Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کمزور دانتوں اور مسوڑوں کا آخری علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

دانتوں کے مسائل کا آخری حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !میں جس مسئلے کی وجہ سے پریشان ہوں وہ یہ ہےکہ میرے دانت بہت کمزور ہو گئے ہیں‘ سامنے والے دانت تھوڑے تھوڑے ٹوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے میں کسی تقریب میں جانےسے بھی گریز کرتی ہوں۔چند ماہ سے عبقری پڑھ رہی ہوں‘اس سے بہت استفادہ ہو رہا ہے۔ مہربانی فرما کر دانتوں کے لئے کوئی نسخہ تجویز فرما دیں۔(س،ک، لاہور)
مشورہ: آپ چالیس دن تک روزانہ نہار منہ ایک کچا دیسی انڈہ پی لیں‘ اس سے دانتوں میں مضبوطی آئے گی اور دانت صحت مند ہوں گے۔ اس کے علاوہ پیلو کے خشک پتے منگوا کرانہیں پانی سے نتھار لیں تاکہ مٹی صاف ہو جائے۔ ان کو پیس کر پائوڈر بنا لیں‘ دانتوں پر صبح و شام لگائیں اور یہی پائوڈر آدھا چمچ چائے والا پانی کے ساتھ دن میں دو بار کھا لیں۔ کمزور دانتوں اور مسوڑھوں کا آخری علاج ہے۔
زیر ناف بیماریوں کا علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !میرے پیشاب کرنے کے بعد قطرے نکل جاتے ہیں۔ با زاری ادویات استعمال کرنے سے میرا مسئلہ بڑھ گیا ہے۔ پیشاب میں پس آنے لگی ہے۔میری زندگی برباد ہو چکی ہے۔ہزاروں روپے لگا چکا لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا، مہربانی فرما کر کوئی دوا تجویز فرمائیں تاکہ میں سکون سے جی سکوں۔ جسم ہڈیوں کاڈھانچہ بن گیا ہے اور مادہ تولید پتلا پانی کی طرح ہو گیا ہے ۔ اس کے لئے کچھ نسخہ تجویز فرمائیے۔(م،ع ۔ اوکاڑہ)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی نوجوان شفاء اور نوجوانوں کے روگ کورس کا کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ آپ کے تمام زیر ناف مسائل کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔اپنی غذا میں تازہ سبزیاں اور پھل زیادہ استعمال کریں۔ گھر میں بنا ہوا گوشت کا سالن استعمال کریں ۔ بازاری مصالحے دار اور چٹ پٹی تلی ہوئی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔
عورتوں میں بانجھ پن کی وجہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !آپ کے علاج سے بہت سے لوگوں کی پریشانیاں ختم ہوئی ہیں۔ میں بہت زیادہ پریشان ہوں مہربانی فرما کرکے مجھے بھی کچھ بتائیں۔تین سال ہو گئے اولاد نہیں ہے اور ماہواری کا بھی مسئلہ ہے۔مسلسل بیمار رہتی ہوں۔ کمرسے ٹانگوں تک درد رہتا ہے۔ سر میں بھی درد رہتا ہے، انگریزی‘ دیسی سب علاج کر کے دیکھ لئے لیکن فائدہ نہیں ہوا ۔ (نائلہ عمار ، رحیم یار خان)
مشورہ: آپ کے تمام مسائل کی بنیادی وجہ ماہواری کے مسائل ہیں‘ ان کا علاج کر لیا جائے تو سب تکالیف دور ہو جائیں گی۔ خواتین کے پوشیدہ امراض کے لئے عبقری دواخانہ نے قدرتی جڑی بوٹیوں سے ’’ پوشیدہ کورس ‘‘ تیار کیا ہے۔ جس کی پہلی خوراک ہی اپنا کمال دکھاتی ہے‘ آپ بھی چند مہینے عبقری دواخانہ کا یہ’’پوشیدہ کورس ‘‘ استعمال کر یں۔
شوگر کا مرض جسم کو بے کار بنا رہا
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !بیس سال سے مجھے شوگر ہے۔ جس کی وجہ سے میرے ہاتھ پائوں اور آنکھوں پر اثر رہتا ہے۔ پائوں ایک سال سے انگلیوں کی طرف سے سن رہتے ہیں‘ بائیں ہاتھ پر انفیکشن ہوا ہے۔مجھے پتہ ہی نہ چلا اورنہ ڈاکٹر نے بتایا‘ ایک ہی حالت میں رکھنے کی وجہ سے دو انگلیوں نے حرکت کرنا چھوڑ دی ہے‘ مٹھی بند نہیں کر سکتی۔ آنکھ کے پردے پر خون نظر آنے لگا ہے‘نظر زیادہ کمزور ہو گئی ہے، میں اس بیماری اور محتاجی سے بچ جائوں اس کے لئے کوئی علاج تجویز فرمائیں۔ (صائمہ حنیف، جہانیاں)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کا شوگر کورس اور عرق شوگر شفاء چند ماہ اعتماد کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ ادویات شوگر کی وجہ سے جسم میںکمزوری‘ لاغری اور اعضاء کے بے کار ہو جانے جیسے اثرات کو ختم کر کے مکمل شفاء کا ذریعہ ثابت ہوں گی۔
بچہ چلنے سے معذور ہو چکا
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !میرےبچے کی عمر پندرہ سال ہے۔ وہ ڈیڑھ سال سے چل نہیں پا رہا‘پہلے کچھ سال پائوں اندر کی طرف موڑ کر چلتا تھا۔ اب بالکل بھی نہیں چل سکتا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آئرن کی کمی ہے۔ اس بیماری میں ہڈیاں گھلتی ہیں ۔جیسے جیسے بچہ بڑا ہو گا تو بیماری بھی بڑھے گی۔(سفینہ ارشد)
مشورہ: بچے کو عبقری دواخانہ کی معجون شفاءیابی اور معذور شفاء ٹانک استعمال کروائیں یہ ادویات کیلشیم اورآئرن کی کمی کو بہترین انداز سے پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ان کے استعمال سے ہڈیوں‘اعصاب اور پٹھوں کو طاقت ملے گی اور جسم میں نئی زندگی پیدا ہوگی ۔عبقری کے کراماتی تیل سے بچے کی ٹانگوں کی روزانہ ہلکی مالش ضرور کریں۔
معدہ کی خرابی نے بستر سے لگا دیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلا م علیکم !میری والدہ کو معدے کی تکلیف ہے۔ تین ماہ سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔اچانک بھوک ختم ہو گئی ہے اور کچھ بھی نہیں کھاتیں‘ بہت کمزور ہو گئی ہیں۔ دماغ سن اور کسی کام میں دل نہیں لگتا ، بس ہر وقت خاموش لیٹی رہتی ہیں۔ بہت ڈاکٹروں کو چیک کروایا لیکن فائدہ نہیں ہو رہا ، پہلے والدہ بہت ترو تازہ رہتی تھیں اب ویسے کوئی کام نہیں کر سکتیں۔ میری والدہ کی طبیعت کیسے پہلے کی طرح ٹھیک ہو جائے۔جواب ضرور عنایت فرمائیں، شکر گزار ہوں گی۔ (نیلوفر‘حیدر آباد)
مشورہ:اجوائن دیسی، سنگ دانہ مرغ، ہینگ مصطلگی رومی، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی اور گلاب کے پھول ہموزن لے کر کوٹ پیس لیں۔ ان تمام کے وزن کے بقدر اس میں اسپغول کا چھلکاملا کر محفوظ کر لیں۔ ایک سے آدھا چمچ چھوٹا دن میں دو سے تین بار ہمراہ پانی استعمال کریں ۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 208 reviews.