محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!زندگی کے کچھ سال بہت ہی مشکل حالات میں گزارے ہیں۔ہمارے معاشی حالات بہت زیادہ خراب تھے‘ گھر میں برکت نام کی کوئی چیز موجود نہ تھی۔میں اور میرے شوہر تو آزمائشی حالات میں زندگی گزار رہے تھے مگر بچوں کی محرومیاں ناقابل برداشت تھیں۔گھٹ گھٹ کر جی رہے تھے۔حالات کی بہتری کے لئے دن رات اللہ سے دعائیں کرتی کہ کوئی ایسا وسیلہ بن جائے جس سے ہماری تمام محرومیاں ختم ہو جائیں‘ برکت کے خزانے مل جائیں ‘ دکھوں کی جگہ خوشیاں نصیب ہوں ۔ اللہ تعالیٰ نےمیری یہ دعا قبول کر لیں اور ہمارا تسبیح خانہ سے تعارف ہوا۔آپ کی روحانی محافل سننا شروع کیں تو دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ لاہور جا کر تسبیح خانہ میں حاضری دیں اور وہاں روحانی محافل سنیں مگر اس وقت حالات اس قدر خراب تھے کہ ہمارے پاس کرایہ تک موجود نہ تھا۔لیکن مجھے یقین تھا کہ ہمارے مسائل کا حل روحانی محافل ہی ہیں۔ چنانچہ میں کسی طرح ادھر ادھر سے پیسے اکھٹے کر کے جب بھی موقع ملتا تسبیح خانہ لاہور شب جمعہ کی روحانی محافل میں حاضری دیتی۔روحانی محافل سننے اور ان میں بتائے جانے والے اعمال کی برکت سے کچھ بہتری ہوئی۔اب ملک میں جس شہر میں بھی آپ کی روحانی محفل ہوتی میں وہاں پہنچ جاتی اور دعا کے موقع پر اللہ تعالیٰ سے خوب رو رو کر گڑ گڑا کر اپنے مسائل کے حل کے لئے دعائیں کرتی۔ روحانی محافل سننے اور آخر میں جو دعا ہوتی ہے اس میں رب سے مانگنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے ہماری زندگی ہی بدل دی۔اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہوا‘ ہمارے معاشی حالات یکسر تبدیل ہو گئے۔اللہ تعالیٰ نے ایسی برکت عطا فرمائی کہ کچھ عرصہ میں ہم ککھ پتی سے لکھ پتی ہو گئے اور پھر اس سے بھی زیادہ اور بہت زیادہ ملتا گیا۔ ہمارے آبائو اجداد کی کچھ زمینیں تھیں جو بنجر ہو چکی تھیں جن کی مالی لحاظ سے کوئی اہمیت نہ تھی مگر وہی بنجز زمینیں قیمتی ہوگئیں‘انہیں کوئی ہزاروں میں بھی خریدنے کے لئے تیار نہ تھا مگر روحانی محافل میں شامل ہونے کی برکت سے وہ لاکھوں میں بک گئیں۔ہمارے حالات بہتر سے بہترین ہو گئے۔ ذاتی گاڑی مل گئی جس کا کبھی تصور بھی نہ تھا۔گھر میں آئے روز لڑائی جھگڑے ہوتے تھے وہ بھی ختم ہو گئے۔ہر وقت بے چینی سی رہتی تھی وہ بھی ختم ہوئی اور الحمدللہ اب گھر میں اور زندگی میں سکون برکت ہے۔دکھ مٹ گئے اور خوشیاں نصیب ہوئیں۔میری دعا ہے اللہ تعالیٰ تسبیح خانہ اور شیخ الوظائف کو سدا خوشحال اور آباد رکھے‘ آمین!
فرزانہ‘ راولپنڈی
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں