Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کرنسی نوٹ جسم پر پھیرا ‘بیماریاں ختم‘صحت بحال

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں ہر شب جمعہ آپ کی روحانی محفل باقاعدگی سے سنتی ہوں جس کی برکت سے زندگی میں پیش آنے والی الجھنوں ‘مشکلات اور بیماریوں سے چھٹکارا ملتا ہے۔چند سال قبل میری بیٹی کے چہرے پر بدنما نشان بن گئے۔ان کے خاتمہ کے لئے علاج معالجہ کرنے کی کوشش کی مگر فائدہ نہ ہوا۔اس کا حل بھی آپ کی روحانی محفل کے ذریعہ ہی ملا۔ان دنوں آپ نے ایک عمل کے بارے میں فرمایا کہ چہرے پر کسی بھی قسم کے نشانات ہوں تو روزانہ حسب استطاعت پیسے چہرے اور جسم پر پھیر لیں ‘ اس عمل کو روزانہ کریں ۔تھوڑے عرصہ بعد یہ پیسے کسی مستحق کو صدقہ کر دیں تو ان شاءاللہ چہرے پر موجود نشانات اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور بیماری ہے تو وہ بھی ختم ہو جائے گی۔میں نے اس عمل کو اپنی بیٹی پر آزمایا تو تھوڑے ہی عرصہ میں اس کے چہرے سے نشانات بالکل ختم ہو گئے اور چہرہ صاف و شفاف ہو گیا۔ نظر کی کمزوری دور میری دونوں بیٹیوں کی نظر کمزور ہے‘انہیں عینک لگی ہوئی ہے‘نظر کی کمزوری کی وجہ سے پڑھائی میں بھی دشواری ہوتی تھی۔ان کی آنکھوں پر روزانہ حسب استطاعت نوٹ پھیرنا شروع کیے اور انہیں علیحدہ رکھ لیتی۔پھر چند دنوں بعد یہ نوٹ کسی مستحق کو دے دئیے۔اللہ کا شکر ہے نظر کافی بہتر ہو چکی ہے‘عینک کا نمبر بھی کم ہو ا ہے اور مزید بہتری بھی ہو رہی ہے۔ بیٹیاں جس سکول میں پڑھتی ہیں وہاں اکثر دکھیاری مائوں سے ملاقات ہوتی ہے‘انہیں عبقری رسالہ کے بارے میں اس میں شائع ہونےوالے وظائف کے بارے میں بتاتی ہوں جس سےانہیں بہت فائدہ ہوتا ہے اور وہ دعائیں دیتی ہیں۔

مسز اصغر‘راولپنڈی

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 763 reviews.