محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہمارےہمسایہ میں ایک خاتون تھی جس کی جوان بیٹی گھر میں بیٹھی تھی‘لوگ آتے اور رشتہ دیکھ کر چلے جاتے‘کچھ جگہوں پر رشتہ کی بات آگے بڑھتی مگر اچانک کسی وجہ سے رشتہ ختم ہو جاتا۔کئی سال سے یہ ترتیب چل رہی تھی کہ لوگ آتے اور لڑکی اور اس کا بنا ہوا جہیز دیکھ کر خوش خوش دوبارہ آنے کا کہہ کر جاتے مگر پھر واپس نہ آتے۔ وہ خاتون اپنی بیٹی کے رشتہ کی وجہ سے کافی پریشان تھی۔ایک بار انہوں نے مجھ سے اس بات کا تذکرہ کیا تو میں نےانہیں بتایا کہ اپنی بیٹی سے کہیں کہ بعد نمازِ عشاء روزانہ سورۃ الممتحنہ (پارہ28 )7 مرتبہ اوّل و آخر 11 مرتبہ درود پاک کے ساتھ جب تک مراد نہ مل جائے پڑھے۔اللہ کی خاص کرم نوازی ہوئی جس دن انہوں نے یہ عمل کیا اسی دن رات کو ایک جگہ سے رشتہ کا پیغام‘رشتہ کی بات آگے بڑھی اور چند ہفتوں کے بعد اس لڑکی کی منگنی ہو گئی۔ان کے تمام گھر والے بہت خوش تھے‘جب انہوں نے یہ بات بتائی تو میں نے انہیں کہا کہ عمل کو مسلسل جاری رکھیں‘ان شاءاللہ خیر ہو گی۔اللہ تعالیٰ نے اس قرآنی عمل کی برکت سے اس پریشان حال ماں کی دعا سن لی اور ایسے اسباب بنے کہ چند ماہ میں اس لڑکی کی شادی بھی ہو گئی۔اس بات کوکافی عرصہ گزر چکا ہے‘آج وہ لڑکی ہنسی خوشی زندگی اپنی زندگی بسر کر رہی ہے۔ اس لڑکی کے گھر والے جب بھی ملتے ہیں تو بہت دعائوں سے نوازتے ہیں۔قارئین! اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کے رشتہ میں رکاوٹ ہے تو یہ عمل کریں اور اس کا کمال دیکھیں۔
والدہ صحتیاب !ڈاکٹر حیران رہ گئے
میری والدہ شوگر کی مریضہ گزشتہ چھ سال سے شوگر کی مریضہ تھیں ۔بعض اوقات ان کا یہ مرض اس حد تک بگڑ جاتا کہ انہیں ہسپتال داخل کروانا پڑتااور ہر ماہ ان کے علاج پر ہزاروں روپے خرچ ہوتےتھےمگر اس کے باوجود ان کامرض کنٹرول نہیں ہور ہا ہوتا۔شوگر سے نجات کے لئے میں نے والدہ کی نیت سے ایک روحانی عمل شروع کیا‘اللہ کا شکر ہےاس دن کے بعد سے لے کر اب تک کئی سال گزر چکے ہیں آج تک والدہ نے ہسپتال کی شکل نہیں دیکھی اور نہ ہی اس مرض کی کبھی کوئی شکایت ہوئی۔ایک بار انہیں بخار ہوا تو کسی نے کہا شوگر کی وجہ سے شاید آپ کی طبیعت زیادہ خراب ہے کیونکہ آپ دوائی باقاعدگی سے نہیں کھاتیں اس لیے آپ کی شوگر بہت زیادہ ہو گئی ہے۔ جب چند لوگوں کے اصرار پر والدہ نے شوگر ٹیسٹ کروائی تو ڈاکٹر حیران رہ گئے کہ آپ کی شوگر تو بالکل ٹھیک ہو گئی ہے۔ عمل یہ ہے:روزانہ اوّل و آخرگیارہ بار درودِ ابراہیمی کے ساتھ 21 مرتبہ بعد نمازِ فجر یہ آیت رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًاo(الاسراء80)پانی پر دَم کر کے پلائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں