Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

جھوٹا کیس اور عدالتوں کے چکر!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میرے خلاف عدالت میں کیس چل رہا ہے جبکہ میں بالکل بے گناہ ہوں۔مخالفین نے جھوٹا کیس کروایا ہےاور مجھے گرفتار کروانے کی کوشش بھی کی جار ہی ہے۔ اس کیس کی وجہ سے میں  عدالتوں میں ذلیل ہو رہا ہوں ، کبھی لگتا ہے میرا وکیل ہی مخالفین کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ مجھے بہت پریشان کیا جار ہاہے ، کوئی ایسا عمل یا نقش دیجئے جوجلد میرا مسئلہ حل کر دے ‘کیس کا فیصلہ میرے حق میں آ جائےاور ظالم جھکنے پر مجبور ہو جائیں ۔ بہت پریشان ہوں ، میری مدد کریں۔ (ش ،و ، فیصل آباد )

 جواب: آپ کو عملیات کا بہت طاقتور نقش دیتا ہوں اگر آپ بے گناہ ہیں اور ظالم نے آپ کو بے جا ستایا ہوا ہے تو یہ نقش آپ کی قسمت کو اچانک بدل دے گا اور آپ کو دنیا کا انوکھا نظام ملے گا اور آپ تمام مجبوریوں سے نکل جائیں گے۔ نقش کا طریقہ یہ ہے کہ کاغذ پر ایک چار کونوں والا خانہ بنائیں اور ہر کونے پر" یَا وَلِیُّ " لکھیں اور درمیان میں اپنی حاجت لکھ کر اس نقش کو لپیٹ کر دھاگے سے کسی درخت کے ساتھ لٹکا دیں ،جہاں یہ ہوا سے ہلتا رہے کیس کا فیصلہ آپ کے حق میں ہو گا ۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 753 reviews.