ظالم اور سرکش سے حفاظت
اگر کوئی شخص ہر نماز کے بعد 7مرتبہ یہ درودشریف صَلَّی اللّٰہُ سُبْحَانَہٗ وَبِحَمْدِہٖ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِہٖ وَرَسُوْلِہٖ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَآلِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ کَمَاھُوَ اَھْلُہٗ پڑھ کر بدن پر دَم کرے تو جن آسیب اور سانپ بچھو کوئی بھی موذی جانور اس کو تکلیف نہ دے سکے گا اور نہ ہی کوئی ظالم و سرکش اس پر غلبہ پا سکے گا۔ نیز کثرت سے اس کا ورد کرنا عجیب حفاظتی حصار کی طاقت رکھتا ہے۔
پیٹ کی تکلیف کا علاج
اگر پیٹ میں کسی بھی قسم کا درد یا ہو تو درج ذیل آیت پانچ مرتبہ پڑھ کر دَم کریں اور ہاتھ سے پیٹ ملے اگر درد ختم ہو جائے تو ٹھیک ورنہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دَم کرے، اِن شاء اللہ پیٹ درد سے نجات مل جائے گی۔آیت یہ ہے۔
وَ كَانَ فِی الْمَدِیْنَةِ تِسْعَةُ رَهْطٍ یُّفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ ۔ ( النمل:۴۸)۔اس کے علاوہ پیٹ درد کی صورت میں سات مرتبہ سورئہ فاتحہ اور سات مرتبہ سورئہ الم نشرح پڑھ کر پانی پر دَم کر کے پلائے خواہ کیسا ہی درد ہو، اِن شاء اللہ فوراً دُور ہو جائے گا ۔
بُھوک کی کمی
اگر معدہ خراب ہو یا کسی بھی وجہ سے بھوک بالکل نہ لگتی ہو تو یہ آیت 21مرتبہ پانی پر دَم کر کے پلایا جائے، اِن شاء اللہ بُھوک خوب لگے گی، مجرب ہے۔وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهٗ وَاَنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِيْمٌ۔اس کے علاوہ ایسے بچے جو بہت کم غذا کھاتے ہوں یا دودھ نہ پیتے ہوں تو 41 بار یہ آیت کھانے اور دودھ پر دَم کر کے دیں‘ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔وَالَّذِیْ ھُوَ یُطْعِمُنِیْ وَیَسْقِیْنِ۔ (الشعراء: ۷۹)
سر درد سے نجات
اگر کوئی شخص یہ چاہے کہ میرے سر میں درد نہ ہو وہ شخص فجر اور مغرب کی نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر 7مرتبہ اس آیت مبارکہ کو چند دن مسلسل پڑھ لے، اِن شاء اللہ سردرد نہ ہوگا اور نہ ہی آنکھیں دُکھیں گی۔آیت:یُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ-لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔(التغابن:1)
شوہر کی ناراضگی دُور
جس عورت کا شوہر ناراض ہو وہ اپنے شوہر کو درج ذیل آیت 21 پڑھ کر مٹھائی پر دَم کر کے کھلائے، اِن شاء اللہ جلد ہی اس کی ناراضگی دُور ہو جائے گی‘یہی عمل شوہر بھی اپنی بیوی کے لئے کر سکتا ہے۔وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَهُمْ كَحُبِّ اللّٰهِ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ وَ لَوْ یَرَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْٓا اِذْ یَرَوْنَ الْعَذَابَ اَنَّ الْقُوَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًاوَّ اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعَذَابِ۔(البقرہ165)
اولاد کی کامیابی اور عزت کیلئے
اگر کوئی شخص اولاد کے اچھے مستقبل‘کامیابی اور عزت کے حصول کے لئے بعد نمازِ فجر اور مغرب 71 مرتبہ اور دیگر فرض نمازوں کے بعدصرف 7مرتبہ یہ درود شریف اَللّٰھُمَّ صَلِّی عَلٰی سَیِّدِ الْعَالِمِیْنَ حَبِیْبِکَ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ صَلٰوۃً اَنْتَ لَھَا اَھْلٌ وَ بَارِکْ وَسَلِّمْ کَذٰالِکَ پابندی سے پڑھنے کا معمول بنا لےتو اس درود پاک کی برکت سے اس کو ‘ اس کی اولاد کو اچھا مستقبل اور معاشرے میں باعزت مقام حاصل ہوگا‘ اِن شاء اللہ العزیز۔
من پسند رشتہ کے لئے
اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کے لئے رشتہ نہ آتا ہو یا آتا ہو مگر پسند نہ آتا ہو تورشتوں کے ان مسائل کے حل کے لئے آپ 112مرتبہ درج ذیل آیت کو پڑھیں اور 3مرتبہ سورۃ الواضحی پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنے مقصد کے حصول کے لئے دعا کریں‘نیز یہ عمل ہر اسلامی مہینہ کے پہلے 11 دن تک مسلسل کریں اور تین مہینوں تک اسی ترتیب سے یہ عمل جاری رکھیں، اِن شاء اللہ اس عمل کی برکت سے جلد ہی اچھا رشتہ نصیب ہوگا۔آیت: رَبِّ اِنِّیْ لِمَآاَنْزَلْتَ اِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیْرٌ(سورۃ القصص:۲۴)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں