Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

خوفناک خواب حقیقت میں تبدیل خدارادرد ناک اذیت سے نکال دیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میں مسلسل چار سال مختلف بیماریوںمیں رہی ‘کبھی دل کا مسئلہ بن جاتا‘کبھی سر چکرانا شروع ہو جاتا اور آئے دن کوئی نہ کوئی مسئلہ گلے پڑ جاتا۔گھر میں جب اکیلی ہوتی تو محسوس ہوتا جیسے کانوں میں کوئی آواز دے رہا ہو ‘اکثر ڈر بھی جاتی تھی۔مگر رفتہ رفتہ یہ مسائل بڑھتے چلے گئے‘خواب میں اکثر خوفناک جن نظر آتاجس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی اور رات بھر نیند نہ آتی۔زندگی سے سکون نام کی چیز ختم ہو گئی۔یہ سلسلہ یہی تک نہ تھما بلکہ وہ خوفناک جن مجھے کھلی آنکھوں سے دکھائی دینا شروع ہو گیا۔جب وہ میرے سامنے آتا اور دیکھتا تو میرا جسم پوری طرح ساقط ہو جاتا‘اس وقت میں اپنے ہوش حواس کھو بیٹھتی اور بے بس ہو کر رہ جاتی۔
منہ سے جانوروں کی آوازیں
وہ خبیث جن میرے ساتھ غلیظ حرکتیں کرتا۔اس نے میرے جسم پر قبضہ کر لیا ہوا تھا‘ جب چاہتا مجھے اپنے ظلم وجبر کا نشانہ بنا لیتا۔وہ جب بھی میرے پاس آنے لگتا تو میری شکل عجیب و غریب سی ہو جاتی اور منہ سے مختلف جانوروں کی آوازیں نکلنا شروع ہو جاتیں۔دل کی دھڑکن تیز ہونے لگتی۔شرم کے مارے اپنے ان مسائل کا کسی سے تذکرہ بھی نہیں کر سکتی تھی اور نہ ہی کوئی میرے مسائل کو ماننے کو تیار تھا۔ایسا کوئی نظر نہیں آرہا تھا جو اس درد ناک اذیت سے نکالتا۔
سخت تکلیف کے باوجود عمل نہ چھوڑا
ان دنوں ایک کلاس فیلو جو میری اچھی سہیلی بھی تھی اسےآپ سے کلینک پر ملاقات کا ٹوکن ملا ہوا تھا‘وہ کالج کے ہاسٹل میں رہتی تھی‘کوئی ساتھ نہیں تھا‘اسے لئے مجھے بھی اپنے ہمراہ لے آئی۔ آپ سے کلینک پر ملاقات ہوئی ۔میںنے ایک کاغذ پر مختصر اپنی بات لکھ کر آپ کو بتا دی۔آپ نے مجھے دم کیااورروزانہ لا تعدادیَا بَاسِطُ پڑھنے کا فرمایا۔میں نے اس پر عمل کیا مگر خبیث جن نے مزید تنگ کرنا شروع کردیا مگر میں نے عمل جاری رکھا‘جس کے بعداب جب بھی وہ قریب آتا ہے تو میں وظیفہ شروع کر دیتی ہوں جس کے برکت سےوہ چیخیں مارتا ہوا دور ہٹ جاتا ہے۔مجھے یقین ہے ان شاءاللہ جلد ہی اس سے مکمل نجات مل جائے گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 203 reviews.