اب دانت رہیں ہمیشہ مضبوط اور چمکدار
میرے دانتوں میں تکلیف رہتی ہے۔ بعض دفعہ منہ سوج جاتا ہے ۔ مسوڑھے بھی خراب ہیں۔ ڈاکٹروں کی دوا سے آرام آجاتا ہے مگر مسوڑھے ٹھیک نہیں ہوتے ۔ آپ کوئی آسان سا نسخہ بتائیے۔ (صائمہ شہزاد، بوریوالہ )
مشورہ :دانتوں کے لیے سب سے آسان علاج امرود ہے۔ امرود کے سات آٹھ پتے دھو کر پانی میں خوب پکائیے۔ پانی ٹھنڈا ہوجائے تو چھان کر اس سے غرارے کریں۔ پانی ہلکا سا گرم ہونا چاہیے۔ ایسے پانی کو کنکنا کہتے ہیں ۔ صبح شام غرارے کریں۔ اس کے پتوں میں یہ خاصیت ہے کہ منہ میں اگر چھالے بھی ہوں تو اس کے غرارے کرنے سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ بادام کے چھلکے جلائیے۔ اس میں نمک، تھوڑی سی کالی مرچ اور پھٹکری ملا کر پیس کر منجن بنالیجئے۔ بادام کے چھلکےجلاتے وقت اگر چار پانچ بکرے کی نلیاں بھی ساتھ جلالیں تو بہت اچھا منجن بن جاتا ہے۔ بکرے کے پائے پکائیں تو دو چار نلیاں کھانے کےبعد دھو کر رکھ لیجئے۔ نلیوں کا منجن دانتوں کے لیے مفید ہوتا ہے۔
رات کو سوتے وقت سرسوں کے تیل میں ذرا سا نمک ملا کردانتوں پر ملیے، یوں دانت چمکدار اور مضبوط رہتے ہیں۔ اسی طرح دانت میں درد ہو تو ذرا سا ادرک کا ٹکڑا نمک لگا کر دانت پر رکھنے سے فرق پڑتا ہے۔ دانتوں کی صفائی کاخیال رکھیے، دانت ٹھیک ہوں تو صحت بھی اچھی رہتی ہے۔
پورا سال صحت مند رہنے کا پیکیج
میری عمر بائیس سال ہے مگر دیکھنےمیں دس بارہ برس کی لگتی ہوں۔ سردی آتے ہی نزلہ زکام شروع ہوجاتا ہے۔ تمام دن کبھی ناک بہتی ہے توکبھی چھینکوں کا مسئلہ تنگ کرتا ہے۔ رات کو بار بار پیشاب آتا ہے۔ حالانکہ میں ذیابیطس کی مریض نہیں۔ مجھے کوئی اچھا سا غذائی ٹوٹکا بتائیےجس سے میری صحت ٹھیک ہوجائے۔ (فضا علی ، ملتان )
مشورہ :کالی مرچ، زیرہ، بڑی الائچی کے دانے اوردار چینی برابر مقدار میں لے کر پسوا کر اس میں تھوڑا سا نمک ملائیے۔ یہ سفوف شکر قندی پر چھڑک کر کھائیے۔ آپ کا معدہ ٹھیک رہے گا، نزلہ زکام میں فائدہ ہوگا اور پیشاب بھی کم آئے گا۔ پرانے بزرگ طبیب کہتے تھے کہ چالیس دن شکر قندی موسم سرما میں کھالی جائے تو تمام سال جسم مضبوط توانا رہتا ہے
جسم کی سیاہ رنگت
میری دونوں کہنیاں نیچے جوڑ کی جگہ سے بالکل سیاہ ہوگئی ہیں اور بہت بری لگتی ہیں یہ سیاہی کیسے ختم ہوگی؟(مہر النساء)
مشورہ :آپ صابن سے اچھی طرح کہنی صاف نہیں کرتیں۔ بہرحال آپ لیموں سے مدد لیجئے۔ ایک لیموں کے دو ٹکڑے کیجئے۔ تھوڑی سی چینی پلیٹ میں رکھیں۔ چینی باریک نہیں موٹی ہونی چاہیے۔ لیموں کا ٹکڑا چینی پر اچھی طرح لگا کرکہنی کے جوڑ صاف کیجئے۔ چینی گھل جائے تو ٹشو پیپر سےکہنی صاف کرکے دوبارہ لیموں چینی ملیے۔ اس طرح دوسری کہنی بھی صاف کریں۔ بعد میں کہنی دھولیجئے۔ چند روز اس عمل سے کہنیاں صاف ہوجائیں گی۔ لیموں رنگ صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کہنی دھو کر آپ اس پر کوئی چکنی کریم یا پٹرولیم جیلی لگاسکتی ہیں۔چینی لیموں سے میل کچیل صاف ہوجاتا ہے۔ آپ کو تھوڑی محنت کرنی ہوگی۔ ایک دن میں سیاہی نہیں اترے گی۔ کچھ خواتین کھیرے کے قتلے لیموں کے رس میں ڈبو کر کہنی اور بازو پر ملتی ہیں۔ دس منٹ بعد پانی سے دھو کر اس پر عرق گلاب لگالیتی ہیں۔ چند قطرے لیموں کےرس اورچند قطرے گلیسرین کے ملا لیجئے اور رات کو جلد پر لگائیے یوں بھی بازو کی جلد ملائم رہتی ہے۔
جلد مہکتی اورترو تازہ رہے
موسم سرما میں میرےساتھ یہ بڑا مسئلہ ہے کہ نہانے کے بعدجسم خشک ہوجاتا ہے۔ خصوصاً ہاتھ پائوں بالکل خشک اور سفید ہوجاتے ہیں۔ یہ مسئلہ کیسے حل ہوگا(عشال ، لاہور)
مشورہ :موسم سرما میں جسم پر اکثرخشکی ہوجاتی ہے۔ بازار میں بچوں کا بے بی آئل ملتا ہے۔ کسی خالی بوتل میں ایک چمچہ بے بی آئل ڈالیے اور اس میں پانی ڈال دیجئے۔ نہانے کے بعد اسے سارے جسم پر مل لیجئے، جسم کی خشکی دورہوجائے گی۔ بے بی آئل نہ ملے تو آپ یہی کام زیتون کے تیل سے لے سکتے ہیں۔ گلاب کے عرق میں ایک دو چمچے زیتون کا تیل ڈالیے۔ چاہیں تو اس میں کوئی خوشبو بھی ملالیجئے۔ ورنہ گلاب کا عرق ہی بھینی خوشبو دے گا۔ نہانے کے بعد پانی میں ملا کر جسم پر یہ آمیزہ ڈالیے۔ آپ کی جلد نرم ملائم رہے گی۔
اب دانت رہیں ہمیشہ مضبوط اور چمکدارمیرے دانتوں میں تکلیف رہتی ہے۔ بعض دفعہ منہ سوج جاتا ہے ۔ مسوڑھے بھی خراب ہیں۔ ڈاکٹروں کی دوا سے آرام آجاتا ہے مگر مسوڑھے ٹھیک نہیں ہوتے ۔ آپ کوئی آسان سا نسخہ بتائیے۔ (صائمہ شہزاد، بوریوالہ )مشورہ :دانتوں کے لیے سب سے آسان علاج امرود ہے۔ امرود کے سات آٹھ پتے دھو کر پانی میں خوب پکائیے۔ پانی ٹھنڈا ہوجائے تو چھان کر اس سے غرارے کریں۔ پانی ہلکا سا گرم ہونا چاہیے۔ ایسے پانی کو کنکنا کہتے ہیں ۔ صبح شام غرارے کریں۔ اس کے پتوں میں یہ خاصیت ہے کہ منہ میں اگر چھالے بھی ہوں تو اس کے غرارے کرنے سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ بادام کے چھلکے جلائیے۔ اس میں نمک، تھوڑی سی کالی مرچ اور پھٹکری ملا کر پیس کر منجن بنالیجئے۔ بادام کے چھلکےجلاتے وقت اگر چار پانچ بکرے کی نلیاں بھی ساتھ جلالیں تو بہت اچھا منجن بن جاتا ہے۔ بکرے کے پائے پکائیں تو دو چار نلیاں کھانے کےبعد دھو کر رکھ لیجئے۔ نلیوں کا منجن دانتوں کے لیے مفید ہوتا ہے۔ رات کو سوتے وقت سرسوں کے تیل میں ذرا سا نمک ملا کردانتوں پر ملیے، یوں دانت چمکدار اور مضبوط رہتے ہیں۔ اسی طرح دانت میں درد ہو تو ذرا سا ادرک کا ٹکڑا نمک لگا کر دانت پر رکھنے سے فرق پڑتا ہے۔ دانتوں کی صفائی کاخیال رکھیے، دانت ٹھیک ہوں تو صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ پورا سال صحت مند رہنے کا پیکیجمیری عمر بائیس سال ہے مگر دیکھنےمیں دس بارہ برس کی لگتی ہوں۔ سردی آتے ہی نزلہ زکام شروع ہوجاتا ہے۔ تمام دن کبھی ناک بہتی ہے توکبھی چھینکوں کا مسئلہ تنگ کرتا ہے۔ رات کو بار بار پیشاب آتا ہے۔ حالانکہ میں ذیابیطس کی مریض نہیں۔ مجھے کوئی اچھا سا غذائی ٹوٹکا بتائیےجس سے میری صحت ٹھیک ہوجائے۔ (فضا علی ، ملتان )مشورہ :کالی مرچ، زیرہ، بڑی الائچی کے دانے اوردار چینی برابر مقدار میں لے کر پسوا کر اس میں تھوڑا سا نمک ملائیے۔ یہ سفوف شکر قندی پر چھڑک کر کھائیے۔ آپ کا معدہ ٹھیک رہے گا، نزلہ زکام میں فائدہ ہوگا اور پیشاب بھی کم آئے گا۔ پرانے بزرگ طبیب کہتے تھے کہ چالیس دن شکر قندی موسم سرما میں کھالی جائے تو تمام سال جسم مضبوط توانا رہتا ہےجسم کی سیاہ رنگتمیری دونوں کہنیاں نیچے جوڑ کی جگہ سے بالکل سیاہ ہوگئی ہیں اور بہت بری لگتی ہیں یہ سیاہی کیسے ختم ہوگی؟(مہر النساء)مشورہ :آپ صابن سے اچھی طرح کہنی صاف نہیں کرتیں۔ بہرحال آپ لیموں سے مدد لیجئے۔ ایک لیموں کے دو ٹکڑے کیجئے۔ تھوڑی سی چینی پلیٹ میں رکھیں۔ چینی باریک نہیں موٹی ہونی چاہیے۔ لیموں کا ٹکڑا چینی پر اچھی طرح لگا کرکہنی کے جوڑ صاف کیجئے۔ چینی گھل جائے تو ٹشو پیپر سےکہنی صاف کرکے دوبارہ لیموں چینی ملیے۔ اس طرح دوسری کہنی بھی صاف کریں۔ بعد میں کہنی دھولیجئے۔ چند روز اس عمل سے کہنیاں صاف ہوجائیں گی۔ لیموں رنگ صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کہنی دھو کر آپ اس پر کوئی چکنی کریم یا پٹرولیم جیلی لگاسکتی ہیں۔چینی لیموں سے میل کچیل صاف ہوجاتا ہے۔ آپ کو تھوڑی محنت کرنی ہوگی۔ ایک دن میں سیاہی نہیں اترے گی۔ کچھ خواتین کھیرے کے قتلے لیموں کے رس میں ڈبو کر کہنی اور بازو پر ملتی ہیں۔ دس منٹ بعد پانی سے دھو کر اس پر عرق گلاب لگالیتی ہیں۔ چند قطرے لیموں کےرس اورچند قطرے گلیسرین کے ملا لیجئے اور رات کو جلد پر لگائیے یوں بھی بازو کی جلد ملائم رہتی ہے۔ جلد مہکتی اورترو تازہ رہےموسم سرما میں میرےساتھ یہ بڑا مسئلہ ہے کہ نہانے کے بعدجسم خشک ہوجاتا ہے۔ خصوصاً ہاتھ پائوں بالکل خشک اور سفید ہوجاتے ہیں۔ یہ مسئلہ کیسے حل ہوگا(عشال ، لاہور)مشورہ :موسم سرما میں جسم پر اکثرخشکی ہوجاتی ہے۔ بازار میں بچوں کا بے بی آئل ملتا ہے۔ کسی خالی بوتل میں ایک چمچہ بے بی آئل ڈالیے اور اس میں پانی ڈال دیجئے۔ نہانے کے بعد اسے سارے جسم پر مل لیجئے، جسم کی خشکی دورہوجائے گی۔ بے بی آئل نہ ملے تو آپ یہی کام زیتون کے تیل سے لے سکتے ہیں۔ گلاب کے عرق میں ایک دو چمچے زیتون کا تیل ڈالیے۔ چاہیں تو اس میں کوئی خوشبو بھی ملالیجئے۔ ورنہ گلاب کا عرق ہی بھینی خوشبو دے گا۔ نہانے کے بعد پانی میں ملا کر جسم پر یہ آمیزہ ڈالیے۔ آپ کی جلد نرم ملائم رہے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں