Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

قہوہ پئیں اورجسمانی دردوں سے نجات پائیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

سردیاں شرو ع ہو رہی ہیں، اس موسم میں جہاں ٹھنڈ لگنا، نزلہ زکام اور ایسی بیماریاں ہوتی ہیں ان کے ساتھ بڑی عمر کے افراد کو جوڑوں میں درد کا مسئلہ بھی شروع ہو جاتا ہے۔ ایک قہوہ بتاتا ہوں جو گرمی کی شدت کو کم کرنے کے ساتھ جوڑوں کے دردوں کے لئے بے حد مفید ہے۔میری والدہ کے جسم میں جگہ جگہ اور جوڑوں میں درد رہتا تھا جو کہ سردیوں میں بڑھ جایا کرتا،اس کے لئے میںنے انہیں ایک ٹوٹکہ استعمال کروایا ، جس سے انہیں بہت سکون ملا اور دردوں سے نجات ملی۔اس سے پورے جسم کو امراض کے خلاف قوت مدافعت ملتی ہے۔ ٹوٹکہ یہ ہے، ھو الشافی:دھماسہ ایک جڑی بوٹی ہے جو کسی بھی پنساری سے مل جاتی ہے۔اس کو ایک چمچ کے بقدر ڈیڑھ کپ پانی میں ابالیں۔ایک کپ رہ جائے تو چسکی چسکی یہ قہوہ پئیں۔ میٹھا ملانا چاہیں تو ملا سکتے ہیں۔میری والدہ نے یہ قہوہ چند دن استعمال کیا ان کی جسمانی دردیں اور جوڑوں کے دردکا خاتمہ ہوگیا، جو ادویات استعمال کرتی تھیں ان سے نجات مل گئی۔ ایک کپ روزانہ پینے سے دردوں کی شکایت ختم ہو جائے گی، استعمال کریں اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ایک ٹوٹکہ خراب گلہ ٹھیک کرنے کے لئے ہے۔ ھوالشافی :میٹھا سوڈا اور نمک پانی میں ملا کر ہلکا گرم کرلیں۔ رات سونے سے پہلے اس سے غرارے کریں۔گلے کی تکلیف ختم ہو گی، ٹانسلز والوں کو بھی اس سے بہت فائدہ ہوگا۔ ہمارے گھر میں سب کو کھانسی اور گلہ خراب تھا ہم نے دو سے تین دن اسی سے غرارے کیے جس سے پورے گھر والوں کے گلے کی سوزش اور کھانسی ختم ہو گئی۔

(اویس ، گجرات)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 786 reviews.