Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بریسٹ کینسر کے مرض کا علاج عبقری سے مل گیا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

نیا بھر میں مراقبے کو ذریعہ علاج سمجھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔جدیدتحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ مراقبے سے بہت سی ذہنی پریشانیوں‘ افسردگی‘ ٹینشن‘ ڈیپریشن بے خوابی اور بہت سی طبی و روحانی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔ترقی یافتہ دور میں انسان بہت مصروف ہونے کے ساتھ بہت سی پریشانیوں کا شکار ہو چکا ہے،جہاں اختراعات اور سہولتیں انسان کے لئے فائدہ مند ہیں وہاں ان کے حصول کے ذرائع مشکل نظر آتے ہیں اور انسان اسی تگ و دو میں مصروف نظر آتا ہے کہ وہ زندگی میں آسائشیں لا سکے اور کامیاب بن سکے۔ترقی کے لئے تگ و دو کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن اپنی ذات کو فراموش کردینا بھی مناسب نہیں۔دن میں صرف چند منٹ اپنی ذات کو دےدیے جائیں تو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔مغربی ممالک نے اسی حقیقت کو سمجھتے ہوئے مراقبے کی عادت اپنا لی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق مغربی ممالک میں کروڑوں لوگ روزانہ مراقبہ کرکے شفا یاب ہو رہے ہیں۔
Meditation یعنی مراقبہ ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے جس سے روحانی ترقی پانے کے خواہش مند بھی بھر پور استفادہ کر سکتے ہیں۔ سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر لاتعدادمسلسل یَا خَیْرَ حَبِیْبٍ وَّمَحْبُوْب پڑھیں‘ اول و آخر3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے پورے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دےگا۔
(نوٹ: مراقبے کے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔)
مراقبے سے فیض پانے والے
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ‘ آپ کی نسلوں اور عبقری کی ٹیم کو برکت اور خوشیاں عطا فرمائے‘ آمین۔ میں امریکہ میں مقیم ہوں اور عبقری سوشل میڈیا پر آپ کی روحانی محافل سنتی ہوں‘حلقہ کشف المحجوب میں جو مراقبہ ہوتا ہے‘آن لائن شامل ہوتی ہوں اور ہر ماہ عبقری رسالہ میں شائع ہونے والا مراقبہ بھی کرتی ہوں جس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔میری والدہ کو کافی عرصہ سےبریسٹ کینسر کا مسئلہ ہے جس وجہ سے انہیں کافی تکلیف کا سامنا تھا۔جب سے والدہ اور میں نے اس مرض کی نیت سے مراقبہ کرنا شروع کیا ہے‘الحمدللہ انہیں کافی افاقہ ہوا ہے۔اب تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور گلٹی بھی ختم ہو رہی ہے۔اس کے علاوہ بھی جس بیماری اور مسئلے کا تصور کرتے ہوئےمراقبہ کیا ہے‘ نجات ملی ہے۔میرا بتانے کا مقصد یہی ہے تا کہ

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 253 reviews.