محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت میںجزائے خیر عطا فرمائے‘آمین! آپ کی وجہ سے ہی زندگی میں چین وسکون نصیب ہواہے۔ میری شادی کو سات سال ہو چکے تھےمگر نہ جانے کوئی بندش تھی‘ اثرات تھے یا میرے اندر کا کوئی کھوٹ تھا کہ شوہرسے بلاوجہ سخت نفرت تھی۔وقت کے ساتھ ساتھ یہ نفرت بڑھتی چلی گئی۔ان کی نافرمانی کرتی تھی‘ اگر وہ کبھی ساتھ بیٹھ جاتےتو سخت غصہ آتا ‘جب میری طرف دیکھتے تو غصہ کی وجہ سے آگ بگولا ہو جاتی۔بات بات پر ان سے ضد کرتی تھی۔ ایک چھت تلے رہتے ہوئے بھی بہت دور تھی۔آپ سے نسبت ہوئی تو ذہن میں کچھ تبدیلی آنا شروع ہوئی۔کچھ عرصہ قبل آپ سے ملاقات کا ٹوکن ملا۔اپنے شوہر کے ہمراہ آپ سے کلینک میں ملاقات ہوئی۔میری خوشی کی انتہا نہ تھی۔آپ کو اپنے کچھ مسائل سےمتعلق آگاہ کیا جس کے بعد آپ نے کچھ روحانی اعمال کرنے کا فرمایا اور پھر ہم دونوں میاں بیوی کو اسم اعظم کا دم کیا۔وہ دم نہیں بلکہ ایٹم بم تھا جس نے میرے اندر کی تمام کدورتیں‘ نفرتیں‘ بندشیں ‘ شیطانی اثرات جو بھی کچھ تھا سب ختم کر دیا۔میرا جسم ہلکا پھلکا ہو گیا۔اس دن ایسا سکون ملا جسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔کلینک سے باہر نکلتے ہی زندگی بدل گئی۔ہمارا اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا تھا مگر اس دن کے بعد نفرت محبت میں بدل گئی۔شوہرکا ادب واحترام کرتی ہوں‘اپنی سابقہ کوتاہیوں اور غلطیوں پر سخت نادم ہوں اور معافی مانگتی ہوں۔آج ہم بہترین ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں‘ یہ سب آپ سے نسبت اور اس دم کی برکت ہے جو ملاقات کے وقت آپ نے ہمیں کیا تھا‘اس لمحہ کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔اللہ تعالیٰ سدا قدر دانی عطا فرمائے ‘آمین!
ر‘احمد پور شرقیہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں