محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!گزشتہ چند سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں ‘ اس میں شائع ہونے والے ٹوٹکوں سے بہت فوائد ملے ہیں۔آپ کی بے حد شکر گزار ہوں۔میرا بیٹا جس کی عمر 18 سال ہو چکی تھی مگر اس کے باوجود بھی وہ اکثر بستر پر پیشاب کر دیتا تھا۔کافی علاج کروا یا مگر شفاء نہ ملی۔آپ کا بتایا ہوا ٹوٹکہ استعمال کروانے سے الحمدللہ اس کے بچپن کا یہ روگ ختم ہو گیا ‘اس نے بستر پر بیشاب کرنا بند کر دیا۔ٹوٹکہ یہ ہے کہ چند عناب کے دانے لے کر گٹھلیوں سمیت پیس کر ایک چمچ پانی کے ہمراہ استعمال کروائیں اور شفاء پائیں۔(یاسمین طارق‘ ہری پور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں