محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!میں اور میرے تمام خاندان والے آپ کے لئے ہر وقت دُعا ئیں کرتے ہیں۔ اللہ ہمیشہ آپ کو ‘آپ کی نسلوں اور تسبیح خانہ کو سدا شاد و آباد رکھے‘آمین!
میری کریانہ کی ایک دُکان ہے، چوہوں نے بہت تنگ کیا ہوا تھا‘ روز نقصان کرتے تھے۔ ان کی وجہ سے بہت پریشان تھا‘ مہنگی سے مہنگی دوائیاں استعمال کیں کوئی فائدہ نہ ہوا‘ ہر تدبیر آزمائی لیکن ناکام ہو گئی۔ چوہیں اتنے ظالم تھے کہ پیسوں کو بھی نہیں چھوڑتےان کو بھی ضائع کر دیتے تھے، لاکھوں کا نقصان مسلسل کر رہے تھے،جگہ جگہ ان کا پاخانہ پھیلا ہوا تھا‘ دُکان سے ایک بد بو ہر وقت آتی‘ گاہکوں نے سامان لینا چھوڑ دیا تھا‘ حالات تنگ سے تنگ ہوتے جا رہے تھے۔ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کریںاو رکس طرح اس مسئلے کو حل کریں تاکہ چوہوں سے نجات مل جائے۔ تسبیح خانہ لاہور سے تعلق زیادہ پرانا نہیں ہے، لیکن آپ کی ہر محفل سنتا ہوں۔
چند دن کے عمل نے اثر دکھایا
ایک مرتبہ اسی پریشانی میں تسبیح خانہ لاہور شب کی روحانی محفل میں آیا تو آپ نے فرمایا کہ جو سورۂ ماعون پڑھے گا اور جس جگہ پڑھی جائے گی وہاں چوہیں‘ کاکروچ‘ کھٹمل‘ پسو وغیرہ نہیں آئیں گے، اگر ہوں گے تووہاں سے جگہ چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ محفل سے واپس آتے ہی میں نے سورۂ ماعون کا عمل مسلسل کرنا شروع کر دیا۔ سارا دن جب جب بھی وقت ملتا اس عمل کو کرتا۔ ابھی چند دن ہی ہوئے تھے کہ دُکان سے چوہوں کے حملے کم ہونا شروع ہو گئے۔ کچھ ہی دنوں میں اللہ کے فضل سے چوہیں مکمل طور پر میری دُکان سے بھاگ گئے۔ میں نے ہلکی آواز میں اپنی دُکان کے اندر ہر وقت سورۂ ماعون کی تلاوت لگائی ہوئی ہے۔ اب چوہیں گلی میں بھی نظر نہیں آتے۔ ہم گھر میں بھی یہی عمل مسلسل کرتے ہیں اور سب گھر والے کرتے ہیں، گھر میں اب چھپکلی‘ کاکروچ‘ چوہیں وغیرہ نظر نہیں آتے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ گھر میں سکون سا محسوس ہوتا ہے۔
سورہ ماعون کاعمل :جس جگہ چوہیں‘ کاکروچ‘ کھٹمل‘پسووغیرہ ہوں وہاں صبح و شام یا جب بھی وقت ملے7 مرتبہ سورۂ ماعون بلند آواز میں پڑھیں۔عمل کے اول و آخر 3، 3 مرتبہ درود شریف پڑھ لیں ۔اس کے علاوہ ہر وقت ہلکی آواز میں سورۂ ماعون چلائیں۔اگر مسئلہ زیادہ ہو تو صبح وشام کی بجائے دن میں وقفہ وقفہ سے یہ عمل کریں‘ ان شاء اللہ اس جگہ سے چوہیں‘ کاکروچ‘ کھٹمل‘پسواور حشرات چلے جائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں