Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ٹوٹتا گھر بچانا ہے کوئی عمل بتا دیں...مجھے طلاق جیسی لعنت سے بچا لیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہت امید سے آپ کو خط لکھ رہی ہوں۔ میرے شوہر بہت اچھے انسان ہیں میرے ساتھ ان کی بہت بنتی تھی لیکن کسی حاسدنے ان کی ایسی ذہن سازشی کی ہے کہ وہ مجھے اپنا دشمن سمجھتے ہیں ،  انہوںنے مجھے گھر سے نکال دیا ہے اور نہ مجھ سے رابطہ کرتے ہیں اور نہ لینے آتے ہیں۔ سب کہتے ہیں اب تم طلاق لے کراپنی جان چھڑوا لو لیکن میں ایسا کبھی نہیں  کروں گی۔ میں بہت جگہوں پر گئی لاکھوں روپے دیے پر فائدہ نہیں ہوا ، مجھے بس کسی بھی طرح اپنا گھر بسانا ہے، خدا شاہد ہے میں اپنے خاوند کے ساتھ مخلص ہوں ، مجھے عزت والی پاک صاف زندگی گزارنی ہے ، مجھے عمل بتائیے کہ میرے شوہر میری طرف توجہ کریں اور ان کا دل نرم ہو جائے ۔آپ جو بھی عمل بتائیں گے میں دن رات ایک کردوں گی اور پڑھائی کروں گی ، مجھے اپنا گھر بسانا ہے ، مجھے طلاق جیسی لعنت سے بچا لیں ۔(ح، ا)

جواب: آپ کسی بھی وقت جائے نماز پر بیٹھ کر تصور کریں کہ آپ کے شوہر آپ کے سامنے بیٹھے ہیں اور آپ ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر دھیان سے درود پاک اَللّٰهُــمَّ صَّــلِ عَــلٰى مُحَمَّــدٍ وَ آلِ مُحَمَّــد  پڑھیں اور ہر درود پاک پڑھنے کے ساتھ یہ تصور کریں کہ اس کا نور آپ کے شوہر کے دل میں داخل ہو کر نفرتیں کدورتیں دھو رہا ہے۔ چند دن ایسا کریں شوہر آپ کی محبت میں بے چین ہو جائے گا اور خود صلح کے لئے آئے گا‘ ان شاءاللہ۔









Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 754 reviews.