Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کینسر کے مرض کا کالے دانوں سےآزمودہ علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے ایک عزیز تھے جو کافی عرصہ سے دماغی مرض کا شکار تھے۔ادویات وغیرہ استعمال کر رہے تھے مگر مستقل طور پر شفاء نہ مل پارہی تھی۔اس شعبہ کے ایک اسپشلسٹ ڈاکٹر سے معائنہ کروایا تو انہوں نے کچھ ٹیسٹ وغیرہ لکھ کر دئیے‘ جب رپورٹ آئی تو ڈاکٹر نے دیکھنے کے بعد بتایا کہ آپ دماغی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کا علاج آپریشن ہے۔وہ بیچارہ پریشان ہوکر میرے پاس آیا اور افسردہ لہجے میں اپنے مسئلہ کے بارے میںبتانے لگا۔میں نے اسے تسلی دیتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث سنائی کہ’’کلونجی میں موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہے‘‘بس آپ اس بات پر یقین کرلو‘ طریقہ میں بتاتا ہوں‘ ان شاءاللہ بیماری سے نجات مل جائے گی۔انہوں نے میری طرف چونک کر دیکھا ۔میں نے انہیں بتایا کہ آپ کا علاج مہنگے‘مشکل یا پیچیدہ نسخہ کے بجائے  روغن کلونجی سے کروں گا ‘ انہوں نے حامی بھرلی۔میں نے ان کے لئے خود روغن کلونجی خریدا اور انہیں پتی والے قہوہ بنا کراس میں گیارہ قطرے روغن کلونجی کےملا کر صبح و شام پلاتا رہا۔چار چار چھوٹی بوتلوں کا کورس اسی ترتیب سے مکمل کیا‘اس کی طبیعت میں بہتری آتی رہی مگر اس دوران انہوں نے چند بار دودھ والی چائے استعمال کی جس وجہ سے ان کے سینہ میں سوجن ہو گئی جس وجہ سے وہ پریشان بھی ہو گئے۔جب مجھے انہوں نے اس متعلق بتایا تو میں نے انہیں چائے پینے سے منع کرد یا کہ کسی بھی صورت میں دودھ والی چائے نہ پئیں۔انہوںنے میری اس بات پر عمل کیا اور مذکورہ بالا نسخہ استعمال کرتے رہے جس سے کچھ عرصہ بعد انہیں دماغی کینسر سے نجات مل گئی اور وہ بالکل ٹھیک ہو گئےاور سینہ کا مسئلہ بھی حل ہو گیا۔

نوٹ:بےشمار حکیموں کے تجربات سنے ہیں کہ دماغی امراض میں دوران علاج دودھ والی چائے پینے سے مریض ٹھیک ہونے کی بجائے مزید بیمار ہو جاتا ہے۔ لہٰذا کینسر سے بیمار مریض کو دودھ والی چائے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میرے ایک عزیز تھے جو کافی عرصہ سے دماغی مرض کا شکار تھے۔ادویات وغیرہ استعمال کر رہے تھے مگر مستقل طور پر شفاء نہ مل پارہی تھی۔اس شعبہ کے ایک اسپشلسٹ ڈاکٹر سے معائنہ کروایا تو انہوں نے کچھ ٹیسٹ وغیرہ لکھ کر دئیے‘ جب رپورٹ آئی تو ڈاکٹر نے دیکھنے کے بعد بتایا کہ آپ دماغی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کا علاج آپریشن ہے۔وہ بیچارہ پریشان ہوکر میرے پاس آیا اور افسردہ لہجے میں اپنے مسئلہ کے بارے میںبتانے لگا۔میں نے اسے تسلی دیتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث سنائی کہ’’کلونجی میں موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج ہے‘‘بس آپ اس بات پر یقین کرلو‘ طریقہ میں بتاتا ہوں‘ ان شاءاللہ بیماری سے نجات مل جائے گی۔انہوں نے میری طرف چونک کر دیکھا ۔میں نے انہیں بتایا کہ آپ کا علاج مہنگے‘مشکل یا پیچیدہ نسخہ کے بجائے  روغن کلونجی سے کروں گا ‘ انہوں نے حامی بھرلی۔میں نے ان کے لئے خود روغن کلونجی خریدا اور انہیں پتی والے قہوہ بنا کراس میں گیارہ قطرے روغن کلونجی کےملا کر صبح و شام پلاتا رہا۔چار چار چھوٹی بوتلوں کا کورس اسی ترتیب سے مکمل کیا‘اس کی طبیعت میں بہتری آتی رہی مگر اس دوران انہوں نے چند بار دودھ والی چائے استعمال کی جس وجہ سے ان کے سینہ میں سوجن ہو گئی جس وجہ سے وہ پریشان بھی ہو گئے۔جب مجھے انہوں نے اس متعلق بتایا تو میں نے انہیں چائے پینے سے منع کرد یا کہ کسی بھی صورت میں دودھ والی چائے نہ پئیں۔انہوںنے میری اس بات پر عمل کیا اور مذکورہ بالا نسخہ استعمال کرتے رہے جس سے کچھ عرصہ بعد انہیں دماغی کینسر سے نجات مل گئی اور وہ بالکل ٹھیک ہو گئےاور سینہ کا مسئلہ بھی حل ہو گیا۔نوٹ:بےشمار حکیموں کے تجربات سنے ہیں کہ دماغی امراض میں دوران علاج دودھ والی چائے پینے سے مریض ٹھیک ہونے کی بجائے مزید بیمار ہو جاتا ہے۔ لہٰذا کینسر سے بیمار مریض کو دودھ والی چائے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 775 reviews.