Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

گھنے‘سیاہ‘ لمبے اور مضبوط بالوں کیلئے زبردست نسخہ!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری میں شائع ہونے والے طبی نسخہ جات سے بہت زیادہ مستفید ہوئی ہوں۔عبقری سے ملنے والے نسخہ جات عزیز و اقاب کو بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیتی ہوں جس سے وہ بھی مستفید ہوتے ہیں۔میرے پاس بالوںسے متعلق ایک آزمودہ نسخہ ہے جسے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔

ایسے افراد جن کے بال کمزور ہو کر ٹوٹ رہے ہوں‘تیزی سے سفید ہو رہے ہوں‘ دو شاخہ بالوں کی وجہ سے پریشان ہوں یا پھر خشکی و سکری سے کسی بھی طرح سے نجات نہ مل رہی ہو تو میرا یہ آزمودہ نسخہ چند ہفتے مسلسل استعمال کرلیں‘میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ان شاءاللہ بالوں سے متعلق تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔نسخہ درج ذیل ہے۔

سرسوں کا خالص تیل ایک لٹر‘کیلے کےچند پتے لے کر ان کا رس تیل میں ملا لیں‘آملہ‘ سکا کائی‘ ریٹھا میتھرے اور کلونجی پنساری کی دکان سے بیس بیس روپے کے لیں۔کچھ مقدار میں مہندی ‘ ریحان کےپتے اوربالچھڑ بوٹی بھی لیں۔ان تمام اجزاء کو پیس کر سرسوں کے تیل میں ملا دیں اور چولہے پر پکانے کے لئے رکھ دیں۔اب اس تیل کو اتنا پکائیں کہ پانی جل جائے تیل باقی رہ جائے۔اب برتن کو اتار لیں اوراس میں کڑوا (تارا میرا)تیل‘ناریل کا تیل‘زیتون کا تیل‘چنبیلی کا تیل‘ آملہ‘کلونجی اور کیسٹر آئل پچاس پچاس گرام شامل کر لیں۔اب ان سب اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیںاور کسی بوتل وغیرہ میں محفوظ کر لیں۔بالوں کے تمام مسائل کے لئے ایک زبردست نسخہ تیار ہو چکا ہے۔

حیران کن مثبت نتائج

اس تیل کو بالوں اور ان کی جڑوں میں اچھی طرح سے مساج کر کے لگائیں۔ہر مرتبہ دو دن کے وقفہ سے دوبارہ اسی ترتیب سے بالوں میں لگائیں۔کچھ دن مسلسل استعمال کرنے سے آپ حیرت انگیز تبدیلی محسوس کریں گے۔بال مضبوط‘ سیاہ‘ چمکدار ہو جائیں گے۔خشکی‘ سکری ختم ہونے لگے گی اور دوشاخہ بال بھی ٹھیک ہو جائیں گے۔جو لوگ بالوں کی وجہ سے پریشان ہوں میرا مشورہ ہے ایک بار تھوڑی سی محنت کر کے یہ نسخہ تیار کر لیںاور استعمال کرنا شروع کریں‘ ان شاءاللہ بازار میں بکنے والے اور سوشل میڈیا پر موجود تیل اورمختلف ٹانک کے مقابلہ میں نہایت مثبت اور حیران کن نتائج ملیں گے۔بس اتنی درخواست ہے کہ چند دن استعمال کرنے کے بعد چھوڑ نہ دیں بلکہ مستقل اور پورے فوائد حاصل کرنے کے لئے اس نسخہ کو کچھ عرصہ مسلسل لازمی استعمال کریں۔

زینب بی بی‘گوجرانوالہ

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!عبقری میں شائع ہونے والے طبی نسخہ جات سے بہت زیادہ مستفید ہوئی ہوں۔عبقری سے ملنے والے نسخہ جات عزیز و اقاب کو بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیتی ہوں جس سے وہ بھی مستفید ہوتے ہیں۔میرے پاس بالوںسے متعلق ایک آزمودہ نسخہ ہے جسے قارئین کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں۔ایسے افراد جن کے بال کمزور ہو کر ٹوٹ رہے ہوں‘تیزی سے سفید ہو رہے ہوں‘ دو شاخہ بالوں کی وجہ سے پریشان ہوں یا پھر خشکی و سکری سے کسی بھی طرح سے نجات نہ مل رہی ہو تو میرا یہ آزمودہ نسخہ چند ہفتے مسلسل استعمال کرلیں‘میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ان شاءاللہ بالوں سے متعلق تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔نسخہ درج ذیل ہے۔سرسوں کا خالص تیل ایک لٹر‘کیلے کےچند پتے لے کر ان کا رس تیل میں ملا لیں‘آملہ‘ سکا کائی‘ ریٹھا میتھرے اور کلونجی پنساری کی دکان سے بیس بیس روپے کے لیں۔کچھ مقدار میں مہندی ‘ ریحان کےپتے اوربالچھڑ بوٹی بھی لیں۔ان تمام اجزاء کو پیس کر سرسوں کے تیل میں ملا دیں اور چولہے پر پکانے کے لئے رکھ دیں۔اب اس تیل کو اتنا پکائیں کہ پانی جل جائے تیل باقی رہ جائے۔اب برتن کو اتار لیں اوراس میں کڑوا (تارا میرا)تیل‘ناریل کا تیل‘زیتون کا تیل‘چنبیلی کا تیل‘ آملہ‘کلونجی اور کیسٹر آئل پچاس پچاس گرام شامل کر لیں۔اب ان سب اجزاء کو اچھی طرح مکس کر لیںاور کسی بوتل وغیرہ میں محفوظ کر لیں۔بالوں کے تمام مسائل کے لئے ایک زبردست نسخہ تیار ہو چکا ہے۔حیران کن مثبت نتائجاس تیل کو بالوں اور ان کی جڑوں میں اچھی طرح سے مساج کر کے لگائیں۔ہر مرتبہ دو دن کے وقفہ سے دوبارہ اسی ترتیب سے بالوں میں لگائیں۔کچھ دن مسلسل استعمال کرنے سے آپ حیرت انگیز تبدیلی محسوس کریں گے۔بال مضبوط‘ سیاہ‘ چمکدار ہو جائیں گے۔خشکی‘ سکری ختم ہونے لگے گی اور دوشاخہ بال بھی ٹھیک ہو جائیں گے۔جو لوگ بالوں کی وجہ سے پریشان ہوں میرا مشورہ ہے ایک بار تھوڑی سی محنت کر کے یہ نسخہ تیار کر لیںاور استعمال کرنا شروع کریں‘ ان شاءاللہ بازار میں بکنے والے اور سوشل میڈیا پر موجود تیل اورمختلف ٹانک کے مقابلہ میں نہایت مثبت اور حیران کن نتائج ملیں گے۔بس اتنی درخواست ہے کہ چند دن استعمال کرنے کے بعد چھوڑ نہ دیں بلکہ مستقل اور پورے فوائد حاصل کرنے کے لئے اس نسخہ کو کچھ عرصہ مسلسل لازمی استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 793 reviews.