دریائے نیل کا کرشمات سے بھرا خاص نقش عبقری شمارہ نومبر 2023ء کے صفحہ 4 پر شائع ہو چکا ہے۔ہر ماہ خاص ساعتوں کے حساب سےاس نقش کا ایک عمل دیا جائے گا ‘پھر اس نقش کوآئندہ سال 9‘10 محرم الحرام کی محفل میں تسبیح خانہ لاہور لے آئیں‘شیخ الوظائف نقش پر خاص عمل کروائیںگےجس سے نقش کی پوری پوری تاثیر جو شیخ الوظائف کو ملی ‘آپ بھی پا لیں گے۔
نقشِ دریائے نیل کا عمل(ماہ دسمبر)ـ:اس ماہ روزانہ کسی بھی وقت اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ دریائے نیل کے نقش کو دیکھتے ہوئے گیارہ بار سورئہ کوثر کی تلاوت کریں ۔ اس عمل کا ثواب حضور نبی اکرم ﷺ‘ آپ کے تمام گھرانے(آپ ﷺ کے گھرانے میں اہل بیت اطہارؓ‘ آپ ﷺکے دامادؓ‘ امہات المومنینؓ‘ آپﷺ کے بیٹےؓ‘ بیٹیاںؓ‘ نواسے‘ نواسیاں شامل ہیں)‘حضرت عمر ؓ ،یاران عمرؓ(حضر ت ابوبکر صدیقؓ، حضرت عثمان غنیؓ، حضرت علی المرتضیٰؓ‘حضرت امام حسنؓ و حسینؓ‘امام زین العابدینؒ‘امام جعفر صادقؒ)‘ان کی آل اولاد‘ عشرہ مبشرہ صحابہؓ اور ان کی آل اولاد کو ہدیہ کریں۔یہ عمل وضوبے وضو ہر حالت میں کر سکتے ہیں۔
جو شخص یہ نقش 17،33،70،111 لوگوں تک پہنچائے گا تو ان سب لوگوں کے بقدر اس کی حاجتیں اور مرادیں پوری ہوں گی ۔۔ہدیہ: اس ماہ حسب توفیق شیرینی یا110روپے گھر کے ہر فرد یا پورے گھر کی طرف سے ہدیہ دیں۔ اس نقش کے چند فوائددرج ذیل ہیں۔
دولت‘عزت اور برکتوں کے دریا
صدیوں پہلے حضرت عمر فاروقؓ کی طرف سے دریائے نیل کو لکھا گیا خط جس کی برکت سے وہ دریا آج بھی روا ں دواں ہے۔یہ نقش جس کسی کے پاس بھی ہوگا اس کی اور اس کی نسلوں میں دولت‘تونگری‘بخت اور نعمتوں کے ایسے دریا ہوں گے جو کبھی خشک نہیں ہوں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں