محترم شیٰخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہمارے علاقے میں ایک بوڑھے شخص تھے جن کے ساتھ دیرنہ تعلقات تھے۔ انہیں عبقری سے ملے وظائف کے بارے میں بتاتا رہتا تھا۔وہ جب بیمار ہو گئے تو انہوں نے مجھے کہا کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائوں جس سے دل کو سکون ملے ۔میں نے انہیں رات سوتے وقت دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار11 بار یَا بَاعِثُ یَانُوْرُ پڑھنے کے بارے میں بتایا۔انہیں اس وظیفہ سے کافی فائدہ ہوا۔کچھ عرصہ بعد ان کا انتقال ہو گیا ۔میری خواہش تھی کہ خواب میں ان کا حال معلوم کروں۔میں سارا دن جو بھی عمل کرتا ان کی روح کو ہدیہ کرتا‘ بالخصوص ان کی طرف سے صدقہ بھی کرتا رہا۔اس عمل کی برکت سے ان سے خواب میں ملاقات ہوئی‘ انہوں نےسفید لباس پہن رکھا تھا‘وہ خوش تھے اور اچھی حالات میں تھے‘ میرے پاس آئے اور انکار کے باوجود بھی مجھے کچھ ڈالرز بطور تحفہ دئیے۔معلوم ہوا کہ اعمال اور صدقہ سے انہیں فائدہ ہوا جس سے وہ بہت خوش تھے‘ اسی عمل کی وجہ سے میری خواب میں ان سے ملاقات بھی ہوئی۔(اظہر اختر)
نوٹ:اس عمل کی اجازت ہے۔آپ بھی شیخ الوظائف کی اجازت سے یہ عمل کیجئے !اپنے مرحومین سے ملاقات کریں اور عبقری میں ضرور لکھئے۔ آپ کے پاس کوئی اور عمل ہو جس سے مرحومین سے گفتگو کریں تو ضرور لکھیں‘ واقعہ ہو تو ضرور لکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں