Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

آپ بھی یہ حصار کرکے خود کو محفوظ بنائیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

جانی و مالی حفاظت کے لئے آیۃ الکرسی کا یہ طاقتور حصارہماری ایک رشتہ دار خاتون نے میری بیوی کو بتایا، بہت مجرب عمل ہے، ہر قسم کی جانی و مالی حفاظت ہو تی ہے۔ ان کا اپنا بیٹا اسی حصار کی بدولت دو دفعہ حادثے سے محفوظ رہا ایک دفعہ ان کا بیٹا دوسری منزل سے گرا، مگر اسے خراش تک نہ آئی دوسری دفعہ پنکھا ٹھیک کر رہا تھا کہ سیڑھی گر گئی اور وہ زمین پر گر گیا مگر اللہ تبارک و تعالیٰ نے اسے محفوظ رکھا ۔ میری بیوی روز یہ حصار کرتی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ہم ہر قسم کی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہتے ہیں۔کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ میرا حادثہ ہوتے ہوتے بچ جاتا ہے، میں سمجھتا ہوں یہ اسی حفاظتی حصار کی برکت سے ہوتا ہے، اللہ ہم سب گھر والوں کو اس کی برکت سے حفاظت میں رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کی چیزوں پر نظر لگنے اور حسد کی نظر کا شکار ہونے سے محفوظ ہو جاتے ہیں، جب سے ہم نے یہ عمل شروع کیا تو ہمارے گھر میں سے بیماری اور رزق کی بے برکتی ختم ہو گئی ہے۔ ہر فرد صحت مند ہے اور رزق میں برکت اور کشادگی ہوگئی ہے۔ ہمیںنہیں معلوم کہ کون سی چیزیں ہمیں نقصان پہنچا رہی ہوتی ہیں ،ہمارا رزق روک رہی ہوتی ہیں، ہمیں بیمار کر رہی ہوتی ہیں، انسان کو غلط راہوں پر لگا نے والی بھی شیطانی چیزیں ہی ہوتی ہیں، جب ہم یہ حصار کر لیتے ہیں تو ہم ہر طرح کی برائی سے اور نقصان سے محفوظ ہو جاتے ہیں، دل سے خوف ختم ہو جاتا ہے ۔ زندگی میں ایک سکون اور راحت مل گئی ہے۔ آپ بھی یہ حصار کر کے خود کو محفوظ بنائیں۔حصار کی ترتیب : فجر اور عصر کی نماز کے بعد نو مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھنی ہے ، پہلی دفعہ پڑھ کر اپنی دائیں  کندھے پر دم کریں ، دوسری دفعہ بائیں کندھے پر، تیسری دفعہ اپنے سامنے پھونک ماریں ، چوتھی دفعہ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک ماریں ، پانچویں دفعہ دائیں بازو پر ، چھٹی دفعہ بائیں بازو پر ، ساتویں دفعہ دائیں ٹانگ پر آٹھویں دفعہ بائیں ٹانگ پر نویں دفعہ اہل وعیال پر ، اگر وہ سامنے نہیں ہیں تو ان کا تصور کر کے پھونک مار یں ، نماز کے بعد قعدہ کی شکل میں بیٹھ کر یہ عمل کریں،بہت مجرب عمل ہے۔ (کامران خان ، اسلام آباد ) 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 799 reviews.