محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ آمین ۔کئی سالوں سے معدے کے امراض میں مبتلا تھا‘ بد ہضمی ‘ کھٹے ڈکار‘ سینے میں جلن‘ کھانے کے بعد جسم بوجھل ہو جانا‘ گیس‘ تبخیر اور معدے کی تیزابیت کا مسئلہ تھا۔ معدے کی خرابی کی وجہ سے سارے جسم کا نظام بگڑ چکا تھا۔مہنگا ڈاکٹر ی علاج بھی کر کے دیکھ لیا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ ایک دن میں ایک اسلامک سٹور پر خریداری کر رہا تھا کہ وہاں میری نظر ایک کتابچے پر پڑی جس کا نام عبقری ادویات سے شفاء یابی تھا۔میں نے یہ کتابچہ اٹھا کر دیکھا اور اس کی فہرست پر نظر دوڑائی‘ پسند آئی تو خرید لیا‘ گھر آ کراس کا مطالعہ کیا‘ اس میں مختلف بیماریوں کے لئے عبقری دواخانہ کی ادویات کی شفاءیابی کے مختلف واقعات لکھے گئے تھے۔ اس میں’’ ہاضم خاص ‘‘ کے بارے میں پڑھا تو سوچا اس کے جو فوائد لکھے گئے ہیں اگر واقعی ایسا ہے تو میرے معدے کی تکلیف اسی دوا سے دور ہو سکتی ہے۔ آزمانے کے لئے یہ دوا خرید کر استعمال کرنا شروع کی۔ایک دن کے استعمال سے ہی واضح فرق محسوس ہوا‘ کھانا جلد ہضم ہو ا ‘جسم میں انرجی محسوس ہونے لگی‘ نہ ہی گیس کا مسئلہ ہوا ‘ کھٹے ڈکار اور سینے میں جلن بھی نہیں ہوئی۔چند دن مسلسل ہر کھانے کے بعد ہاضم خاص استعمال کی اور معدے کی تمام بیماریاں ایک ایک کر کے ختم ہو گئیں ۔ میری زندگی سکھی ہو گئی‘ جسم کی تمام تر کمزوریوں سے نجات ملی‘ معدے کا نظام درست ہوا تو مکمل جسمانی صحت بہت اچھی ہو گئی ۔ میں بھی عبقری ادویات کی شفاء یابی کا سو فیصد قائل ہو چکا ہوں۔( جاوید اسلم ، فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں