Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جمعرات کا عمل!کرایہ دار سے مالک مکان بنا گیا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2023ء

محترم شیخ الوظائف صاحب اسلام علیکم !میری زندگی بہت سی پریشانیوں اور مشکلات کا شکار رہی‘کچھ ایسی آزمائشیں تھیں جو ختم ہونے کا نام نہیں لیتی تھیں۔غموں اور دکھوں سے زندگی کا سفر کٹ رہا تھا ۔میںگزشتہ بارہ سال سے اپنی فیملی کے ہمراہ کرایہ کے مکان میں رہتا تھا۔میری دیرینہ خواہش تھی کہ اپنا ذاتی گھر اور گاڑی ہو۔ ایک مخلص کے ذریعے آپ سے اور تسبیح خانہ سے نسبت ہو گئی‘بس اس کے بعد پھر زندگی صحیح سمت چلنا شروع ہوئی۔ اللہ کے فضل و کرم سے خاص رحمت ہوئی اور میری آپ سےکلینک میں پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی۔میں نےآپ کو اپنے مسائل اور خراب معاشی حالات سے متعلق بتایا تو آپ نے مجھے بڑی گاڑی اور گھر کی دعا دی۔اس وقت میرے پاس کوئی اسباب موجود نہ تھے لیکن مجھے آپ کی دعا پر پورا اعتماد تھا۔
گمان سے بھر کے اور بے بہا ملا
آپ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میں نے باقاعدگی کے ساتھ شب جمعہ کی روحانی محافل میں حاضری دینا شروع کی جس سے زندگی میں برکتوںاور رحمتوں کے دروازے کھلنے لگ گئے۔ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ آپ کی دعا کے اثرات ملنا شروع ہو گئے’میرے رزق میں گمان سے زیادہ برکت ملنا شروع ہو گئی‘اللہ تعالیٰ نے اپنے ولی کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ کی لاج رکھی اور مجھے شہر کی ایک بہترین سوسائٹی میں اپنا ذاتی گھر مل گیا۔اس سے پہلے ذاتی گھر صرف سہانے خواب کی طرح تھا مگر آپ کی دعا نے اسے تعبیر بخشی۔اب مجھے یقین تھا کہ جلد ہی گاڑی بھی مل جائے گی اور واقعی یہ کرشمہ بھی اپنی جیتی جاگتی آنکھوں سے دیکھا‘اللہ تعالیٰ نے میرے روزگار میں ایسی برکت عطا فرمائی اور وسعت و برکت کے ایسے دروازے کھولے کے مجھے اپنی ذاتی گاڑی بھی مل گئی۔میری زندگی کا بہت بڑا خواب پورا ہو گیا ۔زندگی کے الجھے ہوئے مسائل حل ہونا شروع ہو گئے‘اللہ تعالیٰ نےآپ کی نسبت کی برکت سے معاشرے اور خاندان میں عزت اور تونگری بخشی۔میں اور میرے گھر والے آپ اور آپ کی نسلوں کو ڈھیروں دعائیں دیتے ہیں جن کی وجہ سے ہماری بے رونق زندگی میںخوشیوں کی چمک دیکھنا نصیب ہوئی۔اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ سدا ہم پر سلامت رکھے اور آپ کو بہترین جزائے خیر عطا فرمائے‘آمین۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 176 reviews.