Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ہمدردی جتلانےوالادرویش نہیں بلکہ شیطانی جن نکلا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

آج سےکچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ میری بہن اچانک بیمار پڑ گئی۔ہم نے اس کا علاج معالجہ کروایا جس سے اس کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی۔لیکن آئے دن اس کے ساتھ کوئی نہ کوئی ایسا حادثہ پیش آجاتا جو پریشانی کا سبب بن جاتا۔ ایک دن جب ہم تمام گھر والے بیٹھے آپس میں باتوں میں مصروف تھے کہ بہن اچانک رعب دار مردانہ آواز میں گفتگو کرنا شروع ہو گئی جس کے بعد مجھ سمیت تمام گھر والے ڈر کر سہم گئے۔دراصل وہ آواز ایک جن کی تھی جو میری بہن پر حاضر ہو ا تھا۔میںنے کچھ ذکر اذکارکا ورد شروع کر دیا لیکن میں اس بات پر حیران ہو گیا کہ وہ جن بھی میرے ساتھ ان قرآنی و مسنون اذکار کا ذکر کرنا شروع کر دیتا۔
منت سماجت کی مگر کوئی اثر نہ ہوا
وہ جن مجھے تسلی دیتے ہوئے کہنے لگا کہ یہ اذکار تو شیطانی جنات کے لئے ہیں جبکہ میں ایک نیک جن ہوں اس لیے مجھے ان سے کوئی نقصان نہ ہوگا۔ میںنے اس کی منت کی کہ تم یہاں سے چلے جائو اور میری بہن کی جان چھوڑ دو مگر اس نے جانے سے انکار کر دیا ۔کافی دیرتک یہ معاملہ چلتا رہا‘ہم سب گھر والے مختلف قرآنی سورتیں پڑھتے رہے جس کے بعد وہ جن چلا گیا اور بہن کے ہوش و حواس قائم ہوئے۔اس کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ وہ نیک نہیں بلکہ شیطانی جن ہےجو میری بہن کو تکلیف پہنچا رہا ہے۔اگلے ہی دن وہ جن دوبارہ حاضر ہوا اور پھر بہن کو ستاناشروع کر دیا جس سے وہ چلّانے لگی۔میں نے اس جن کی اس دن بہت منت سماجت کی کہ میری بہن کو تنگ نہ کرے اور یہاں سے چلا جائے لیکن اس جن نے میری بات پر کوئی توجہ نہ دی۔
جن کی طرف سے سخت دھمکی
میں اگلے دن بہن کو ایک عامل کے پاس لے گیا ۔اس عامل نے کچھ پڑھ کر دم کیا اور بتایا کہ جن کو میںنے جلا دیا ہے آئندہ آپ کو کبھی ایسی پریشانی نہیں ہو گی۔میں نے اس عامل کو کچھ ہدیہ وغیرہ دیا اور مطمئن ہو کر گھر واپس آگیا۔گھر واپس آنے کے بعد کچھ دیر ہی گزری تھی کہ وہ جن دوبارہ حاضر ہو گیا۔اس بار عامل کے پاس لے جانے کی وجہ وہ بہت زیادہ غصے اور جلال میں تھا۔اس نےدھمکی دی کہ آئندہ دوبارہ کسی عامل وغیرہ کے پاس لے کر گئے تو اس کا تمہیں بہت سخت انجام بھگتنا پڑے گا۔میں بہت زیادہ پریشان ہو گیا کہ اب کس طرح اس جن سے نجات پائی جائے۔
بہن نے چلاّنا شروع کر دیا
میرے ایک قریبی دوست تھے جن کے ساتھ میرا پرانا تعلق تھا۔اکثر مسائل کے حل کے لئے وظائف پڑھنے کا مشورہ دیتے رہتے۔میں نے انہیںاس مسئلے سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے بھی مجھے یہی بتایا کہ شیطانی جنات ایسے ہی لوگوں کو دھوکہ دے کر انہیں ستاتے ہیں۔آپ اس کی باتوں میں ہر گز نہ آئیں۔میں نےان سے درخواست کی کہ مجھے اس مسئلے کا حل بتائیں۔مجھے انہوں نے کثرت کے ساتھ قرآنی الفاظ’’اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ کَہَفْ قِطْمِیْر‘‘پڑھنے کے لیے بتایا۔میں اور میری بہن چھت پر بیٹھے ہوئے تھے۔میں نے ان کی بات پر عمل کرتے ہوئے اس وظیفہ کو پڑھنا شروع کر دیا ۔اس وظیفہ کو کرتے ہوئے ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ وہ جن اچانک حاضر ہو گیا اور مجھے یہ وظیفہ پڑھنے سے منع کر دیا لیکن میں نے اس وظیفہ کا ورد جاری رکھاجس کے بعد جن نے بہن کو چھت کی دیوار پر کھڑا کر دیا اور مزید پڑھنے پر چھت سے گرانے کی دھمکی دے دی۔میں یہ منظر دیکھ کر ڈر کر کچھ دیر کے لئے خاموش ہو گیا اوربہن کو پکڑ کر دیوار سے نیچے اتارا۔ میں نے دوبارہ دوست سے رابطہ کر کے اس ساری صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے مجھے تسلی دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ساری تکلیف اس عمل کی برکت سے تمہاری بہن کو نہیں بلکہ اس جن کو ہو رہی ہے‘ لہٰذا تم اس وظیفہ کا ورد جاری رکھو‘ ان شاءاللہ خیر والا معاملہ ہوگا۔میں نے ان کی بات مانتےہوئےا یسا ہی کیا ۔
وظیفہ پڑھنا چھوڑ دو اور مجھ سے نجات پالو
میں نے اپنی بہن کے پاس بیٹھ کر ہلکی اونچی آواز میں توجہ کے ساتھ اسی وظیفہ کو پڑھنا شروع کر دیا جس کے بعد وہ جن دوبارہ حاضر ہو گیا اور اس بار وہ میری منت کرنے لگا کہ کچھ اور ذکر اذکار کر لو مگر یہ وظیفہ نہ پڑھو اس وظیفہ کی وجہ سے میں سخت تکلیف اور پریشانی میں ہوں۔اس نے مزید کہا کہ اگر تم یہ وظیفہ پڑھنا چھوڑ دو تو میں بہت جلد یہاں سے ہمیشہ کے لئے چلا جائوں گا۔میںپہلے بھی کئی بار اس شیطانی جن کی جھوٹی باتوں میں آکر نقصان کر چکا تھا ‘ اس لیے میں نے اس کی کوئی بات نہ مانی اور وظیفہ کو مزید توجہ اور یقین کے ساتھ پڑھتا رہا جس سے اس کے مسلسل چلّانے اور رونے کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں۔اس جن نےاب تک ہمیں خصوصاً میری بہن کو جو نقصانات اور تکالیف پہنچائی تھیں اس پر معافی مانگنے لگا۔میں اس کی تمام باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وظیفہ پڑھتا رہا ‘ کافی دیر گزر جانے کے بعد اچانک اس نے ایک زور دار چیخ ماری اور وہ چلا گیا۔میں یہ وظیفہ آج بھی جاری رکھے ہوئےہوں‘الحمدللہ خطرناک جن سے نجات ملی اوردوبارہ کسی جن نے تنگ نہیں کیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 225 reviews.