Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

اللہ نے وہاں سے عطا کیاجہاں سے گمان بھی نہ تھا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا تعلق پنجاب کے ایک چھوٹے علاقے سے ہے۔تقریباً دو سال پہلے عبقری رسالہ اور تسبیح خانہ سے تعارف ہوا‘اس عرصے میں میں نے تسبیح خانہ سے بہت کچھ پایا ہے۔میر ے والد صاحب زمیندار ہیں‘ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔فصل آتی تو آمدن قرضوں میں چلی جاتی ۔ میرا ایک بھائی ہےوہ بھی چار سال سے دبئی گیا ہوا ہے ‘ وہاں اپنی قسمت آزما رہا تھا لیکن ہر بار ناکامی کا سامنا کرتا رہا‘ کوئی کام بھی سیٹ نہیں ہو رہا تھا۔ میںتعلیم یافتہ ہوں لیکن کوئی کام نہیںکر سکتی۔
ہر وقت نحوست اور پریشانی کا سماں
گھر کے حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے تھے۔گھر میں جادو جنات کا بہت سخت مسئلہ تھا‘ ہمارے جانور مویشی اچانک مر جاتے تھے ‘ زندگی اجیرن ہو چکی تھی۔ گھر میں ہر وقت نحوست پریشانی رہتی اور پریشانی کا سماں رہتا تھا۔میں نے پہلے بھی کئی دوستوں سے عبقری کا نام سنا تھا لیکن کبھی پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا ۔تقریباً دو سال قبل پہلی مرتبہ عبقری رسالہ پڑھا تو احساس ہوا کہ اگر ہم ان نا قابل برداشت حالات سے نکل سکتے ہیں تو یہ عبقری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔میں نے اپنے مسائل کے لئے آپ کو تفصیل سے خط لکھا اور جوابی لفافہ بھی ساتھ بھیج دیا۔ اس کے جواب میں آپ نے یہ وظیفہ عنایت فرمایا یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ‘ آپ کا جواب دیکھ کر میرے پائوں زمین پر نہیں ٹھہر رہے تھے مجھے بے انتہا خوشی تھی کہ اب ہمارے مسائل ضرور ختم ہو جائیں گے۔
تین روزہ روحانی چلہ کا انوکھا کمال
میں نے وظیفہ پڑھنا شروع کر دیا‘ چند دن بعد مجھے تسبیح خانہ میں ہونے والے تین روزہ روحانی چلہ کے بارے میں معلوم ہوا تو مجھے یہ چلہ کرنے کی جستجو پیدا ہوئی۔ایک مرتبہ ہمارا ارادہ بنا کہ تسبیح خانہ جائیں لیکن پھر کوئی رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ اس وقت میں تسبیح خانہ نہ آ سکی لیکن میرا شوق جنون کی حد تک بڑھ چکا تھا۔ پھر چند ماہ بعد میں پہلی مرتبہ تسبیح خانہ آئی‘ یہاں آ کر بہت ہی زیادہ سکون محسوس کیا۔ اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسو س کیا۔ ہم جمعرات کی محفل میں تسبیح خانہ پہنچے اور پھر تین دن کا روحانی چلہ مکمل کیا ‘ میری خالہ اور ماموں بھی ساتھ تھے۔ روحانی چلہ مکمل کر کے واپس گئے تو ہمارے حالات بدلنا شروع ہو گئے‘ ہمارا جو سب سے بڑا مسئلہ تھا وہ رزق کی قلت اور تنگدستی تھی ‘ اللہ نے روحانی چلہ کی برکت سے سب سے پہلے ہمیں مالی بحران سے نکالا۔ یہ روحانی چلہ کرنے کے بعد اللہ نے میری غیبی مدد کی اور میرے کاغذات جمع ہو گئے۔ اللہ نے میری ایسی غیبی مدد کی جس کا میں گمان بھی نہیں کر سکتی تھی۔مجھے لڑکیوں کے سرکاری سکول میں ٹیچنگ کی نوکری مل گئی۔ میرے بھائی کو دبئی میں کام کے دوران جو رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ ختم ہو گئیں اور وہاںان کا کاروبار چمک اٹھا۔ یہ ایک روحانی چلہ کرنے کا کمال تھا۔ میرے اندر مزید روحانی چلہ کرنے کی طلب بڑھ گئی۔ میں دوبارہ بھی روحانی چلہ کرنے تسبیح خانہ آئی۔ 625 مرتبہ بسم اللہ کے تعویذ کے عمل میں بھی شرکت کر چکی ہوں۔ ہم سب گھر والے عبقری حویلی درود پاک کےچلہ میں بھی شرکت کر چکے ہیں جس کی برکت سے ہمارے گھر سے جادو جنات اور نحوست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ رزق کی تنگی اب خوشحالی میں بدل چکی ہے۔میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ مجھے ہمیشہ تسبیح خانہ سے جوڑے رکھے۔ اس در کی برکت سے اللہ نے مجھے میری سوچ سے بہت زیادہ عطا کر دیا ہے۔ یہ سب تین دن روحانی چلہ کی برکت سے ہوا ہے ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 260 reviews.