Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

اب نسلوں میں کبھی معذوری نہ ہو گی!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم ! میرے ساتھ بہت سنگین نوعیت کا ایک مسئلہ تھا میرے بچے پیدائشی معذور پیدا ہوتے تھے جیسے جیسے بڑے ہوتے ان کی معذوری بھی بڑھتی چلی جاتی۔ تین بچے پیدا ہوئے تینوں ہی معذورتھے ۔ ان میں سے ایک کا انتقال ہو گیا۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آپ کے بچے معذور ہی پیدا ہوں گے۔ میں اور اہلیہ بہت پریشان تھے اور ہمارے والدین بھی بہت پریشان تھے۔ ان دنوںمجھے کسی نے تسبیح خانہ کا بتایا ‘ میں نے یہاں درس میں آنا شروع کیا جس سے میری زندگی میں بہت تبدیلی آئی ‘ میں نے اعمال کی طاقت کو پہچانا۔ میں نے ہر جمعرات تسبیح خانہ آنا شروع کر دیا۔ مجھے گوشہ طلسمات کے بارے میں پتہ چلا ‘جہاں روحانی طلسمات رکھے گئے ہیں۔ جن کے مخصوص عمل کرنے سے بے شمار لوگوں کے ناممکن کام بنے اور لاعلاج مرض دور ہوئے ہیں۔ میں نےبھی صحت مند اولاد کی مراد دل میں رکھ کرگوشہ طلسمات میں آ کر عمل کرنا شروع کیا۔ میں ہفتے میں ایک بار ضرور گوشہ طلسمات حاضری دیتا اور یہاں موجود تمام عمل کرتا‘ اپنی اہلیہ کو بھی ساتھ لے کر آتا‘ خواتین کے لئے علیحدہ بلڈنگ میں گوشہ طلسمات بنایا گیا ہے وہ وہاں پر جاکر عمل کرتی ۔ کچھ عرصہ بعد اولاد کی امید لگی۔ میں اور اہلیہ مسلسل گوشہ طلسمات آتے رہے۔ جب اولاد پیدا ہوئی تو اللہ کے فضل سے بالکل صحت مند اور ہر معذوری سے پاک تھی۔یہ اللہ کا فضل اور کرم ہے جبکہ ڈاکٹروں نے مجھے نا امید کر دیا تھا۔ (عقیل ریاض، لاہور)
زندگی کی ویرانیاں ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ سچ ہے کہ نظر بد اونٹ کو ہنڈیا میں اور انسان کو قبر میں پہنچا دیتی ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ‘محسوس کیا کہ ہم ساری زندگی نظر بد اور حسد کے روگ میں رہے۔ کسی نہ کسی بیماری، مسائل میں الجھے رہتے کبھی خوشی دیکھنا نصیب نہ ہوئی‘ کوئی نہ کوئی عیب اور دکھ ہمیشہ ہمارا سایہ بن کر رہا ۔ ہمیں تسبیح خانہ سے نسبت کے بعد پتہ چلا کہ ہمارے ساتھ اتنے دکھ پریشانیاں بیماریاں کیوں ہیں۔ زندگی کا سکون کیا ہوتا ہے اس کا احساس اس وقت ہوا جب ہم نے تسبیح خانہ میں موجودگوشہ طلسمات میں بندش توڑ خنجر کا عمل، طلسماتی تالے ‘ سکندری شیشے اور مختلف طلسمات کے عمل کیے‘ ایسا لگا جیسےہمارے تمام گھرانے سے غم کے سیاہ باد ل ہٹ گئے ہوں‘ ہماری زندگی کی ویرانیاں ختم ہو گئیں اور خوشیوں نے ہمیں گھیر لیا۔ گھر سے بیماریاں ختم ہو گئیں‘ ہمارے چہروں سے غم اور بیماری کےا ثرات ختم ہو کر خوشی اور مسرت سے چہرے کھل اٹھے ۔ گھر میں آپس کی لڑائیاں جھگڑے اور چڑا چڑا پن ختم ہو کر سب کے درمیان انس اور محبت پیدا ہوئی۔ ہمارے گھر میں رزق کی بہت تنگی تھی اور اب رزق ایسے آنے لگا ہے جیسے تیز بارش برستی ہے۔ یہ نعمتیں ہمیں گوشہ طلسمات کے اعمال سے ملی ہیں۔(زین العابدین، قصور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 254 reviews.