Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

موسمی امراض کا علاج نمک سے کیجئے!طریقہ ہم بتاتے ہیں

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

بدلتے موسم کے تحفے

موسم بدلنا شروع ہو گیا ہے۔اس بدلتے ہوئے موسم نے آپ کی شخصیت کو مسخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ آپ بری طرح کھانس رہے ، چھینک رہےہیں اور خود کو مضحکہ خیز خیال کر رہے ہیں۔ آپ کی ناک خشک ہو چکی ہے اور آپ کا گلا متاثر ہے۔ یہ سب کچھ بدلتے موسم کے تحفے ہیں جو آپ کو آپ کےطرز زندگی کی وجہ سے ملے ہیں اور یہ موسم کی بے رحمی ہے جس نے آپ کو اس حال تک پہنچا دیا ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ آپ موسم سے لطف اندوز ہونے کے بجائے اس سےفرار حاصل کرتی پھریں۔ اصل خرابی وہی طرز زندگی کی ہے جس نےآپ کے چاروں طرف لاکھوں جرثومے پھیلائے ہیں۔ سورج کی تمازت ہوا میں کثافت وغیرہ یہ جر ثومے کم از کم چار گھنٹوں تک سورج کی دھوپ میںزندہ رہ سکتے ہیں۔یہ جراثیم آپ کی آنکھوں اور ناک کے آس پاس اپنا ٹھکانہ تلاش کر لیتے ہیں کیونکہ آپ کے چہرے کا یہ حصہ مرطوب ہوا کرتا ہے۔ اگر آپ ادھر اُدھر کے کاموں کے دوران اپنا ہاتھ اپنی آنکھوں اور ناک پر لگاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ جراثیم کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں اور یہیں سے ٹھنڈ کے اثرات شروع ہوتے ہیں اور آپ کو نزلہ زکام ہونےلگتا ہے۔ یہ کوئی ضروری نہیں ہے کہ ٹھنڈ کے اثرات کسی خاص موسم ہی میں ہوںلیکن اب یہی وہ موسم یا وقت ہوتا ہے جب آپ کو بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔نزلہ و زکام سے حفاظت کے لئے چند ضروری احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں ۔

صفائی کا خاص خیال رکھیں

صفائی: پورے گھر کی باقاعدگی کے ساتھ صفائی ہونی چاہئے۔خاص طور پر الیکٹرونک کے آلات کی مع کمپیوٹر کےاور ایسی صفائی کے لئے ویکیوم کلینز کا استعمال بہت مناسب ہوا کرتا ہے۔ اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہاکریں صابن سے یا کسی محلول سے جو جراثیم کش ہوں۔

مناسب غذا: وٹامنز اور منرلز سے بھر پور خوراک کا استعمال کریں۔ کیونکہ یہ غذائیں آپ کے جسم کے دفاعی نظام کو مزید طاقتور بناتی ہیں۔ وٹامن سی خاص طور پر بہت سود مند ہے۔

اپنے ہاتھوں سے اپنے چہرے کو بار بار چھونے سے پر ہیز کریں۔ خاص طور پر آنکھوں اورناک کو‘زیادہ دیر تک جاگنا بھی کوئی اچھی بات نہیںہے۔اپنے روزمرہ کے کام جلدی ختم کر لیا کریں تا کہ آ پ کو رات تک کام نہ کرنا پڑے اور آپ کی آنکھوں پر کسی قسم کا دبائو نہ ہو۔ 

دیسی ٹوٹکوں سے علاج

نزلہ چھینکوں کے ذریعے آپ کی ناک سے باہر آتا ہے اور چھینکوں ہی کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ اس کے جراثیم پھیلتے جاتے ہیں۔ ناک کے بند ہونے کی صورت میں یہ نزلہ آپ کو سر درد میں مبتلا کر دیتا ہے اور آپ کو اپنا پورا جسم بیماراور لوٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

عام طور پرڈاکٹر حضرات اینٹی بائیوٹک دے دیتے ہیں۔لیکن یہ دوائی نزلہ زکام کو روکنے کے لئے نہیںہوتیں۔ بلکہ اس احتیاط کے لئے ہوتی ہیں کہ آپ کہیں انفلوئنز اور نمونیا وغیرہ میں مبتلا نہ ہو جائیں۔ ڈاکٹری دواؤں کے علاوہ نزلہ زکام کے لئے چند دیسی دوائیں اور ٹوٹکے بھی استعمال کئے جاتے ہیں جو علاج کے طور پر مفید ثابت ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر:

طبی خصوصیات سے مالا مال جڑی بوٹی ’ملٹھی‘ زمانہ قدیم سے کھانسی کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔اگر گلا خراب ہے، سوزش کی شکایت ہے یا پھر بہت زیادہ کھانسی ہے تو ملٹھی کو چبانے سے آرام محسوس ہوگا۔

 غرارہ کرنا:دکھتے ہوئے گلے کے لئے یہ بہت عام اور مفید طریقہ ہے۔گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارہ کر لیں بلکہ ہو سکے تو پانی گرم کرتے ہوئے اس میں تھوڑی سی کچلی ہوئی ادرک بھی ڈال دیں۔ اس طرح آپ کو

 گلے کی تکلیف سے نجات مل جائے گی۔اتنا ہی نہیں بلکہ یہ ٹوٹکہ کھانسی کے لئے بھی مفید ہے۔ بہتر ہوگا کہ غرارے کے بعد بچے ہوئے گرم پانی کو پی جائیں۔ اگر بخار تیز ہو تو ایسی صورت میں پیشانی پرٹھنڈے پانی کی پٹی رکھی جاتی ہے۔ لیکن بہتر ہے کہ اس طریقہ کار پر ڈاکٹر کے مشورے کے بعد عمل کیا جائے۔معاشرتي تدابير: چھینکتے وقت اپنی ناک اور چہرے کو چھپالیں۔ اپنے تولیہ اور استعمال کی دوسری چیزیں کسی اور کو نہ دیں اور نہ ہی دوسرے کی کوئی استعمال شدہ چیز استعمال کریں۔ گفتگو کرتے وقت دوسروں سے تھوڑے فاصلے پر رہیں۔

شائستہ فاروق‘سیالکوٹ

بدلتے موسم کے تحفےموسم بدلنا شروع ہو گیا ہے۔اس بدلتے ہوئے موسم نے آپ کی شخصیت کو مسخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ آپ بری طرح کھانس رہے ، چھینک رہےہیں اور خود کو مضحکہ خیز خیال کر رہے ہیں۔ آپ کی ناک خشک ہو چکی ہے اور آپ کا گلا متاثر ہے۔ یہ سب کچھ بدلتے موسم کے تحفے ہیں جو آپ کو آپ کےطرز زندگی کی وجہ سے ملے ہیں اور یہ موسم کی بے رحمی ہے جس نے آپ کو اس حال تک پہنچا دیا ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ آپ موسم سے لطف اندوز ہونے کے بجائے اس سےفرار حاصل کرتی پھریں۔ اصل خرابی وہی طرز زندگی کی ہے جس نےآپ کے چاروں طرف لاکھوں جرثومے پھیلائے ہیں۔ سورج کی تمازت ہوا میں کثافت وغیرہ یہ جر ثومے کم از کم چار گھنٹوں تک سورج کی دھوپ میںزندہ رہ سکتے ہیں۔یہ جراثیم آپ کی آنکھوں اور ناک کے آس پاس اپنا ٹھکانہ تلاش کر لیتے ہیں کیونکہ آپ کے چہرے کا یہ حصہ مرطوب ہوا کرتا ہے۔ اگر آپ ادھر اُدھر کے کاموں کے دوران اپنا ہاتھ اپنی آنکھوں اور ناک پر لگاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ جراثیم کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں اور یہیں سے ٹھنڈ کے اثرات شروع ہوتے ہیں اور آپ کو نزلہ زکام ہونےلگتا ہے۔ یہ کوئی ضروری نہیں ہے کہ ٹھنڈ کے اثرات کسی خاص موسم ہی میں ہوںلیکن اب یہی وہ موسم یا وقت ہوتا ہے جب آپ کو بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔نزلہ و زکام سے حفاظت کے لئے چند ضروری احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں ۔صفائی کا خاص خیال رکھیںصفائی: پورے گھر کی باقاعدگی کے ساتھ صفائی ہونی چاہئے۔خاص طور پر الیکٹرونک کے آلات کی مع کمپیوٹر کےاور ایسی صفائی کے لئے ویکیوم کلینز کا استعمال بہت مناسب ہوا کرتا ہے۔ اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہاکریں صابن سے یا کسی محلول سے جو جراثیم کش ہوں۔مناسب غذا: وٹامنز اور منرلز سے بھر پور خوراک کا استعمال کریں۔ کیونکہ یہ غذائیں آپ کے جسم کے دفاعی نظام کو مزید طاقتور بناتی ہیں۔ وٹامن سی خاص طور پر بہت سود مند ہے۔اپنے ہاتھوں سے اپنے چہرے کو بار بار چھونے سے پر ہیز کریں۔ خاص طور پر آنکھوں اورناک کو‘زیادہ دیر تک جاگنا بھی کوئی اچھی بات نہیںہے۔اپنے روزمرہ کے کام جلدی ختم کر لیا کریں تا کہ آ پ کو رات تک کام نہ کرنا پڑے اور آپ کی آنکھوں پر کسی قسم کا دبائو نہ ہو۔ دیسی ٹوٹکوں سے علاجنزلہ چھینکوں کے ذریعے آپ کی ناک سے باہر آتا ہے اور چھینکوں ہی کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ اس کے جراثیم پھیلتے جاتے ہیں۔ ناک کے بند ہونے کی صورت میں یہ نزلہ آپ کو سر درد میں مبتلا کر دیتا ہے اور آپ کو اپنا پورا جسم بیماراور لوٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔عام طور پرڈاکٹر حضرات اینٹی بائیوٹک دے دیتے ہیں۔لیکن یہ دوائی نزلہ زکام کو روکنے کے لئے نہیںہوتیں۔ بلکہ اس احتیاط کے لئے ہوتی ہیں کہ آپ کہیں انفلوئنز اور نمونیا وغیرہ میں مبتلا نہ ہو جائیں۔ ڈاکٹری دواؤں کے علاوہ نزلہ زکام کے لئے چند دیسی دوائیں اور ٹوٹکے بھی استعمال کئے جاتے ہیں جو علاج کے طور پر مفید ثابت ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر:طبی خصوصیات سے مالا مال جڑی بوٹی ’ملٹھی‘ زمانہ قدیم سے کھانسی کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔اگر گلا خراب ہے، سوزش کی شکایت ہے یا پھر بہت زیادہ کھانسی ہے تو ملٹھی کو چبانے سے آرام محسوس ہوگا۔ غرارہ کرنا:دکھتے ہوئے گلے کے لئے یہ بہت عام اور مفید طریقہ ہے۔گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارہ کر لیں بلکہ ہو سکے تو پانی گرم کرتے ہوئے اس میں تھوڑی سی کچلی ہوئی ادرک بھی ڈال دیں۔ اس طرح آپ کو(باقی صفحہ 59)(بقیہ :موسمی امراض کا علاج نمک سے کیجئے!طریقہ ہم بتاتے ہیں) گلے کی تکلیف سے نجات مل جائے گی۔اتنا ہی نہیں بلکہ یہ ٹوٹکہ کھانسی کے لئے بھی مفید ہے۔ بہتر ہوگا کہ غرارے کے بعد بچے ہوئے گرم پانی کو پی جائیں۔ اگر بخار تیز ہو تو ایسی صورت میں پیشانی پرٹھنڈے پانی کی پٹی رکھی جاتی ہے۔ لیکن بہتر ہے کہ اس طریقہ کار پر ڈاکٹر کے مشورے کے بعد عمل کیا جائے۔معاشرتي تدابير: چھینکتے وقت اپنی ناک اور چہرے کو چھپالیں۔ اپنے تولیہ اور استعمال کی دوسری چیزیں کسی اور کو نہ دیں اور نہ ہی دوسرے کی کوئی استعمال شدہ چیز استعمال کریں۔ گفتگو کرتے وقت دوسروں سے تھوڑے فاصلے پر رہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 741 reviews.