Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ساگ!پورے جسم کے لئے بہترین بیوٹی ٹانک

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

سرسوں کا ساگ ہمارے ملک کی من پسند غذا ہے۔ قدیم یونانی حکیموں نے اس کو گوشت سے بڑھ کر قیمتی غذا قرار دیا ہے۔ صدیوں سے پُرانے حکیموں نے اس کے نرم پتوں اور گندلوں کا سالن پکا کر کھانے کا رواج جاری کیا ہوا ہے۔ اس کے بیجوں کا روغن گھی کی جگہ کھانے اور بدنی اعضاء کو طاقت اور زیبائش پیدا کرنے کیلئے جسم پر مالش کو امیر غریب سب ہی شوق سے کرتے ہیں۔ وہ زمانہ کیا ہی اچھا تھا جب گھر گھر خالص کچی گھانی کے سرسوں کے تیل کی مالش کر کے رنگ سرخ اور بدن میں چمک دمک ٹھاٹھیں مارتی نظر آتی تھیں۔
لمبے اور گھنے بال
آج کل کے بظاہر خوشبودار روغن اور کریم مسامات کو بند کرتےہیں۔ سر کی جلد کو غذائیت بہم پہنچانے کی جگہ سر میں سکری کی تہ بنا کر بالوں کو کمزور اور تیزی سے گرنے پر آمادہ کر رہے ہیں۔ سرسوں کا تیل لگانے سے رنگ نکھرتا ہے‘ میل دُور ہوتی ہے۔ سر کی جلد کے مسامات کھلتے ہیں، ننھی ننھی غدودوں کے ہارمونز جاری ہو کر بالوں کو غذائیت پہنچا کر دن دگنے اور رات چگنے لمبے اور گھنے بال پیدا ہو جاتے ہیں۔
سرسوں کا مزاج گرم اور رطوبت والا ہے۔ قدرت نے اس کو سردی کے چار مہینوں یعنی نومبر، دسمبر، جنوری اور فروری کی سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے بدن میں حرارت کا خزانہ جمع کرنے کے لئے پیدا فرمایا اور بیرونی سردی سے زیادہ کھلے رہنے والے اعضاء کی خشکی، خراش اور داغ دھبے دُور کرنے کا علاج تجویز فرمایا۔ ایک پائو ساگ میں ایک پائو دودھ اور گوشت کے برابر توانائی اور غذائیت ہوتی ہے۔ اس کی باریک باریک کالی کالی گانڈل (گندلیں) معدنی نمکیات اور فولاد سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ساگ قبض کشا ہے اور خون کو زہریلے مادوں سے پاک صاف کرتا ہے۔
کیلشیم کی کمی کا زبردست علاج
فولاد اور کیلشیم کی کمی والے مریضوں کو ساگ کی کچی گندلیں آدھ چھٹانک سے دو چھٹانک تک روزانہ کھانا شروع کر دیں تو ان کا مسئلہ حل ہو جائے۔ ملٹی وٹامنز اور وٹامن بی کمپلیکس سے کہیں زیادہ طاقت، خون اور معدنی نمکیات اس کی گندلیں استعمال کرنے والوں کے جسم میں حاصل ہو جاتی ہے۔ زرد کملائے ہوئے چہرے اس کی بدولت سرخ و سفید ہوجاتے ہیں۔ وہ نوجوان مرد عورتیں جن کا مزاج گرم ہو اور خون کی کمی سے دوچار ہوں، صبح سویرے اس کی گندلیں اور شام تین بجے ایک پائو سے ایک سیر تک کچی گاجریں کھایا کریں۔دو سےچار ہفتوں میں ہاضمہ درست،قبض اور گیس ختم ‘چہرہ پُر رونق ‘دانت صاف اور مسوڑھے مضبوط ہو جائیں گے۔
جوڑوں پٹھوں کا درد
جوڑوں میںدرد ہو توسرسوںکے تیل میں آٹھواں حصہ کافور ملا کر درد کرنے والے جوڑوں پر مالش کرنے سےآرام ملتا ہے۔ سردی کے اثر سے سخت ہو جانے والے رَگ پٹھوں کی سرسوں کےتیل اور برابر وزن ناریل کےتیل کی مالش کرنے سے آرام آ جاتا ہے۔ جب زیادہ سوچتے رہنے اور خشک غذائیں کھانے یا بدن سے قیمتی جوہر زیادہ خارج ہو جانے سے دماغ میں خشکی آ جائے، مزاج چڑچڑا ہو جائے اور باتوں باتوں میں لڑنے کو جی چاہے یا پورے طور پر پاگل پن ہو جائے تو اس کا خالص کچی گھانی کا تیل روزانہ کھانے کے چمچے سے شروع کر کے دو تین چمچوں تک چند ہفتے استعمال کرنا ایسے آدمی کی طبیعت خوشگوار اور پُر سکون بنا دیتا ہے۔ساگ میں خود روغن ہوتا ہے جو گھی کا عمدہ بدل ہے۔ بعض طبیعتوں میں ساگ کھانے سے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگتے ہیں۔ ایسے افراد اس میں دارچینی، بڑی الائچی، کالا زیرہ اور کالی مرچ کا گرم مصالحہ پسا ہوا چھڑک کر استعمال کر سکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 239 reviews.