Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

اڑتے جہاز میں پائلٹ کو ہارٹ اٹیک!پھر کیا ہوا؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ ہمیشہ آ پ کا ‘ آپ کی نسلوں کا مدد گار رہے ‘ خزانہ غیب سے ہر ضرورت پوری کرے‘ آپ کے بتائے روحانی اعمال اور دعائوںکی وجہ سے ہمیں اور ہماری نسلوں کو فیض ملتا رہے ۔ آمین۔ میں ایک سرکاری ادارے سے ریٹائر ہوں، ریٹائرمنٹ کے وقت جو رقم ملی، برکت والی تھیلی کا عمل کرنے کی وجہ سے اللہ نے ان پیسوں میں بہت برکت دی۔ اس رقم سے گھر کے کچھ اہم کام نمٹائے۔ میرا چھوٹا بیٹا پڑھنے کے لئے امریکا جانا چاہتا تھا مگر اتنے پیسے نہیں تھےلیکن برکت والی تھیلی پر 129 مرتبہ سورہ کوثر روزانہ پڑھنے کی برکت سے پتہ نہیں کیسے رقم جمع ہو گئی اور بیٹا امریکہ چلا گیا۔ بیٹے کے جانے سے تین ماہ پہلے میں دواخانے میں آپ کے اسسٹنٹ صاحب سے ملا انہوں نے مجھے اور میرے بیٹے کو استخارہ کر کے بتادیا کہ بچہ امریکہ چلا جائے گا اور آسانی ہو گی ۔ انہوںنے افحسبتم اور اذان والا عمل بچے کو بتایا اس نے دل لگا کر عمل کیا اور اللہ نے راہ بنائی ۔ جس دن اس کی فلائیٹ تھی، اس کی والدہ نے اس کے سامان پر اور اس کے ماتھے پر انگلی سے "کہف" لکھ دیا ، وہ جہاز میں بیٹھ گیا، ہم لوگ واپس گھر آ گئے تو ایک گھنٹے بعد اس نے فون کر کے بتایا کہ جہاز ابھی ائیر پورٹ سے فضا میں اڑا ہی تھا کہ پائلٹ کو ہارٹ اٹیک ہوا اور پندرہ منٹ بعد جہاز صحیح سلامت اتار لیا گیا ، اس طرح 725 لوگوں کی جان بچ گئی ۔ پھر دوسری ائیر لائن سے امریکہ روانہ ہوئے اور میرا بیٹا خیر ت سے امریکہ پہنچ گیا۔میرا بڑا بیٹا اور بہو پہلے سے امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔چھوٹا بیٹا اکثر امریکہ میں اپنی چیزیں رکھ کر بھول جاتا ہے،اس کی ماں یہاں کہف پڑھتی ہے وہاں چیز مل جاتی ہے۔اگر کبھی بیٹا دروازہ بند کر کے سو جائے تو اس کی بھابھی وہاں اور اس کی والدہ یہاں یہی عمل پڑھتی ہیں تو وہ گہری نیند سے اٹھ کر دروازہ کھول دیتا ہے۔ ایک دن میرا بڑابیٹا اپنی اہلیہ کے ساتھ رات کے وقت جا رہا تھا ، ابھی صبح ہونے میں دیر تھی تو اچانک گاڑی گھر سے 1 گھنٹہ دور ویران جگہ پر رک گئی، اس کی ماں کو یہاں اچانک پریشانی ہوئی، اس نے فون کر دیا تو بیٹے نے بتایا کہ راستے میں تھا کہ گاڑی خراب ہو گئی، اندھیرے میں کیا کروں سمجھ نہیں آرہا، اس کی والدہ نے فرشتوں کو سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ کر ہدیہ کی کہ میرے بیٹے کی مدد کریں ، ابھی دس منٹ ہوئے تھے کہ ایک انگریزعورت جو صبح ہونے سے پہلےسیر کرنے جا رہی تھی اس نے پوچھا کیا بات ہے، بیٹے نے بتایا کہ گاڑی نہیں چل رہی ، اس نے اپنی گاڑی کی بیٹری سے ان کی گاڑی سٹارٹ کر دی ، اس طرح وہ حفاظت سے گھر پہنچ گئے ۔

عارف لطیف ، لاہور

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 742 reviews.