محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تہہ دل سےآپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ہم جسمانی اور روحانی بیماریوں میں مبتلا تھے آپ نے ہمیں ان سے نکلنے کا شعوردیا‘ پھر بڑی حکمت کے ساتھ اس کا راستہ اور حل بھی دیا۔ عبقری دواخانہ کا معالج آٹا بھی اس کی ایک مثال ہے۔ ہمیں تو پہلے دن سے زبان کی لذت کا بتایا گیا ۔ ٹی وی ‘ میگزین اور اخباروں میںزبان کے ذائقے کو بولا گیا اور کھانے کو صرف بھوک مٹانے اور ذائقہ حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھاگیا۔بیمار ہونے پر علاج اور ادویات پر بے دریغ پیسہ بھی لٹایا جاتا لیکن ہمیں اپنی غذائوں کو بدلنے اور اچھاکھانے پینے سے صحت کو بہتر بنانے اور خوشحال زندگی گزارنا ہمیں عبقری نے سکھایا۔میں نے جب سے عبقری کا معالج آٹا استعمال کرنا شروع کیا ہے مجھے اپنی جسمانی صلاحیت میں اس قدر بہتری محسوس ہوئی ہے کہ میں نے اتنی بھرپور انرجی اور طاقت پہلے کبھی محسو س نہیں کی۔ عبقری کے معالج آٹے میں جو قدرتی اجزاء شامل ہیں ان کا امتزاج ہماری مکمل صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔ معالج آٹے میں شامل جو، مکئی، چنا، باجرہ، جوار، کلونجی، اجوائن‘ سونف اورسفید زیرہ کے اجزاء شامل ہیں جس سےروٹی نہایت لذیذ اور طاقت سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس آٹے سے بنی روٹی کھانے سے جسم میں بھرپور طاقت پیدا ہوئی ہے۔جسم میں خون کی کمی پوری ہوئی ہے۔ ہاضمے کے مسائل دور ہوئے ہیں۔ قبض سے نجات ملی ہے‘ آنتوں کے مسائل اور معدے کے مسائل سے نجات ملی ہے۔ جسم میں ہر وقت کی سستی کاہلی کا خاتمہ ہوا ہے۔یہ معالجاتی آٹا استعمال کرنے سے گھر کے بزرگ افراد کی ادویات میں کمی آ گئی ہے۔اس آٹے کے گھر میں استعمال کے بعد گھر کا ہر فرد صحت مند محسوس کر رہا ہے ۔ میں خود کو پہلے سے ہشاش بشاش اور چست محسوس کر رہا ہوں۔خالص اجزاء سے تیار کردہ یہ روٹی کھانے سے بیماریاں قریب نہیں آتیں ۔ والد صاحب کو شوگر کا کئی سالوں سے مسئلہ تھا لیکن صرف اسی آٹے کے استعمال سے ان کا افاقہ ہوا ہے۔مجھےا عصابی و جسمانی کمزوری سے نجات ملی ہے۔میں معالج آٹا لے کر اسے گندم کے آٹے میں مکس کرد یتا ہوں‘ اس طرح بچے بھی آسانی سے یہ روٹی کھا لیتے ہیں۔(محمد سبحان‘بہاولپور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں