محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!کچھ عرصہ پہلے کی بات ہےمیرا بلڈ پریشر ہائی ہونا شروع ہو گیا۔میںنے معالج کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے بلڈپریشر کی ادویات استعمال کرنا شروع کردیں جس سے کچھ افاقہ ہونا شروع ہو گیا۔جب کبھی کبھار دوائی کا ناغہ ہو جاتا تو پھر بلڈ پریشر کی شکایت دوبارہ شروع ہو جاتی۔لیکن عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ میرا یہ مسئلہ بڑھتا چلا جا رہا تھا اور ایسا وقت بھی آگیا کہ ادویات کا اثر بھی کافی حد تک کم ہو گیا۔میری پریشانی مزید بڑھ گئی کیونکہ میری والدہ کو بھی یہی مرض تھا جب ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوتا تو ہاتھ پائوں کانپنے لگتے‘ ان کے بائیں کان میں سائیں سائیں کی آواز آنا شروع ہو جاتی ۔میرے ساتھ بھی ایسا ہی مسئلہ ہونا شروع ہونے لگا۔
بیٹھے بٹھائے مصیبت گلے پڑ جاتی
سر میں سخت تکلیف شروع ہوئی‘کھانا کھاتے کھاتے جسم میں تھک محسوس ہونا شروع ہو جاتی۔ایک دن گھر سے باہر کہیں کام گیا تھا تو اچانک بلڈ پریشر ہائی ہو گیا اور طبیعت کافی بگڑ گئی‘میں فوراً گھر واپس آیا ‘روزمرہ کی ادویات کے ساتھ ساتھ نیند کی گولی بھی کھا لی جس کے بعد کچھ سکون ہوا۔مگر اس واقعہ کے بعد میں گھبرا گیا۔اپنے جاننےوالے ایک حکیم صاحب کو معائنہ کراویا تو انہوں نے بتایا کہ آپ کو گیس وغیرہ کا مسئلہ ہے جس وجہ سے آپ کی یہ حالت ہو جاتی ہے۔انہوںنے کچھ دیسی ادویات دیں جس سے کچھ افاقہ تو ہوا مگر مرض اب بھی پوری طرح سے ختم نہ ہوا تھا۔اکثر بیٹھے بٹھائے طبیعت ناساز ہو جاتی تھی۔ایک دن عبقری رسالہ پڑھ رہا تھا‘ اکتوبر2018ء کے شمارہ میں کسی نے بلڈ پریشر سے نجات کےلئے عجوہ کجھور کےنسخے کا مشاہدہ تحریر کیا تھا۔اس تحریر کو پڑھنے کےبعد میں نے بھی فیصلہ کیا کہ ایک بار دیسی نسخہ آزما کردیکھوں‘ممکن ہے اس سے شفاءمل جائے اور بلڈ پریشر کا یہ مسئلہ حل ہو جائے۔چنانچہ میں نے عجوہ کجھور کی گٹھلی پیس کر کجھور کےگودے میں مکس کرکے یعنی 56 عجوہ کھجوروں کےمیں نے لڈو کے سائز کی سات بڑی گولیاں بنالیں‘ روزانہ ناشتہ میں یہ ایک لڈو استعمال کرنا شروع کر دیا۔تین دن بعد افاقہ ہونا شروع ہو گیا اور سات دن کے بعد میرا بلڈ پریشرنارمل رہنا شروع ہو گیا۔اب پہلے کی نسبت میری طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے‘اچانک جو بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا تھا اور ہاتھ پائوں کانپنا شروع ہو جاتے تھے اس پریشانی سے نجات مل گئی ہے۔جسمانی کمزور ی بھی کافی حدتک ختم ہو گئی ہے۔جسم میں طاقت اور چستی آئی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں