Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

یہ پھل کھائیںتا عمر جوانی کا لطف اٹھائیں!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

جاپانی پھل جسے بعض علاقوں میں’’املوک‘‘بھی کہا جاتا ہے‘ یہ پھل شہد جیسے ذائقہ کے ساتھ ساتھ بے شمار فوائد کا حامل ہے۔یہ پھل کیلوریز‘ منرلز ‘ کیلشیم‘ فاسفورس اور مختلف وٹامنز سے بھر پور ہے۔ مختلف بیماریوں اور کمزوری کی صورت میں ڈاکٹر وٹامانز سی کی گولیاں تجویذ کرتے ہیں‘ مگراملوک میں وٹامنز سے سی کثیرتعداد میں موجود ہوتا ہے جس کے استعمال سےکمزوری کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے اور وٹامنز سی کی کمی بھی دور ہو جاتی ہے۔

لا علاج بیماریوں کا مفید علاج

یہ پھل دانتوں کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہے ‘ اس کے استعمال سے دانت مضبوط ہو جاتے ہیں۔یہ دانتوں کے امراض کے لئے بے حد مفیدہے ۔اگر وٹامن سی کی کمی ہو جائےتو دانت اور مسوڑھے کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔مسوڑھے مزید پلپلے ہو جاتے ہیں اور ان سےخون بہنے لگتا ہے۔ایسی صورت حال سے بچنے کے لئےجاپانی پھل(املوک )کا استعمال بہت فائدہ مند ہے ۔وٹامن سی مختلف امراض سے لڑنے میں اور جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں فائبر اور پانی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو قبض کے لئے نہایت مفید ہےاور قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔ اس کا روزانہ استعمال قبض اور کینسر کے خطرات کو کم کردیتا ہے جبکہ آنتوں کے زخم، السر اور چھوٹی آنت کے السر میں بھی یہ پھل نہایت مفید ہے۔ معدے میں تیزابیت اور پیٹ کے مختلف امراض میں دوا کے ساتھ ساتھ اس پھل کا استعمال مرض کو جلد دور کرتا ہے۔ 

قلبی امراض سے حفاظت

دل کی بیماری سے ہر سال تقریباً 9 ملین لوگ مر جاتے ہیں۔ خوش قسمتی سے دل کی بیماری کے خطرے کے عوامل کو کم کرنا ممکن ہے۔دل کی صحت کو بڑھانے میں مدد کرنے اوراسے مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے جاپانی پھل(املوک ) میں غذائی اجزاء کا بہترین مجموعہ ہوتا ہے۔ اس میں اس کی بھرپور غذا کا استعمال دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

جوڑوں کے دردسے نجات

 جوڑوں کے امراض، ذیابیطس، کینسر ان سب کا تعلق دائمی ورم سے جوڑا جاتا ہے۔مگر ورم کش مرکبات سے بھرپور غذاؤں کا استعمال اس ورم کو کم کرکے امراض کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ جیسا کے اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ جاپانی پھل وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے ۔ایک عدد جاپانی پھل سے روزانہ درکار وٹامن سی کی 22 فیصد مقدار حاصل کی جاسکتی ہے۔تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ غذائی شکل میں وٹامن سی کا زیادہ استعمال ورم سے ہونے والی بیماریوں امراض قلب، مثانے کے کینسر اور ذیابیطس وغیرہ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

چہرے کی جھریوں اور داغ دھبوں سے نجات

جاپانی پھل جلد پر جھریوں ‘ بڑی عمر کی علامت داغ دھبوں کو روکنے میں مدد دیتا ہے اور انہیں ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔جاپانی پھل بڑھتے ہوئے وزن میں کمی کرتا ہے۔ جاپانی پھل موٹاپے کو بھی کم کرنے میں بے حد مفید ہے۔

حاملہ خواتین کیلئے بہترین غذا

حمل کے دوران بھی اس پھل کو غذائی پروگرام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ جاپانی پھل نہ صرف ماں کے لئے بلکہ بچے کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں شامل کیلشیئم اور فاسفورس جیسے نمکیات بچے کی ہڈیاں مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں موجود فولاد، حمل کے دوران، ماں میں خون کی کمی کی روک تھام کرتا ہے۔

املوک قوت مدافعت کو تقویت دیتا ہےاوریہ بچوں ‘ بوڑھوں‘ جوان ‘مردو عورت ہر کسی کے لئے مفید ہے۔

ثوبان خان‘ سوات

جاپانی پھل جسے بعض علاقوں میں’’املوک‘‘بھی کہا جاتا ہے‘ یہ پھل شہد جیسے ذائقہ کے ساتھ ساتھ بے شمار فوائد کا حامل ہے۔یہ پھل کیلوریز‘ منرلز ‘ کیلشیم‘ فاسفورس اور مختلف وٹامنز سے بھر پور ہے۔ مختلف بیماریوں اور کمزوری کی صورت میں ڈاکٹر وٹامانز سی کی گولیاں تجویذ کرتے ہیں‘ مگراملوک میں وٹامنز سے سی کثیرتعداد میں موجود ہوتا ہے جس کے استعمال سےکمزوری کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے اور وٹامنز سی کی کمی بھی دور ہو جاتی ہے۔لا علاج بیماریوں کا مفید علاجیہ پھل دانتوں کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہے ‘ اس کے استعمال سے دانت مضبوط ہو جاتے ہیں۔یہ دانتوں کے امراض کے لئے بے حد مفیدہے ۔اگر وٹامن سی کی کمی ہو جائےتو دانت اور مسوڑھے کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔مسوڑھے مزید پلپلے ہو جاتے ہیں اور ان سےخون بہنے لگتا ہے۔ایسی صورت حال سے بچنے کے لئےجاپانی پھل(املوک )کا استعمال بہت فائدہ مند ہے ۔وٹامن سی مختلف امراض سے لڑنے میں اور جلد صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں فائبر اور پانی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو قبض کے لئے نہایت مفید ہےاور قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔ اس کا روزانہ استعمال قبض اور کینسر کے خطرات کو کم کردیتا ہے جبکہ آنتوں کے زخم، السر اور چھوٹی آنت کے السر میں بھی یہ پھل نہایت مفید ہے۔ معدے میں تیزابیت اور پیٹ کے مختلف امراض میں دوا کے ساتھ ساتھ اس پھل کا استعمال مرض کو جلد دور کرتا ہے۔ قلبی امراض سے حفاظتدل کی بیماری سے ہر سال تقریباً 9 ملین لوگ مر جاتے ہیں۔ خوش قسمتی سے دل کی بیماری کے خطرے کے عوامل کو کم کرنا ممکن ہے۔دل کی صحت کو بڑھانے میں مدد کرنے اوراسے مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے جاپانی پھل(املوک ) میں غذائی اجزاء کا بہترین مجموعہ ہوتا ہے۔ اس میں اس کی بھرپور غذا کا استعمال دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔جوڑوں کے دردسے نجات جوڑوں کے امراض، ذیابیطس، کینسر ان سب کا تعلق دائمی ورم سے جوڑا جاتا ہے۔مگر ورم کش مرکبات سے بھرپور غذاؤں کا استعمال اس ورم کو کم کرکے امراض کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ جیسا کے اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ جاپانی پھل وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے ۔ایک عدد جاپانی پھل سے روزانہ درکار وٹامن سی کی 22 فیصد مقدار حاصل کی جاسکتی ہے۔تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ غذائی شکل میں وٹامن سی کا زیادہ استعمال ورم سے ہونے والی بیماریوں امراض قلب، مثانے کے کینسر اور ذیابیطس وغیرہ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔چہرے کی جھریوں اور داغ دھبوں سے نجاتجاپانی پھل جلد پر جھریوں ‘ بڑی عمر کی علامت داغ دھبوں کو روکنے میں مدد دیتا ہے اور انہیں ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔جاپانی پھل بڑھتے ہوئے وزن میں کمی کرتا ہے۔ جاپانی پھل موٹاپے کو بھی کم کرنے میں بے حد مفید ہے۔حاملہ خواتین کیلئے بہترین غذاحمل کے دوران بھی اس پھل کو غذائی پروگرام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ جاپانی پھل نہ صرف ماں کے لئے بلکہ بچے کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس میں شامل کیلشیئم اور فاسفورس جیسے نمکیات بچے کی ہڈیاں مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں موجود فولاد، حمل کے دوران، ماں میں خون کی کمی کی روک تھام کرتا ہے۔املوک قوت مدافعت کو تقویت دیتا ہےاوریہ بچوں ‘ بوڑھوں‘ جوان ‘مردو عورت ہر کسی کے لئے مفید ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 748 reviews.