دار چینی کا استعمال تقریباًہر گھر میں ہوتا ہے۔اس کا ذائقہ اور مہک پکوان کا ذائقہ دوبالا کرتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔یہ متعدد جراثیم کش اور صحت کو چار چاند لگادینے والے اجزاء سے بھر پورہے۔ایک تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ 2 کے متعدد مریضوں پر کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا کہ دار چینی بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، اس مقصد کے لیے ان مریضوں کو تین ماہ تک روزانہ 120 سے 360 ملی گرام دار چینی کا استعمال کرایا گیا۔ ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ دار چینی ایسے خامرے حرکت میں لاتی ہے جو گلوکوز میٹابولزم کنٹرول کرتے ہیں جس سے بلڈ شوگر لیول کم ہوجاتا ہے۔
تتلاہٹ کےمرض میں مفید ترین
ایسے افراد جو تتلاہٹ کے ساتھ بولتے ہوں‘اگر وہ کچھ عرصہ دار چینی کا پائوڈر مشروب وغیرہ میںیا کسی بھی طرح استعمال کریں تو اس سےبہت افاقہ ہوتا ہے۔اسے تتلاہٹ کے شکار مریضوں کے لئے مفید ترین تصور کیا جاتا ہے۔
پوشیدہ امراض کاعلاج
ایسے مرد حضرات جو پوشیدہ امراض کا شکار ہو گئے ہوں یا خاص جراثیم میں کمی کی وجہ سے بے اولادی کا شکار ہوں تو انہیں چاہیے کہ دار چینی کو بہت باریک پیس لیں اور اس کا سفوف محفوظ کر لیں۔روزانہ صبح و شام چارگرام نیم گرم دودھ کے ہمرا استعمال کریں‘اس سے مخصوص مادہ میں اضافہ ہوتا ہے اور دودھ بھی با آسانی ہضم ہو جاتا ہے‘کمزوری دور ہوتی ہے۔
گیس کا مرض ختم
اگر کوئی شخص گیس کے مرض کا شکار ہو چکا اور اس وجہ سے پیٹ میں درد رہتی ہو تو دار چینی کا استعمال اس مرض سے نجات دلاتی ہے اور قوت انہضام کو بھی بڑھاتی ہے۔اس بات کا خیال رکھیں کہ دار چینی قلیل مقدار میںہی استعمال کریں کیونکہ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سےنقصان ہوتا ہے۔
دستوں سےچٹکارا
دست آرہے ہوں اور کسی بھی دوا سے رکنے کا نام نہ لے رہے ہوں تو دو گرام پسی ہوئی دار چینی نیم گرم پانی کے ساتھ پی لیں‘ ان شاءاللہ دست کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
بدہضمی اور قبض کی شکایت دور
سخت قبض کی شکایت ہو یا بدہضمی کا مسئلہ بن گیا ہو تو ایسے امراض سے نجات پانے کے لئے دار چینی‘ سونٹھ‘ زیرہ اور بڑی الائچی کی تھوڑی تھوڑی مقدار ملا کر کھاتے رہنے سے ان امراض میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔اس مقصد لئے لئے ان مذکورہ تمام اجزاء کو ہموزن پیس کر آدھا چمچ اس سفوف کا نیم گرم پانی کے ہمراہ استعال کریں۔
قے سے نجات
بہت زیادہ قے کا مسئلہ ہو اور کسی بھی طرح قے رک نہ رہے ہو تو دار چینی پیس کر اس کا آدھا چمچ شہد میں ملا کر استعمال کریں‘ ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔
فلو کےمرض میں کارآمدنسخہ
نزلہ و زکام اور فلو کی شکایت ہو‘ادویات کے بے دریغ استعمال کے باوجود آرام نہ مل رہا ہو تو پانچ گرام دار چینی‘ دو گرام لونگ‘ چوتھائی چمچ سونٹھ لیں۔ان تمام اجزاء کو پیس کر ایک کلو پانی میں ابالیں۔چوتھائی پانی رہ جانے پر چھان کر اس پانی کے تین حصے کر کے دن میں تین بار مریض کو پلائیں‘ ان شاءاللہ یہ نسخہ مذکورہ بالا تمام مراخ کے لئے نہایت کارآماد ہے۔
کھانسی کا مجرب علاج
اگر گلے کا کاگ(حلق کا وہ گوشت جو تالو سے اندر کے رُخ پر لٹکتا ہے) بڑھ رہا ہو یا کھانسی کے مرض کی شکایت ہو تودار چینی باریک پیس کر انگوٹھے سے صبح کاگ پر لگائیں اور لار ٹپکا دیں‘اس سے کاگ کا بڑھنا اور کھانسی کی شکایت ختم ہو جائے گی۔
پیٹ دردکیلئے
پیٹ دردکا مسئلہ ہو تو دار چینی اور ہینگ‘ہر ایک
چوتھائی چمچ ملا کر پیش لیں۔پھر ایک گلاس پانی میں ملا کر ابال کر ٹھنڈا کر لیں۔اب اس کے تین چمچ ایک گلاس میں پانی میں روزانہ ملا کر پینے سے پیٹ درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔سردرد سے چھٹکارا:سر درد ایک ایسا مرض ہے جس میں تقریباً ہر دوسرا شخص مبتلا ہے۔اس سے نجات پانے کے لئے مختلف ادویات استعمال کی جاتی ہیں اور اکثر لوگ ان ادویات کے عادی ہو جاتے مگر اس کے باوجود بھی مستقل آرام نہیں ملتا۔اس مرض کا علاج بھی دار چینی میں موجود ہے۔حسب ضرورت دار چینی پیس کر تھوڑا سا پانی ملا کر اس کا لیپ پیشانی پر لگا لیں‘ ان شاءاللہ سر درد کی شکایت رفع ہو جائے گی۔
اسدنعیم‘کراچی
دار چینی کا استعمال تقریباًہر گھر میں ہوتا ہے۔اس کا ذائقہ اور مہک پکوان کا ذائقہ دوبالا کرتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔یہ متعدد جراثیم کش اور صحت کو چار چاند لگادینے والے اجزاء سے بھر پورہے۔ایک تحقیق کے مطابق ذیابیطس ٹائپ 2 کے متعدد مریضوں پر کیے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا کہ دار چینی بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے، اس مقصد کے لیے ان مریضوں کو تین ماہ تک روزانہ 120 سے 360 ملی گرام دار چینی کا استعمال کرایا گیا۔ ایک اور تحقیق میں بتایا گیا کہ دار چینی ایسے خامرے حرکت میں لاتی ہے جو گلوکوز میٹابولزم کنٹرول کرتے ہیں جس سے بلڈ شوگر لیول کم ہوجاتا ہے۔ تتلاہٹ کےمرض میں مفید ترینایسے افراد جو تتلاہٹ کے ساتھ بولتے ہوں‘اگر وہ کچھ عرصہ دار چینی کا پائوڈر مشروب وغیرہ میںیا کسی بھی طرح استعمال کریں تو اس سےبہت افاقہ ہوتا ہے۔اسے تتلاہٹ کے شکار مریضوں کے لئے مفید ترین تصور کیا جاتا ہے۔پوشیدہ امراض کاعلاجایسے مرد حضرات جو پوشیدہ امراض کا شکار ہو گئے ہوں یا خاص جراثیم میں کمی کی وجہ سے بے اولادی کا شکار ہوں تو انہیں چاہیے کہ دار چینی کو بہت باریک پیس لیں اور اس کا سفوف محفوظ کر لیں۔روزانہ صبح و شام چارگرام نیم گرم دودھ کے ہمرا استعمال کریں‘اس سے مخصوص مادہ میں اضافہ ہوتا ہے اور دودھ بھی با آسانی ہضم ہو جاتا ہے‘کمزوری دور ہوتی ہے۔گیس کا مرض ختم اگر کوئی شخص گیس کے مرض کا شکار ہو چکا اور اس وجہ سے پیٹ میں درد رہتی ہو تو دار چینی کا استعمال اس مرض سے نجات دلاتی ہے اور قوت انہضام کو بھی بڑھاتی ہے۔اس بات کا خیال رکھیں کہ دار چینی قلیل مقدار میںہی استعمال کریں کیونکہ زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سےنقصان ہوتا ہے۔دستوں سےچٹکارادست آرہے ہوں اور کسی بھی دوا سے رکنے کا نام نہ لے رہے ہوں تو دو گرام پسی ہوئی دار چینی نیم گرم پانی کے ساتھ پی لیں‘ ان شاءاللہ دست کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔بدہضمی اور قبض کی شکایت دورسخت قبض کی شکایت ہو یا بدہضمی کا مسئلہ بن گیا ہو تو ایسے امراض سے نجات پانے کے لئے دار چینی‘ سونٹھ‘ زیرہ اور بڑی الائچی کی تھوڑی تھوڑی مقدار ملا کر کھاتے رہنے سے ان امراض میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔اس مقصد لئے لئے ان مذکورہ تمام اجزاء کو ہموزن پیس کر آدھا چمچ اس سفوف کا نیم گرم پانی کے ہمراہ استعال کریں۔قے سے نجاتبہت زیادہ قے کا مسئلہ ہو اور کسی بھی طرح قے رک نہ رہے ہو تو دار چینی پیس کر اس کا آدھا چمچ شہد میں ملا کر استعمال کریں‘ ان شاءاللہ فائدہ ہوگا۔فلو کےمرض میں کارآمدنسخہنزلہ و زکام اور فلو کی شکایت ہو‘ادویات کے بے دریغ استعمال کے باوجود آرام نہ مل رہا ہو تو پانچ گرام دار چینی‘ دو گرام لونگ‘ چوتھائی چمچ سونٹھ لیں۔ان تمام اجزاء کو پیس کر ایک کلو پانی میں ابالیں۔چوتھائی پانی رہ جانے پر چھان کر اس پانی کے تین حصے کر کے دن میں تین بار مریض کو پلائیں‘ ان شاءاللہ یہ نسخہ مذکورہ بالا تمام مراخ کے لئے نہایت کارآماد ہے۔کھانسی کا مجرب علاجاگر گلے کا کاگ(حلق کا وہ گوشت جو تالو سے اندر کے رُخ پر لٹکتا ہے) بڑھ رہا ہو یا کھانسی کے مرض کی شکایت ہو تودار چینی باریک پیس کر انگوٹھے سے صبح کاگ پر لگائیں اور لار ٹپکا دیں‘اس سے کاگ کا بڑھنا اور کھانسی کی شکایت ختم ہو جائے گی۔پیٹ دردکیلئےپیٹ دردکا مسئلہ ہو تو دار چینی اور ہینگ‘ہر ایک (باقی صفحہ59)(بقیہ:بدہضمی‘ قبض‘ گیس اور پوشیدہ امراض!) چوتھائی چمچ ملا کر پیش لیں۔پھر ایک گلاس پانی میں ملا کر ابال کر ٹھنڈا کر لیں۔اب اس کے تین چمچ ایک گلاس میں پانی میں روزانہ ملا کر پینے سے پیٹ درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔سردرد سے چھٹکارا:سر درد ایک ایسا مرض ہے جس میں تقریباً ہر دوسرا شخص مبتلا ہے۔اس سے نجات پانے کے لئے مختلف ادویات استعمال کی جاتی ہیں اور اکثر لوگ ان ادویات کے عادی ہو جاتے مگر اس کے باوجود بھی مستقل آرام نہیں ملتا۔اس مرض کا علاج بھی دار چینی میں موجود ہے۔حسب ضرورت دار چینی پیس کر تھوڑا سا پانی ملا کر اس کا لیپ پیشانی پر لگا لیں‘ ان شاءاللہ سر درد کی شکایت رفع ہو جائے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں