Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

آسان سا ٹوٹکہ آزما لیں‘خوبصورت اور صحت مند بچہ ہوگا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ کے مطالعے سے بہت نفع ہوا ‘اپنے مشاہدات تحریر کر رہا ہوں۔
ہر زخم کا علاج
میں نے لفظ ’’سُودخور‘‘ کو بہت آزمایا ہے اس لفظ کی نحوست کی وجہ سے زخم بھی ختم جاتا ہے۔ زخم نیا ہو یا پُرانا ہو جس کو آرام نہ آتا ہو تو اس زخم پر دَم کرے۔طریقہ دَم: دن میں تین بار پڑھ کر ’’سُودخور‘ لفظ دَم کر دیں۔ اوّل و آخر درودشریف تین بار اور 7 بار لفظ ’’سُودخور‘‘ پڑھیں، پُھونک دیں۔یہ لفظ جانوروں کے زخم بھی ٹھیک کرتا ہے۔اگر کسی کے جانوروں کو زخم ٹھیک نہ ہوتا ہو تو وہ بھی ایسے دَم کریں، ٹھیک ہو جائیں گے۔ یہ نسخہ شیخ الوظائف کی کتاب رمضان المبارک کے روحانی و جسمانی ٹوٹکے میں سے دیکھ کر آزمایا تھا۔
چہرے پر دانوں کیلئے
چہرے کے دانے ہوں توبیسن اور شہد دونوں کو مکس کر کے چہرے پر 20 منٹ کیلئے لگائیں، پھرپانی سے منہ دھولیں۔
تھکن کا علاج
جسم میں درد اور اگر سارا دن کام کرنے سے جب آپ کو تھکن محسوس ہو تو یہ عمل کریں اس سے ساری تھکن غائب ہو جائے گی۔طریقہ: رات میں سوتے وقت 33 بار سبحان اللہ، 33 بار الحمدللہ اور 34 بار اللہ اکبر یعنی تسبیحاتِ فاطمہ پڑھ کر سو جائیں، صبح آپ تازہ دم اُٹھیں گے۔آپﷺ نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہؓ کو یہ تسبیحات بتائی تھیں‘ آپ ؓسارا دن کام کر کے تھک جاتی تھیں تو آپؓ نے اپنے بابا جانﷺ سے کہا مجھے ایک لونڈی کی ضرورت ہے تو اس پر آپؐ نے حضرت فاطمہؓ کو یہ تسبیحات عطا فرمائی تھیں‘آج بھی ان کی تاثیر زندہ و تابندہ ہے ‘جو شخص بھی پڑھ لے فائدہ ہوتا ہے۔
حاملہ خواتین کے لئے تحفہ
حاملہ خواتین یہ نسخہ آزمائیں ‘بچہ گورا پیدا ہوگا، خوبصورت بھی اور ماں کو کمزوری اور کمردرد کا مسئلہ بھی نہیں ہوگا۔ بڑے ہو کر بچے کو بھی کمردرد کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ یہ میرا آزمودہ ہے۔
طریقہ:ایک کھوپرے یعنی خشک ناریل جو عام جنرل سٹور سے بھی مل جاتا ہے۔اس کے چارے حصے کریں اور ایک ایک حصہ رات کو دودھ میں ڈال دیں اور صبح چبا کر کھائیں اور دودھ پی لیں‘ڈلیوری تک یہ نسخہ روزانہ استعمال کریں۔ ماں اور بچے دونوں کی صحت کے لئےبہت مفید ہے۔
مرچوں کی جلن ختم
سبز یا سرخ مرچ کاٹتے وقت ہاتھوں میں لگ جائیں تو بہت جلن ہوتی ہے، ‘کچھ بھی لگا لیں تو جلن کم نہیں ہوتی ۔ اس کا علاج میرے پاس ہے جو بہت آسان ہے۔
طریقہ: نیم گرم پانی لیں اور اس میں ایک منٹ تک اپنا ہاتھ ڈبو دیں۔دو بار یہ عمل کریں‘ اس سے جلن فوراً ختم ہو جاتی ہے۔یہ نسخہ بھی میرا بارہا کا آزمودہ ہے ۔
بڑھاپے میں نظر کمزور نہ ہوگی
روزانہ رات سوتے وقت پلکوںپر سرسوں کا تیل لگائیں۔ نظر بڑھاپے تک ٹھیک رہے گی‘کمزور نہ ہوگی۔ دھوپ میںکبھی مطالعہ نہ کریں۔ مطالعہ کبھی بھی لیٹ کر نہ کریں اورمطالعہ کرتے وقت اپنی نظر ایک ہی طرف جما کر نہ پڑھیں بلکہ آنکھوں کی ورزش کریں‘ اوپر‘ نیچے‘ دائیں‘ بائیں گھمائیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 242 reviews.