Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ہاتھوں میں شفائی نور بھر ئیے، جہاں پھیریں شفاء!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کے جان مال اور وقت میں برکت عطا فرمائے اوراس عظیم خدمت خلق کے بدلے اپنی شایان شان جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین۔کسی بھی جسمانی بیماری کے لئے میرے پاس ایک روحانی عمل ہےجو کہ میرا آزمودہ ہے، سو فیصد نفع بخش ہے۔ یہ عمل میری طرف سے عبقری قارئین کو ہدیہ ہے۔مجھے پر اس عمل کا کمال تب کھلا جب میں ایک سفر میں تھا اور سفر بھی بہت طویل تھا، اس دوران میری ٹانگ میں درد شروع ہو گیا، اس سے پہلے بھی میں اس تکلیف گزر چکا تھا، اور طبی علاج سے اس میں افاقہ ہوا تھالیکن اب سفر میں اچانک یہ درد شروع ہو گیا۔ یہ عرق النساء کا بہت تکلیف دہ درد تھا جو کولہے ست شروع ہو کر پوری ٹانگ میں جاتا ہے۔ میںنےاللہ سے دعا کی کہ یا اللہ تو مسافر پر بہت مہربان ہوتاہے، میری یہ تکلیف دور کر دے، میر ی آنکھوں سے درد کی وجہ سے آنسو بہہ رہے تھےاورمیں دعا کر رہا تھا کہ یا اللہ مدد فرما، اللہ  کی طرف سے مجھے یہی عمل یاد آیا جو کسی نے مجھے بتایا تھا۔میںنے خود کو یہ دم کیا، فوری درد ختم ہو گیا۔پھر باقی سفر سکون سے مکمل کیا اور گھر آکر چند دن مسلسل یہی دم کیا اس کی برکت سے میری یہ بیماری مکمل طور پر ختم ہوگئی ۔دم کا طریقہ یہ ہے کہ تین مرتبہ تیسرا کلمہ  سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ اور اول آخر ایک مرتبہ سورہ حشر پڑھیں اور دونوں ہاتھوں پر پھونک کر پورے جسم پر ہاتھ پھیر لیں یا جس جگہ مرض کا اثر ہے وہاں ہاتھ پھیریں۔میں یہ دم کر کے اپنے ہاتھوں پر پھونک مار کر کولہے سے لے کر پاؤں کے پنجوں تک ہاتھ پھیرتا تھا کیونکہ شاٹیکا یعنی عرق النساء کا درد اسی جگہ ہوتا ہے۔چند دن یہی عمل کیا الحمد للہ مرض ختم ہوگیا۔ اس دم کو کسی بھی مرض کے لئے کیا جا سکتا ہے،اگر صبح و شام کریں تو زیادہ اچھا ہے ورنہ ایک ٹائم بھی کافی ہے۔ ان شاء اللہ دس پندرہ دن کرنے سے مرض کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔

یار افضل ، کوہاٹ

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 781 reviews.