محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آپ کی اور عبقری کی بہت زیادہ مشکور ہوں جنہوںنے مجھ جیسے دکھیاروں کے لئے ’’آئیںبندش لگوائیں‘‘ سلسلہ شروع کیا۔میں نے اپنے چھوٹے بھائی پر بندش لگوانی ہے ‘کیونکہ وہ بہت زیادہ نشہ کرتا ہے۔بری صحبت کی وجہ سے چھوٹی سی عمر میں ہی اسے نشے کی لت لگ گئی ۔تقریباً دس سال کی عمر میں اس نے نشہ کرنا شروع کیا‘ اسے نشہ کرتے ہوئے اب پندرہ سال ہو چکے ہیں‘جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن رہا ہے۔اس کا علاج بھی کروایا جس سے صرف چند دن کے لئے فائدہ ہوا اورآخر وہ دوبارہ نشہ پر لگ گیا۔اس کا کہنا ہے کہ میں نشہ نہیں چھوڑ سکتا۔خدارا میرےبھائی پر ایسی بندش لگا دیں کہ وہ نشہ نہ کر سکے‘کیونکہ اب نہ ہی ہمارے پاس اتنے پیسے اور نہ ہی اتنی ہمت ہے کہ اس کا علاج کروا سکیں۔زندگی کی جمع پونچی اسی پر لگ چکی ہے۔اس کے علاوہ میرے شوہر بہت زیادہ سگریٹ پیتے ہیں اور شبہ ہے کہ کہیں وہ بھی میرے بھائی کی طرح نشے پر نہ لگ جائیں‘ان پر بھی بندش لگا دیں۔(م‘س‘لاہور)
عمل:آپ ایک اکیس لونگ دائیں ہاتھ میں رکھیں ‘ اپنے بھائی اور شوہر کے جن برے افعال پر بندش لگانا چاہتی ہیں ان کا تصور کرتے ہوئے مٹھی کو بند کر لیں اور اول و آخر درود پاک کے ساتھ ایک تسبیحیَا قَاھِرَ الْاَعْدَاء کی پڑھ کر مٹھی کھول دیں۔پہلی تین جمعراتیںکسی بھی وقت چار چار لونگ اور چوتھی جمعرات بقیہ پانچ لونگ 21 مرتبہ اس یقین اور تصورکے ساتھ ایک ایک کر کے جلا دیں کہ مطلوبہ شخص کے عیب پر بندش لگ رہی ہے۔عمل مکمل ہو نے کے بعدحسب توفیق کسی مستحق کوایک دن کا کھانا کھلا دیں یا اس کے عوض پیسے صدقہ کردیں اوراس عمل کا ثواب حضرت عثمان غنیؓ کی روح مبارک کو ہدیہ کریں۔یہ عمل ہر حالت میں کرسکتے ہیں۔
قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور پیدائشی تاریخ‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو اپنے خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔
قارئین ! اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیںمگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں