Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جمادی الثانی ! رب سےدولت ‘عزت اور برکتوں کے فیصلے کروالیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

اسلامی سال کے چھٹے مہینہ کا نام جمادی الثانی ہے ۔اس ماہ کی20تاریخ کو حضرت سیدہ فاطمہؓ کی ولادت باسعادت ہوئی۔ 22 تاریخ 13ہجری کو منگل کےدن حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہٗ خلیفہ منتخب ہوئے۔ اس ماہ کی بائیس تاریخ13ہجری کو حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہٗ کا وصال ہوا۔ یہ بہت بابرکت مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں وظائف ونوافل پڑھنے کا بیان اس طرح سے ہے۔
جائز حاجات پوری ہوں گی
جو اس ماہ کی پہلی شب نماز مغرب کے بعد پندرہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے، ایک مرتبہ معوذتین پڑھے اور سجدے میں جاکر تیس مرتبہ اِیَّاکَ نَعْبُدُوَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُoکہہ کر نہایت توجہ ویکسوئی سے بارگاہ الٰہی میں دعا مانگے، جو بھی جائزحاجت ہو گی وہ پوری ہو گی‘ ان شاء اللہ تعالیٰ۔ اس کے علاوہ پہلی رات کو نماز عشاء کے بعد دو رکعت نفل نماز پڑھے اور جو جتنا بھی قرآن پاک پڑھ سکتا ہو، پڑھے۔ نماز وغیرہ سے فارغ ہو کر بکثرت استغفار اور درود پاک پڑھے۔
تقربِ الٰہی کے لئے
جمادی الثانی کی پہلی شب کو عبادت کے ضمن میں بزرگان دین نے یہ بھی فرمایا ہے کہ بارہ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے ادا کرے، یا کم از کم نماز عشاء کے بعد چار رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعد تیرہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے۔ان نوافل کا اہتمام کرنے والے کو بفضلِ باری تعالیٰ قرب الٰہی نصیب ہوگا۔
رزق میں بے بہا برکت
اس ماہ کی دسویں شب کو بارہ رکعت نفل نماز اس طرح سے دو دو رکعت کر کے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورۂ قریش پڑھے اور نماز سے فراغت کے بعد ایک مرتبہ سورۂ یوسف کی تلاوت کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ جو شخص یہ عمل کرے گااس کی مفلسی اور تنگدستی دور ہو جائے گی۔رزق میں بے بہا برکت نصیب ہو گی۔اس کے علاوہ وہ شخص سارا سال آفات وبلیات سے محفوظ رہے گا ‘اس پر تنگی وعسرت نہ آئے گی‘ان شاءاللہ ۔
ثواب عظیم اور برکت کا حصول
جمادی الثانی کی اکیسویں رات سے اس ماہ کی آخری شب تک روزانہ بلاناغہ نماز عشاء کے بعد بیس رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ ٔفاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ ٔاخلاص کی تلاوت کریں۔ان نوافل کا اہتمام کرنے والا ثواب عظیم‘نیکیوں کی طرف رغبت اور برکتوں کے خزانہ پا لے گا انشاء اللہ ۔
ہر دلعزیز ہونے کے لئے
اس ماہ کی انتیسویں شب کو نماز مغرب کے بعد چار رکعت نفل نماز پڑھیں اور سلام پھیرنے کے بعد کثرت کے ساتھ یَاعَزِیْزُ یَارَحِیْمُ پڑھتا رہے۔اس عمل کا اہتمام کرنے والا شخص ہر دل عزیز ہوگا‘جہاں بھی جائے گا‘عزت‘شہرت اور وقار پائے گا ‘ان شاءاللہ۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 189 reviews.