محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!جب بھی سردی کا موسم آتا ہے میں ہلدی کا حلوہ بناتا ہوں جو دوا بھی ہے اور اچھی غذا بھی اس کی ترتیب اور تجربات قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ‘ذائقہ لاجواب اور نتائج بے مثال ہیں۔آئیے‘ پہلے اس حلوے کے چند کمالات سن لیں۔
خطرناک حادثہ اور اندرونی چوٹیں
میرے چھوٹے بھائی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا‘ اس کے جسم پر کافی چوٹیں آئیں ‘اندرونی اور بیرونی چوٹیں لگیں‘یہاں تک کہ اس کے ٹشوز میں بہت زیادہ درد ہوتا تھا۔ وہ صحیح طرح سے لیٹ سکتا تھا اور نہ ہی بیٹھ سکتا تھا۔ ادویات وغیرہ باقاعدگی سے استعمال کرواتے رہے مگر پھر بھی درد میں پوری طرح آرام نہیںمل رہا تھا۔اسے چند بار ہلدی کا حلوہ دودھ کے ساتھ استعمال کروایا ‘اس سے اس کی درد ختم ہوگئی اور وہ جلد ہی صحیح طرح سے چلنے پھرنے لگ گیا۔
علاج میں کئی سال لگ جائیںگے
میرے ایک کزن کی ایک خطرناک حادثہ میں پسلیاں اور ریڑھ کی ہڈی بُری طرح متاثر ہوئی۔ ڈاکٹر نے کہا علاج بہت دیر تک چلے گا اور بیلٹ ہر وقت پہننا ہوگی‘انہیںمکمل صحت یاب ہونے میںدو سے تین سال لگ جائیں گے۔ اس حادثہ کی وجہ سے کزن اور اس کے گھر والے کافی پریشان تھے۔میں جب کزن کی عیادت کے لئے گیا تو اسے یہی ہلدی کا حلوہ کھانے کا مشورہ دیا۔ یقین مانیں اس نے استعمال کیا تو جو علاج دو یا تین سال میں ہونا تھا وہ چند مہینوں میں ہو گیا اور میرا کزن اب اللہ کا شکر ہے بالکل ٹھیک ہو چکا ہے اور اپنی زندگی ہنسی خوشی بغیر کسی تکلیف کے جی رہا ہے۔
والدہ صحت یاب
میری امی جان کوسردی کے موسم میں اکثر جوڑوں کے درد کی تکلیف شروع ہو جاتی اور بہت زیادہ سردی محسوس ہوتی تھی جس وجہ سے وہ بیمار پڑ جاتی تھیں۔ اب جب بھی جوڑوں کا درد د ہو یا سردی زیادہ لگے تو وہ روزانہ ایک چمچ دودھ کے ساتھ یہ حلوہ استعمال کرتی ہیں جس سے ان کے جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے اور سردی بھی نہیں لگتی۔
حلوہ بنانے کا طریقہ:کچی ہلدی آدھا کلو، بیسن آدھا کلو، کھویا آدھا کلو یا حسبِ ضرورت، گوندھ کنی سو گرام، پستہ بادام حسبِ ضرورت، دیسی گھی آدھا کلو، کمرکس سو گرام، چاروں مغز سو گرام، سونف ایک کپ، چینی آدھا کلو یا حسبِ ضرورت۔ہلدی چھیل کر پیس لیں یا چوپ کر لیں‘ پھر تھوڑے سے گھی میں فرائی کرلیں۔ سونف، کمرکس، چاروںمغز ان چیزوں کو علیحدہ علیحدہ صاف کر کے پیس لیں۔ بیسن کو بھی گھی میں بُھون لیں اور باقی چیزوں کو بھی فرائی کر کے بیسن میں مکس کر لیں۔تھوڑی دیر بعد چینی بھی ڈال دیں‘ اچھی طرح مکس کرنے کے بعد کھویا ڈال لیں۔ تھوڑی دیر پکائیں پھر چولہا بند کر دیں۔ نوٹ: ۔ چاروں مغز اور گوندھ کو تھوڑے سے گھی میں فرائی کر کے پیسنا ہے۔ روزانہ صبح دو چمچ کھائیں، بچوں کو بھی دے سکتے ہیں۔ جوڑوں کے درد اور جسم کی بہت سی بیماریوں کیلئے مفید ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں