Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

سگے بیٹے پربندشیں لگوانے والی دکھی ماں!....آئیں بندش لگوائیں !(قسط نمبر14)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2024ء

کاشی ناتھ ‘آکاش بنگالی ‘کوکا پنڈت جیسےنام نہاد عاملوں کی چھٹی ‘ گھر بیٹھے اپنا مقصد بالکل مفت حاصل کیجئے!

 

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میرے بچوں پر برائیوں کا بہت اثر ہے ۔ بڑا بیٹا چوری، بدکاری ہر غلط کام کرتا ہے‘ اپنی بیوی سے بد زبانی کرتا اوراسے مارتا ہے‘چھوٹا بیٹا بھی غلط راستے پر چل پڑا ہے۔ ان کی ہر برائی پر بندش لگا دیں ۔سیگریٹ سے لے کر شراب کے نشے تک ہر نشے پر ، ان کے برے دوستوں پر، ان کی بد زبانی پر ، چوری بدکاری پر اور ان کے تمام گندے راستے بند کردیں۔ نیٹ کے نشے میں مبتلا ہیں آنکھوں کے گناہ میں مبتلا ہیں، نظر میں حیا نہیں ہے، نا محرم عورتوں کو دیکھ کر بد نگاہی کرتے ہیں ، براہ مہربانی ان سب پر بندش لگا دیں تا کہ یہ گناہوں کی زندگی سے نکل آئیں۔(ش،ب، ڈیرہ اسماعیل خان) 

عمل:آپ اپنے بیٹوں کی نیت سے روزانہ یَاخَافِضُ یَاقَادِرُ 121 مرتبہ پڑھ کر مرغی یا بڑے جانور کے گوشت کے ایک ٹکڑے پر دم کر کے چیل کوؤں کو ڈال دیں۔چند دن نہ گزریں گے کہ آپ کو اس عمل کی طاقت اور تاثیر نظر آنا شروع ہو جائے گی اور آپ کے بیٹوں کی تمام بری عادتوں اور گناہوں پر بندش لگ جائے گی اور انہیں نیک کاموں کی طرف رغبت ہونے لگے گی۔یہ عمل آپ ہر حالت میں کرسکتے ہیں۔یقین اور مستقل مزاجی شرط ہے۔

عمل کا ہدیہ:اس عمل کے چالیس دن بعد حسب توفیق  مٹھائی لے کر اس پر اول و آخر درود پاک کے ساتھ چند باریہی دو اسم پڑھ کر تقسیم کر دیں۔اس عمل کا ثواب حضرت جعفر طیارؓاور حضورﷺ کے گھرانے(حضورﷺ کی بیویاں‘بیٹیاں‘بیٹے‘ داماد‘ نواسے‘ نواسیاں رضی اللہ عنہم) کی اروح مبارک کو ہدیہ کردیں۔

نوٹ:یہ ہدیہ صرف ایک بار دینا ہے۔

قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور پیدائشی تاریخ‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو اپنے خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔ قارئین! اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیںمگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔ 

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم! میرے بچوں پر برائیوں کا بہت اثر ہے ۔ بڑا بیٹا چوری، بدکاری ہر غلط کام کرتا ہے‘ اپنی بیوی سے بد زبانی کرتا اوراسے مارتا ہے‘چھوٹا بیٹا بھی غلط راستے پر چل پڑا ہے۔ ان کی ہر برائی پر بندش لگا دیں ۔سیگریٹ سے لے کر شراب کے نشے تک ہر نشے پر ، ان کے برے دوستوں پر، ان کی بد زبانی پر ، چوری بدکاری پر اور ان کے تمام گندے راستے بند کردیں۔ نیٹ کے نشے میں مبتلا ہیں آنکھوں کے گناہ میں مبتلا ہیں، نظر میں حیا نہیں ہے، نا محرم عورتوں کو دیکھ کر بد نگاہی کرتے ہیں ، براہ مہربانی ان سب پر بندش لگا دیں تا کہ یہ گناہوں کی زندگی سے نکل آئیں۔(ش،ب، ڈیرہ اسماعیل خان) عمل:آپ اپنے بیٹوں کی نیت سے روزانہ یَاخَافِضُ یَاقَادِرُ 121 مرتبہ پڑھ کر مرغی یا بڑے جانور کے گوشت کے ایک ٹکڑے پر دم کر کے چیل کوؤں کو ڈال دیں۔چند دن نہ گزریں گے کہ آپ کو اس عمل کی طاقت اور تاثیر نظر آنا شروع ہو جائے گی اور آپ کے بیٹوں کی تمام بری عادتوں اور گناہوں پر بندش لگ جائے گی اور انہیں نیک کاموں کی طرف رغبت ہونے لگے گی۔یہ عمل آپ ہر حالت میں کرسکتے ہیں۔یقین اور مستقل مزاجی شرط ہے۔عمل کا ہدیہ:اس عمل کے چالیس دن بعد حسب توفیق  مٹھائی لے کر اس پر اول و آخر درود پاک کے ساتھ چند باریہی دو اسم پڑھ کر تقسیم کر دیں۔اس عمل کا ثواب حضرت جعفر طیارؓاور حضورﷺ کے گھرانے(حضورﷺ کی بیویاں‘بیٹیاں‘بیٹے‘ داماد‘ نواسے‘ نواسیاں رضی اللہ عنہم) کی اروح مبارک کو ہدیہ کردیں۔نوٹ:یہ ہدیہ صرف ایک بار دینا ہے۔قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور پیدائشی تاریخ‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو اپنے خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔ قارئین! اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیںمگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔ 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 735 reviews.