محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جوانی کی عمر میں ہی دماغی کمزوری کا شکار ہو چکی تھی‘بال بھی کمزور ہو کر جھڑنا شروع ہو چکے تھے۔چہرے کا رنگ بھی سیاہ ہوتا جا رہا تھا۔اپنی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ پریشان تھی ‘ ادویات اور مختلف طریقہ علاج کر کے آزما لیے مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔اس کے علاوہ جب سردی کا موسم شروع ہو رہا ہوتا تو نزلہ و زکام شروع ہو جاتا ‘ جیسے جیسے موسم سرد ہوتا یہ مرض شدت اختیار کر لیتا۔ان بیماریوں کے بارے میں سوچ کر مزید صحت خراب ہوتی جارہی تھی مگر علاج کہیں سے بھی نہ مل رہا تھا۔ایک مرتبہ عبقری یوٹیوب چینل پر آپ کا ویڈیو کلپ دیکھا جس میں آپ نے موسمی وبائی اور مختلف امراض سے نجات و حفاظت کے لئےبادام کے تیل کے دس دس قطرے دودھ میں ڈال کر سونے سےپہلے پی لیں تو یہ تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ان دنوں میں نے یہ نسخہ دودھ کے بجائے پانی میں ملا کر استعمال کیا اور اس پر مزید 3بار درود شفاء جو سوا ارب درود پاک چلہ میں پڑھا جاتا ہے‘اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ بِعَدَدِ کُلِّ دَاءٍ وَدَوَاءٍ وَّ بَا رِکْ وَسَلِّمْ اور تین بار آب زمزم پینے والی دعا اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أسْئَلُكَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّ رِزْقًا وَّاسِعًا وَّشِفَاءً مِّنْ کُلِّ دَاءٍ پڑھ کردم کرکے پینا شروع کر دیا۔چند دن کے استعمال سے ہی اس نسخہ سے افاقہ ہونا شروع ہو گیا۔میری خوشی کی انتہا نہ تھی۔میں متواتر یہ نسخہ استعمال کرتی رہی جس سےمیری دماغی کمزوری ختم ہوئی،بالوں کا جھڑنا رک گیا اور پیشانی کے دونوں طرف سے بال بہت کم ہوچکے تھے وہ بھی دوبارہ واپس آگئے اور بال گھنے ہو گئے۔ چہرہ کا رنگ بھی نکھر گیا۔ اس بار مجھے سردی میں نہ تو نزلہ ہوا نہ زکام نہ کھانسی ورنہ ناک صاف کرکر کے سرخ ہوجاتا تھا۔(صائمہ‘لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں