Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بڑے سے بڑے صدمہ سے نکلنے کا مبارک اسم

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

چند سال قبل کھانا کھانے کے دوران آپ سے ایک عمل سنا تھا جسے آزمایا اور خوب پایا۔کسی پریشانی کی وجہ سےمیں کچھ دنوں سے ایک صدمہ میں مبتلا تھی اور شدید ذہنی دبائو کی وجہ سے نیند بھی ختم ہو چکی تھی۔ ایک روز میں ساری رات پریشانی کے عالم میں جاگتی رہی، دن بھر تو طبی طور پر ذہنی دبائو کے علاوہ کچھ محسوس نہ ہوا مگر جب شام ہوئی تو میں نے غور کیا کہ میری نظر متاثر ہو گئی ہے کیونکہ سامنے کی طرف کچھ چیزیں نظر آ رہی تھیں مگر اطراف پر نظر نہیں پڑ رہی تھی اور سمجھ نہیں آ رہا تھا کیا کروں۔ اپنے ہاتھ کی حرکت بھی سمجھ نہیں آ رہی تھی‘ عجیب سی کیفیت ہو چکی تھی۔ آنکھوں کے سامنے کچھ دھبے سے محسوس ہو رہے تھے جو آنکھوں پر پانی کی چھینٹے مارنے کے باوجود بھی ہٹ نہیں رہے تھے اور اندازہ ہو گیا کہ آنکھوں کاپردہ متاثر ہو رہا ہے۔ایک تو پہلے سے ایک صدمہ میں مبتلا تھی ‘ دوسرا اس مسئلہ کی وجہ سے پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا اور اللہ سے رو رو کر صحت و عافیت کی دعا مانگی۔پھر آپ کا بتایا ہوا عمل یاد آیا تو کھانا کھاتے ہوئے 7بار سورۃ الفاتحہ اسی مرض کی نیت سے پڑھی، عصر کی نماز کے بعد سانس روک کر سات بار یَارَحْمٰنچند بار یَانُوْرُ یَابَصِیْرُ پھر جو صدمہ کی وجہ سے دل پریشان تھا اس کی نیت سےسوتے وقت دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار  یَابَاعِثُ یَا نُوْرُ پڑھ کر آنکھوں پر دَم کیا جس سے کچھ بہتر محسوس ہونے لگا پھر نیند آ گئی۔ صبح جب نیند سے بیدار ہوئی تو کمال ہو گیا ‘ نظر بھی ٹھیک ہو چکی تھی اور جو دل پر صدمہ لگا تھا اس پریشانی میں بھی کافی افاقہ ہوا۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا کہ اتنے پیچیدہ مرض سے ایک رات میں ہی چھٹکارا نصیب ہو گیا۔ یقیناً اس مشکل وقت میں اللہ تعالیٰ نے اعمال ہی کی برکت سے حفاظت فرمائی اور پریشانیوں سے نجات ملی۔

عبقری رسالہ اور تسبیح خانہ سے جتنی برکات اور خیریں مل رہی ہیں اس پر رب تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔اپنے مشاہدات کاپیوں اور ڈائریوں کی صورت میں تحریر کر کے وقتاً فوقتاً عبقری رسالہ میں شائع کرنے کے لئے بھیجتی رہتی ہوں تاکہ یہ صدقہ جاریہ کا باعث ہوں۔ جب بھی میں نے مشاہدات لکھ کر بھیجیں ہیں اللہ تعالیٰ کی  مجھ پربہت زیادہ کرم نوازی ہوئی ہے۔

رافعہ حسین‘ کراچی

چند سال قبل کھانا کھانے کے دوران آپ سے ایک عمل سنا تھا جسے آزمایا اور خوب پایا۔کسی پریشانی کی وجہ سےمیں کچھ دنوں سے ایک صدمہ میں مبتلا تھی اور شدید ذہنی دبائو کی وجہ سے نیند بھی ختم ہو چکی تھی۔ ایک روز میں ساری رات پریشانی کے عالم میں جاگتی رہی، دن بھر تو طبی طور پر ذہنی دبائو کے علاوہ کچھ محسوس نہ ہوا مگر جب شام ہوئی تو میں نے غور کیا کہ میری نظر متاثر ہو گئی ہے کیونکہ سامنے کی طرف کچھ چیزیں نظر آ رہی تھیں مگر اطراف پر نظر نہیں پڑ رہی تھی اور سمجھ نہیں آ رہا تھا کیا کروں۔ اپنے ہاتھ کی حرکت بھی سمجھ نہیں آ رہی تھی‘ عجیب سی کیفیت ہو چکی تھی۔ آنکھوں کے سامنے کچھ دھبے سے محسوس ہو رہے تھے جو آنکھوں پر پانی کی چھینٹے مارنے کے باوجود بھی ہٹ نہیں رہے تھے اور اندازہ ہو گیا کہ آنکھوں کاپردہ متاثر ہو رہا ہے۔ایک تو پہلے سے ایک صدمہ میں مبتلا تھی ‘ دوسرا اس مسئلہ کی وجہ سے پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا اور اللہ سے رو رو کر صحت و عافیت کی دعا مانگی۔پھر آپ کا بتایا ہوا عمل یاد آیا تو کھانا کھاتے ہوئے 7بار سورۃ الفاتحہ اسی مرض کی نیت سے پڑھی، عصر کی نماز کے بعد سانس روک کر سات بار یَارَحْمٰنچند بار یَانُوْرُ یَابَصِیْرُ پھر جو صدمہ کی وجہ سے دل پریشان تھا اس کی نیت سےسوتے وقت دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار  یَابَاعِثُ یَا نُوْرُ پڑھ کر آنکھوں پر دَم کیا جس سے کچھ بہتر محسوس ہونے لگا پھر نیند آ گئی۔ صبح جب نیند سے بیدار ہوئی تو کمال ہو گیا ‘ نظر بھی ٹھیک ہو چکی تھی اور جو دل پر صدمہ لگا تھا اس پریشانی میں بھی کافی افاقہ ہوا۔اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کیا کہ اتنے پیچیدہ مرض سے ایک رات میں ہی چھٹکارا نصیب ہو گیا۔ یقیناً اس مشکل وقت میں اللہ تعالیٰ نے اعمال ہی کی برکت سے حفاظت فرمائی اور پریشانیوں سے نجات ملی۔عبقری رسالہ اور تسبیح خانہ سے جتنی برکات اور خیریں مل رہی ہیں اس پر رب تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔اپنے مشاہدات کاپیوں اور ڈائریوں کی صورت میں تحریر کر کے وقتاً فوقتاً عبقری رسالہ میں شائع کرنے کے لئے بھیجتی رہتی ہوں تاکہ یہ صدقہ جاریہ کا باعث ہوں۔ جب بھی میں نے مشاہدات لکھ کر بھیجیں ہیں اللہ تعالیٰ کی  مجھ پربہت زیادہ کرم نوازی ہوئی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 792 reviews.