Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

شوہر کی آنکھوں سے ناجائز محبت کی پٹی اتر گئی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میری شادی کو نو سال ہو چکے ہیں میرے دو بچے ہیں۔ ایک آٹھ سال کی بیٹی اور ایک چھ سال کا بیٹا ہے۔میرے شوہر کا رویہ چند ماہ سے بہت بدل رہا ہے۔ پہلے بچوں کا خیال رکھتے اور ان سے بہت محبت کرتے تھے۔لیکن اب اچانک سے ان کے رویے میں تبدیلی آ نےلگی ‘زیادہ وقت گھر سے باہر ہی رہنے لگے۔ اللہ نے عورت کو بہت حساس بنایا ہے‘ میں نے محسوس کر لیا کہ کچھ گڑ بڑ ضرو ر ہے۔مجھے خاوند پر شک ہونے لگا‘ میں چاہتی تھی جیسا میں سوچ رہی ہوں ایسا نہ ہو لیکن دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بات کھلتی گئی اور شوہر نے خود بتا دیا کہ ان کے دفتر میں ایک عورت ہے‘ میں اس سے دوسری شادی کرنا چاہتا ہوں۔ میںنے بہت سمجھانے کی کوشش کی کہ ہمارے چھوٹے بچے ہیں ان کا کیا بنے گا لیکن میرے شوہر اپنے فیصلے پر قائم رہے ۔ میں ہر وقت پریشان تڑپتی رہتی ۔ بچوں کا سوچ کر میرا بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا تھا۔میری ایک ملنے والی خاتون ہیں انہیں معاملے کی خبر ہوئی تو مجھ سے ملنے آئیں‘ ان کے ہاتھ میں  عبقری کا ایک کتابچہ ’’ آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ تھا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ اس کتابچے کو تقسیم کرنے سے آپ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مجھے یہ کتابچہ دیا ‘ میں نے پڑھنا شروع کیا تو مجھے اعمال کی طاقت کا اندازہ ہوا اور دل میں اعتماد کی انوکھی کیفیت پیدا ہونے لگی اور اللہ کے نام اور کلام سے مانگنے پر یقین ہو گیا‘ میں نے اس میں سےایک عمل کو بہت یقین سے کرنا شروع کیا اور ایک ہزار یہی کتابچہ منگوا کر مختلف جگہوں پر تقسیم کروا دیا۔ بس یہ کتابچہ تقسیم کرنا تھا کہ میرے شوہر کے اس غیر محرم سے تعلقات ختم ہو گئے۔ اس عورت کا کردار کمزور تھا اور اس کے بارے میں شوہر کو علم ہوا تو میرے شوہر کو صحیح اور غلط کی پہچان ہو گئی اور میرا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا۔(ع، ف۔کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 249 reviews.