محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری سے جڑنے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اعمال کی برکت سے بہت شفاء عطا فرمائی ہے۔مجھے بہت سی بیماریوں اور مسائل سے نجات ملی ہے‘اب ایک صحت مند زندگی گزار رہی ہوں۔مجھے کوئی بھی بیماری‘بخار‘نزلہ و زکام اور کوئی بھی مرض ہو تو آخری تین سورتیں یعنی سورئہ اخلاص ‘سورئہ فلق اور سورئہ ناس چند بار پڑھ کر خود پر دم کر لیتی ہوں جس کی برکت سے بہت جلد بیماری سے شفاء مل جاتی ہے۔اس کے علاوہ پیٹ میں تکلیف ہو یا جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو تویہی تینوں قل جتنا ہو سکے بار بار پڑھتی ہوں فوراً فائدہ ملنا شروع ہو جاتا ہے‘جب تک مکمل آرام نہ ملے ورد جاری رکھتی ہوں۔اس کے علاوہ جب ماہانہ مخصوص ایام ہو تو ان دنوں میں قرآنی سورتوں کی بجائے یَا سَلَامُ کا کثرت سے ورد کرتی ہوں‘ ایک سوا لاکھ یا تین بار سوا لاکھ پڑھتی ہوں‘اس عمل کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے زندگی میں بہت سی لا علاج بیماریوں اور آپریشن سے بچایا ہے‘ اللہ کے فضل سے صحت اور تندرستی ملتی ہے۔ان اعمال کو دوسروں کو بتاتی ہوں جس سے انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے اور مختلف بیماریوںسے نجات ملتی ہے۔
قبض دور ہوگئی
عبقری میں نیم گرم پانی پینے کے فوائد سنے تو اس کا اہتمام کرنا شروع کیا ‘اس سے پہلے میں بہت زیادہ ٹھنڈا پانی پیتی تھی جس وجہ سے اکثر قبض کی شکایت رہتی تھی اور پیٹ کے مسائل ہوتے تھے لیکن جب سے نیم گرم پانی پینا شروع کیا ہے قبض ختم ہو گئی ہے‘صحت میں بہتری آئی ہے۔اس کے علاوہ عبقری میں ماہانہ مخصوص ایام کے لئے ایک ٹوٹکہ پڑھا تھا کہ چائے میں ادرک، دارچینی، بڑی الائچی، اجوائن یہ سب ڈال کر یا کوئی ایک چیز ان میں سے ڈال کر پینے سے بھی قبض دُور ہوتی ہے اورماہانہ مخصوص ایام میں بھی آسانی ملتی ہے۔اس ٹوٹکے کوخود بھی آزمایا اور جاننے والی خواتین کو بتایا واقعی مجرب ٹوٹکہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں