام علیکم !گزشتہ چند سالوں سے رمضان المبارک کا مہینہ تسبیح خانہ میں گزار رہا ہوں۔ہر سال عبادت اور اعمال کے ساتھ زندگی میں پیش آنے والے مسائل اور بیماریوں کے لئے انمول تحفے طبی و روحانی ٹوٹکوں کی صورت میں لے کر جاتا ہوں جس سے میں اور میرے عزیز و اقارب بہت مستفید ہوتے ہیں۔یہاںلنگر اور رہائش کا صاف ستھرا اور بہترین انتظام ہوتا ہے۔میرا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے، ہمارا زراعت کا کام ہے اس کے ساتھ میں حکمت کا کام بھی کرتا ہوں۔میرے پاس مردانہ اور زنانہ امراض کے لئے بہت باکمال نسخہ ہے۔ میں نے کئی لوگوں کو استعمال کروایا سو فیصد رزلٹ پایا۔ایک جوان کو احتلام اور جریان کا مسئلہ تھا جو کسی بھی دوا سے نہ جاتا تھا، اسے نسخہ استعمال کروایا جس سےاس کا مسئلہ حل ہو گیا۔نسخہ یہ ہے ھو الشافی:موصلی سفید ، ستاور، اسگند ھ اوربدھارا ایک ایک چھٹانک یاہم وزن لے کر پیس لیں ۔آدھا چمچ صبح شام دودھ کے ہمرا لیں ۔جن لوگوں کو پیشاب کے قطرے آتے ہوں ۔ان کے لئے ازحد مفید ہے۔خواتین کی نسوانی بیماریوں ،لیکوریا کے لیے بھی بارہا کاتجربہ شدہ ہے‘چند دن مسلسل استعمال کریں ۔
خواتین کےلیے انمول تحفہ
السلام علیکم !میری بیوی حاملہ تھی تو میں نے عبقری رسالہ سے دیکھ کر یہ نسخہ گھر میں لا کر رکھ لیا اور اپنی اہلیہ سے روزانہ استعمال کرنے کی تاکید کی۔ میری اہلیہ کی صحت کمزور تھی‘ اس نے یہ ٹوٹکہ روزانہ صبح استعمال کرنا شروع کیا۔ اس کی صحت کو چار چاند لگ گئے۔قے آنا اور بے چینی ہو جانا ان سب بیماریوں سے چھٹکارا ملا اور خون کی بھی کمی نہیں ہوئی ڈلیوری بھی آسانی سے ہو گئی۔ اس کے بعدبیوی نے اپنی کئی سہیلیوں کو استعمال کروایا۔ سب اس نسخے کی گرویدہ ہو گئی ہیں۔یہ نسخہ بنانے کا طریقہ بالکل سادہ ہے‘ رات کو ایک چمچ زرشک شیریں اتنے عرق گلاب میں بھگو دیں جس میں زرشک ڈوب جائے۔صبح کے وقت نہار منہ کھا لیں۔نہ صرف حاملہ بلکہ عام لوگ بھی اس نسخے سے شاندار صحت پا سکتے ہیں۔ جو حاملہ بھی یہ استعمال کرے گی اس کا جو بچہ پیدا ہو گا۔ ا سکی نظر کبھی کمزور نہیں ہو گی اور خود حاملہ صحت مند ہوگی خون کی کمی نہیں ہوگی‘ خون کی گولیا ں نہیں استعمال کرنی پڑیں گی اور نہ بوتلیں لگیں گی ۔زچگی میں آسانی ہوگی ۔الٹیاں اور قے نہیں آئے گی‘ کمر ٹانگوں میں درد اور کمزوری نہیں ہوگی ۔حاملہ اور بچے دونوں کو صحت و تندرستی ملے گی ۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 262 reviews.