بھی موسم بدلا ہے اور اس وجہ سے آج کل اکثر لوگ بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں۔آج قارئین کے لئے بخار سے نجات پانے کے لئے چاہے کتنا ہی پرانا‘سخت اور ٹائیفائیڈ بخار ہو تو اس کے لئے بہت ہی لاجواب نسخہ ہے جو میرا اپنا آزمودہے۔میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا کہ اچانک بخار ہو گیا‘ٹیسٹ وغیرہ کروانے سے معلوم ہوا کہ ٹائیفائیڈ ہو ا ہے۔ڈاکٹر نے کچھ ادویات کھانے کے لئے دیں جس سے آرام آگیا۔ابھی چند دن ہی گزرے تھے کہ دوبارہ سے بخار ہو گیا اور پے در پے تین مرتبہ ٹائیفائیڈ بخار کا حملہ ہوا۔میں نے بہت علاج کروائے ‘کبھی کسی ڈاکٹر اور کبھی ہسپتال میں جا کر خوار ہوتا رہا مگر آرام نہ مل سکا۔ایک معالج نے بتایا کہ بخار آپ کی ہڈیوں میں موجود ہے جس وجہ سے مستقل شفاء نہیں مل رہی۔ہر شخص اپنی اپنی رائے اور مشورے دے رہا تھا مگر کہیں سے بھی آرام نہ آیا۔
بیماری نے جسم کو نچوڑ دیا
بخار نے میرا برا حال کر دیا تھا اور جسم کو نچوڑ کر رکھ دیا تھا۔ایک دن ٹائیفائیڈ اور پرانے سے پرانے بخار کے لئے نسخہ کے بارے میں سناجو بخار کو ہڈیوں سے بھی ختم کر دیتا ہے۔میں سمجھ گیا کہ میرے مرض کا علاج یہی ہے۔میں نے وہ نسخہ بنایا اور استعمال کرنا شروع کر دیا۔میں نے وہ نسخہ مسلسل کچھ عرصہ استعمال کیا جس سے کافی افاقہ ہوا۔پہلے مہینہ میں کئی مرتبہ بخار اترتا اور پھر دوبارہ ہو جاتا مگر نسخہ استعمال کرنے سے بخار کی شدت میں کافی کمی واقع ہوئی۔یہ نسخہ مسلسل کچھ عرصہ استعمال کرنے سےاللہ تعالیٰ نے بخار سے مکمل نجات دے دی اور تھوڑے ہی عرصہ میں میری صحت بھی بہتر ہو گئی۔
بخار سے نجات پانے کے لئے بہت ہی زبردست نسخہ ہے‘جو شخص بھی استعمال کرے گا ان شاءاللہ شفاءنصیب ہو گی بس شرط یہ ہے کہ چند دن مسلسل یقین اور مستقل مزاجی کے ساتھ اسے استعمال کریں ‘مجھے یقین ہے ان شاءاللہ مایوسی نہیں ہو گی۔نسخہ یہ ہے۔اجوائن اور گلو کی لکڑی حسب ضرورت لیں اور ان میں ایک کپ پانی شامل کر کے اتنا پکائیں کہ پانی آدھا کپ باقی رہ جائے۔اس کے بعد جب پانی نیم گرم رہ جائے تو چسکی چسکی کر کے پی لیں۔میں نے کئی لوگوں کو یہ نسخہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا‘میرا مشاہدہ ہے کہ دو دن بعد ہی بخار جڑ سے ختم ہو جاتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں