فرمان حضرت امام رضا سلام اللہ ورضوانہ
’’مٹھائی یا گرم غذا کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینے سے دانت خراب ہو جاتے ہیں‘‘۔
میڈیکل سائنس کی ریسرچ
طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ چائے یا کافی جیسی گرم تاثیر والی اشیاء کا استعمال کر نے کے بعد ٹھنڈا پانی یا کھٹے اور پانی والے پھلوں کا استعمال بالکل بھی نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے دانتوں کی خرابی، گلے کا انفیکشن اور کھانسی ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ زیادہ ٹھنڈی اور زیادہ گرم چیزیں ایک دوسرے کے اوپر کھانے سے بھی دانت خراب ہوتے ہیں اور جڑیں کمزور پڑتی ہیں۔آج کل اکثر لوگ چائے اور میٹھی چیزیں کھانے کے بعدٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرتے ہیںجو دانت کی صحت کیلئے موت کی طرح ہے ۔اس سے دانتوں میں حساسیت پیدا ہوجاتی ہے اور ٹھنڈا، گرم یا تیزابیت والی اشیا کھانے یا پینے سے دانت میں درد شروع ہو جاتا ہے۔لہٰذا! اس عادت سے اجتناب برتیں۔گرم غذائوں کے ساتھ ٹھنڈا پانی پینا نہ صرف دانتوں کے لئے نقصان دہ ہیں بلکہ اس کے طبی طور اور بھی بہت سے نقصانات ہیں۔میڈیکل سائنس کے مطابق کھانا کھانے کےبعد چاہے ٹھنڈا ہو یا تازہ کوئی بھی پانی پیناصحت کےلئے سخت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جس سے معدہ خراب ہوتاہے اور اس وجہ سے بہت سی بیماریاں لگ جاتی ہیں۔
کھانا ہضم کرنے میں دشواری
گرم غذا کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پینے کے سبب معدے کی دیورایں سکڑ جاتی ہیں اور ان میں سے ہاضمے کی قوت مدافعت مقدار میں کمی واقع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کھانے کو ہضم ہونے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔اس لئےگرم غذا کھانے کے فوراً بعدٹھنڈا پانی پینے سے اجتناب کریں۔
وزن میں اضافہ
کھانے کے دوران جب ساتھ میں سخت ٹھنڈا پانی پیا جاتا ہے تو اس وجہ سے کھانے کے اندر موجود چکنائی جم جاتی ہے اور ہضم ہونے کی بجائے جسم میں جمع ہو جاتی ہےجو کہ صحت کے لیے بھی خطرناک ہوتی ہے اور وزن میں اضافے کا بھی باعث بن جاتی ہے۔ایک ریسرچ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ جولوگ گرم غذا کے ساتھ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں ان میں عام لوگوں کی نسبت موٹاپے مرض زیادہ ہوتا ہے اور وہ جلد اس کا شکار ہوجاتے ہیں۔
زہریلے مادوں کا جسم میں اضافہ
انسانی جسم میں مستقل طور پر میٹا بولزم کا عمل جاری رہتا ہے۔ جس کے باعث ایک جانب تو توانائی اور نئے خلیات بنتے ہیں‘ اس کے ساتھ ساتھ کچھ زہریلے مادے بھی بنتے ہیں جو کہ گردوں کے ذریعے جسم سے باہر خارج ہوتے ہیں، لیکن ٹھنڈے پانی کے سبب ان زہریلے مادوں کو جسم سے خارج ہونے میں مشکلات ہوتی ہیںجو پھر جسم میںکئی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔
جسم کے پٹھوں اور جوڑوں میں درد
ٹھنڈا پانی پینے کے سبب پٹھوں کی اکڑن میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان پٹھوں کو حرکت دیتے ہوئےجسم میں سخت درد کی شکایت ہوتی ہے ۔عام لوگوں کی نسبت جلد تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے۔
خواتین کے لئے سخت نقصان
خواتین کو ماہانہ مخصوص ایام میں ٹھنڈے پانی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس دوران ٹھنڈے پانی کا زیادہ استعمال مزید تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔اسی طرح کسی میٹھی غذا کے بعد ٹھنڈے پانی کا استعمال جسمانی نضام انہضام کے لئے غیر موزوں اور بیماری کا باعث بنتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں